الغزالی

فروری
15
by راجہ صاحب at ‏6:40 PM
(904 مناظر / 0 پسند کردہ)
11 تبصرہ جات
السلام علیکم

میرا نام طاہر ہے لیکن الغزالی فورم پر میں مغموم کے نام سے نظر آتا ہوں پیشے کے اعتبار سے میں نیٹ ورک ایڈمنسٹیٹر ہوں تعلق لاہور پاکستان سے ہے اپنی عمر کی ستائیس بہاریں دیکھ چکا ہوں

ابھی کے لئے میرے خیال میں اتنا ہی کافی ہے :shy:

باقی سب ساتھ ساتھ چلتا ہی رہے گا

والسلام
فروری
15
by admin at ‏6:18 PM
(1,005 مناظر / 2 پسند کردہ)
0 تبصرہ جات
السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ

الغزالی فورم انتظامیہ کی جانب سے خوش آمدید. الغزالی فورم پر پیغامات ارسال کرنے سے پہلے تمام اراکین کو تاکید کی جاتی ہے کہ وہ مندرجہ ذیل قواعد و ضوابط کا مطالعہ کر لیں تا کہ مستقبل میں کسی قسم کا کوئی ابہام پیدا نہ ہو۔

1۔الغزالی فورم کا مذہب اسلام ہے۔ اور الغزالی کا مقصد قرآن و سنت کی روشنی میں ہر خاص و عام کے لیے دین اسلام کی تعلیم، تحقیق اور تبلیغ کا موقع مہیا کرنا ہے۔ اس لیے الغزالی میں دین اسلام کے کسی بھی پہلو سے متعلق کوئی بھی تحریر پوسٹ کی جا سکتی ہے لیکن شرط یہ ہے کہ وہ قرآن و سنت کی روشنی میں اسلاف کے نقش قدم پر چلتے ہوئے ہو۔

2۔الغزالی پر مسلمان، ہندو، سکھ، یہودی، عیسائی، atheist، احمدی، مورمن، بہائی، agnostic، وکا (wicca) یا کوئی اور سب کو مرحبا کہا جاتا ہے۔ اور اخلاق کے دائرے میں رہتے ہوئے ہر کوئی اپنے عقیدے اور مذہب پر یہاں بات کر سکتا ہے۔ لیکن اپنے مسلک، عقیدے یا جماعت کے متعلق کسی بھی قسم کے پرچار اس کے افکار کے پرچار کی انتہائی سخت ممانعت ہے جس کی کم ازکم سزا فورم سے بے دخلی ہے۔ دوسروں کے عقائد کے خلاف کوئی چھوٹی سے چھوٹی بات...