ویلنٹائن ڈے : شرم تم کو مگر نہیں آتی
از قلم : سید آصف ندوی
مجھے اچھی طرح یاد ہے کہ میں نے دارالعلوم ندوۃ العلماء میں اپنے زمانہ طالبعلمی تک بھی ( جس کو بیس سال سے زیادہ کا عرصہ نہیں ہوا )کبھی بھی ویلنٹائن ڈے کا نا م تک نہیں سنا تھا ، اس وقت تک ویلنٹائن ڈے نام کی اس وباسے عموماً مسلم...