آن لائن پیسے کمائیں

'سائنس و ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از اسداللہ شاہ, ‏ستمبر 13, 2011۔

  1. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,317
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    کیا آپ مہنگائی سے پریشان ہیں اور گھر کا خرچہ مشکل سے چلتا ہے تو آپ انٹرنیٹ پر بیٹھ کر جو وقت ضائع کرتے/ کرتی ہیں اس وقت کے بدلے آپ انٹرنیٹ سے پیسے کیوں نہیں کمالیتے/لیتی ہیں
    کیا آپ انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کمانا چاہتے/ چاہتی ہیں؟
    تو سب سے پہلے میں آپکو بتاتا ہوں کہ انٹرنیٹ کے ذریعے پیسے کیسے کمائے جاسکتے ہیں جنکی مختلف قسمیں ہیں لیکن میں یہاں ذکر کروں گا پی ٹی سی کی ان سائٹس کا جو بغیر کسی فیس کے آپکا اکاؤنٹ بنائیں گی۔
    پی ٹی سی کیا ہوتی ہے یہ ایسی سائٹس ہوتی ہیں جن پر اشتہارات لگے ہوتے ہیں۔ آپ نے روزانہ کی بنیاد پر ان سائٹس کو کھولنا ہے جن پر آپکے اکاؤنٹ ہوں گے پھر وہ سائٹس آپکو اشتہار دکھائیں گی اور اسطرح وہ کمپنیاں آپکو پیسے دیں گی۔ یہ کمپنیاں آپکو براہ راست پیسے نہیں دیں گی اسکے لیے آپکو ایک سائٹ پر اپنا اکاؤنٹ بنانا ہوگا یہ کمپنی آپکو پاکستان میں پیسے دے گی۔
    اس اکاؤنٹ کو بنانے کی کوئی فیس نہیں ہے۔ اس اکاؤنٹ کے ذریعے آپکو پیسے ملیں گے بلکہ اس کو آپ اپنا بنک اکاؤنٹ سمجھ لیں۔ میں آپکو یہ نہیں کہتا کہ آپ روزانہ 100 ڈالر کمائیں گے ہوسکتا ہے شروع میں آپ کی کمائی اتنی بھی نہ ہو کہ آپکا نیٹ کا خرچہ پورا ہو لیکن اگر آپ روزانہ مستقل مزاجی سے کام کریں گے/گی تو آپ اپنی سوچ سے ذیادہ بھی کماسکتے/ سکتی ہیں۔
    نوٹ: خیال رہے کہ ایک کمپیوٹر سے ایک ہی اکاؤنٹ بنے ورنہ تمام اکاؤنٹ بند ہوجائیں گے۔
    نوٹ: کسی بھی سائٹ پر آپ نے کوئی غلط بیانی نہیں کرنی ہے ورنہ آپکو پیسے نہیں ملیں گے۔
  2. پیامبر

    پیامبر خوش آمدید مہمان گرامی

    شکریہ، کسی بھی پی ٹی سی سائٹ میں اکاؤنٹ بنانے سے پہلے گوگل کرلیں یا پھر یاہو انسرز بھی چیک کرلیں کیوں کہ عموماً پی ٹی سی سائٹس جعلی ہوتی ہیں۔ میں اسے فضول ہی سمجھتا ہوں۔ سب سے مناسب سروس گوگل ایڈسینس کی ہے، آپ بلاگنگ کریں اور ایڈسینس لگائیں۔ مشق بھی ہوتی رہے گی اور پیسے بھی ملیں گے۔ مگر شروع میں یہ کام تھوڑا صبر آزما ہے۔ اسد اللہ بھائی آپ کو بہتر مشورہ دے سکتے ہیں۔
  3. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,317
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    شکریہ پیامبر بھائی کے آپنے خادم کو اس قابل سمجھا۔
    بھائی آپ کی بات بالکل صحیح ہے گوگل سب سے ذیادہ اور سب سے اچھی رقم ادا کرتی ہے لیکن بھائی اکثر لوگ یا تو کلک نہ ہونے کی وجہ سے یا رقم میں بہت کم اضافے کی وجہ سے گوگل کی پابندیوں کو نظر انداز کرکے گوگل کے مجرم بن جاتے ہیں اور آخر کار گوگل انھیں بین کردیتا ہے۔ یہ سب باتیں میں اپنے مشاہدے کی بتا رہا ہوں۔
    اس لیے بے شک پی ٹی سی کی آمدنی بہت قلیل ہوتی ہے لیکن ملتی ہے۔
    میرے ایک جاننے والے گوگل ایڈسینس کا کام کرتے تھے گوگل 100 ڈالر پر آپکو رقم کی ادائیگی کرتی ہے لیکن بدقسمتی اُن بھائی کی وہ یہ کے گوگل نے انھیں 80 ڈالر پر بین کردیا۔
    گوگل کو کہیں سے ذرا بھی شک ہوجائے کہ یہ رکن دو نمبری کررہا ہے تو گوگل فوراً اسے بین کردیتی ہے۔
    اس لیے میں آپ سب کو مشورہ دوں گا کے آپ پی ٹی سی پر کام کریں لیکن ایمانداری کے ساتھ^o^||3
  4. پیامبر

    پیامبر خوش آمدید مہمان گرامی

    ہاں جی یہ تو ہے۔ خاصی کھوج کرنی پڑتی ہے، اور وقت بہت لگتا ہے، اگر خالص کمانے کی نیت لے کربیٹھا جائے تو ٹھیک ہے۔ ورنہ مشکل ہے۔ جزاک اللہ
  5. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,317
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اب میں آپکو پی ٹی سی سائٹس کا بتانا شروع کرتا ہوں۔ سب سے پہلے وہ اکاؤنٹ بنایا جائے گا جس میں آپ کے پیسے جمع ہوں گے اور پھر آپ وہاں سے نکلوا سکیں گے۔
    سب سے پہلے آپ نے
    https://www.alertpay.com/?9oBK4OsB0h6SBqFer1iyBw%3d%3d
    اس لنک کو کاپی کرنا ہے اور ایڈریس بار میں پیسٹ کرکے اینٹر دبانا ہے
    اب ایک ویب سائٹ کھلے گی یعنی الرٹ پے کی سائٹ کھلے گی۔
    اس سائٹ پر آپ نے سائن اپ ہونا ہے۔ جب آپ سائن اپ ہوجائیں گے تو آپ کا عرف عام میں بنک اکاؤنٹ کی طرح کا اکاؤنٹ بن جائے گا۔
  6. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

    شئیرنگ پر آپ کا شکریہ
  7. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,119
    موصول پسندیدگیاں:
    354
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    مگر کیا اس سے بلاگ پر کچھ اثر پڑ سکتا ہے . .. میں بھی اس بارے میں سوچ رہا تھا . .. .
  8. پیامبر

    پیامبر خوش آمدید مہمان گرامی

    ایڈسینس سے بلاگ پر فرق نہیں پڑتا۔ ایڈسینس لگانے سے پہلے یاد رکھیے گا اپنے دوستوں کو بلاگ کے بارے میں مت بتائیں۔ اگر انہیں شرارت سوجھی تو آپ کے ایڈسینس گئے کام سے۔ ایک خاص موضوع پر بلاگ بنائیں، ثابت قدمی سے لکھتے رہیں، کوئی مفید چیز شیئر کریں۔ مثلاً اسلامک ویڈیوز پر بلاگ بنائیں۔ ان شاء اللہ رفتہ رفتہ زائرین آتے جائیں گے۔
    پی ٹی سی سائٹس میں وقت کا بہت ضیاع ہے۔ اس میں آپ کو کچھ بھی سیکھنے کو نہیں ملتا۔ صرف پیسے کمانے کے لیے اسکرین کے سامنے بیٹھے رہنا مجھے پسند نہیں۔ بلاگ سے آپ بہت کچھ سیکھتے ہیں۔ زائرین کے تبصروں سے آپ کو فیڈ بیک بھی مل رہا ہوتا ہے۔
    بہر حال پسند اپنی اپنی۔۔۔%*-{ %*-{
  9. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,553
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    کجھ سانوں وی دسو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ ۔[]---[]---[]---
  10. پیامبر

    پیامبر خوش آمدید مہمان گرامی

    سیفی بھائی ان چکروں میں نہ ہی پڑیں تو بہتر ہے۔۔۔'@^@|||'@^@|||
  11. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,553
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ^o^||3 ^o^||3 ^o^||3 ^o^||3

اس صفحے کو مشتہر کریں