ابلیس کا اعتراف (سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں)

'پسندیدہ کلام' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد یوسف, ‏دسمبر 9, 2015۔

  1. محمد یوسف

    محمد یوسف منتظم۔ أیده الله منتظم

    پیغامات:
    220
    موصول پسندیدگیاں:
    184
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    پسند فرمودہ۔ شیخ الاسلام مفتی محمد تقی عثمانی صاحب مد ظلہ

    قادرالکلام شاعر کا بهترین کلام .

    ابلیس کا اعتراف
    (سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں)

    تو نے جس وقت یہ انسان بنایا یا رب

    اُس گھڑی مجھ کو تو اِک آنکھ نہ بھایا یا رب

    اس لیے میں نے، سر اپنا نہ جھکایا یا رب

    لیکن اب پلٹی ہےکچھ ایسی ہی کایا یا رب

    عقل مندی ہے اسی میں کہ میں توبہ کر لوں

    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    ابتداً تھی بہت نرم طبیعت اس کی

    قلب و جاں پاک تھے ،شفاف تھی طینت اس کی

    پھر بتدریج بدلنے لگی خصلت اس کی

    اب تو خود مجھ پہ مسلط ہے شرارت اس کی

    اس سے پہلے کہ میں اپنا ہی تماشا کر لوں

    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    بھر دیا تُو نے بھلا کون سا فتنہ اس میں

    پکتا رہتا ہے ہمیشہ کوئی لاوا اس میں

    اِک اِک سانس ہے اب صورتِ شعلہ اس میں

    آگ موجود تھی کیا مجھ سے زیادہ اس میں

    اپنا آتش کدۂ ذات ہی ٹھنڈا کر لوں !

    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں !

    اب تو یہ خون کے بھی رشتوں سے اکڑ جاتا ہے ،

    باپ سے ، بھائی سے، بیٹے سےبھی لڑ جاتا ہے

    جب کبھی طیش میں ہتھے سے اکڑ جاتا ہے
    ،
    خود مِرے شر کا توازن بھی بِگڑ جاتا ہے

    اب تو لازم ہے کہ میں خود کو سیدھا کر لوں

    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    میری نظروں میں تو بس مٹی کا مادھو تھا بَشر

    میں سمجھتا تھا اسے خود سے بہت ہی کمتر

    مجھ پہ پہلے نہ کھُلے اس کے سیاسی جوہر

    کان میرے بھی کُترتا ہے یہ قائد بن کر

    شیطانیت چھوڑ کے میں بھی یہی دھندا کر لُوں

    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    کچھ جِھجکتا ہے ، نہ ڈرتا ہے ،نہ شرماتا ہے

    نِت نئی فتنہ گری روز ہی دکھلاتا ہے

    اب یہ ظالم ، میرے بہکاوے میں کب آتا ہے

    میں بُرا سوچتا رہتا ہوں ، یہ کر جاتا ہے

    کیا ابھی اس کی مُریدی کا ارادہ کر لوں!

    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    اب جگہ کوئی نہیں میرے لیے دھرتی پر

    مِرے شر سے بھی سِوا ہے یہاں انسان کا شر

    اب تو لگتا ہے یہی فیصلہ مُجھ کو بہتر

    اس سے پہلے کہ پہنچ جائے واں سوپر پاور

    میں کسی اور ہی سیّارہ پر قبضہ کر لوں

    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    ظُلم کے دام بچھائے ہیں نرالے اس نے

    نِت نئے پیچ مذاہب میں ڈالے اِس نے

    کر دیئے قید اندھیروں میں اجالے اس نے

    کام جتنے تھے مِرے ، سارے سنبھالے اس نے

    اب تو میں خود کو ہر اِک بوجھ سے ہلکا کر لوں

    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    استقامت تھی کبھی اس کی ، مصیبت مجھ کو

    اپنے ڈھب پر اسےلانا تھا ، قیامت مجھ کو

    کرنی پڑتی تھی بہت ، اس پہ مشقت مجھ کو

    اب یہ عالم ہے کہ دن رات ، ہے فرصت مجھ کو

    اب کہیں گوشۂ نشینی میں گزارا کر لوں

    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں!

    مَست تھا میں تِرے آدم کی حقارت کرکے

    خود پہ نازاں تھا بہت تجھ سے بغاوت کرکے

    کیا مِلا مُجھ کو مگر ایسی حماقت کرکے

    کیا یہ ممکن ہے کہ پھر تیری اطاعت کرکے

    اپنے کھُوئے ہوئے رُتبہ کی تمنا کر لوں

    سوچتا ہوں کہ اب انسان کو سجدہ کر لوں _
    محمدداؤدالرحمن علی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,624
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    اب تو واقعی حضرت انسان ابلیس کی سوچ سے بہت آگے کی چیز ہے
    محمد یوسف نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,276
    موصول پسندیدگیاں:
    1,706
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت خوب کہا
    محمد یوسف نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں