ابن عثمان جی کو خوش آمدید

'الغزالی فورم میں خوش آمدید' میں موضوعات آغاز کردہ از محمدداؤدالرحمن علی, ‏مارچ 25, 2016۔

  1. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله Staff Member منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,277
    موصول پسندیدگیاں:
    1,706
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    [​IMG]
    [​IMG][​IMG]
    [​IMG]

    @ابن عثمان جی آپ کو میری طرف سے اور الغزالی انتظامیہ کی طرف سے آپ کو الغزالی پر دل کی اتاہ گہرائیوں سے خوش آمدید

    [​IMG]

    آپ آئے بہار آئی

    [​IMG]

    امید ہے کہ آپکی آمد سے فورم کی رونق میں اضافہ ہو گا اور آپ سے بھت کچھ سیکھنے کو ملے گا

    [​IMG]

    آپکو ہمیشہ الغزالی پر خوش آمدید
    [​IMG] [​IMG] [​IMG]
  2. اشماریہ

    اشماریہ رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    440
    موصول پسندیدگیاں:
    274
    صنف:
    Male
  3. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    208
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صنف:
    Male
  4. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    208
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صنف:
    Male
    كيا انتظامیہ میں ۔ اہل حق و حق فورم والے لوگ ہیں ۔؟
  5. اشماریہ

    اشماریہ رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    440
    موصول پسندیدگیاں:
    274
    صنف:
    Male
    فی الحال تو تین افراد انتظامیہ میں ایکٹو ہیں۔ میں، داؤد بھائی اور احمد قاسمی بھائی
    میں تو حق فورم پر رہا ہوں۔ باقی حضرات کا علم نہیں۔
    ابن عثمان نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. اشماریہ

    اشماریہ رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    440
    موصول پسندیدگیاں:
    274
    صنف:
    Male
    ابن عثمان بھائی اگر آپ کچھ اپنا تعارف تحریر فرمادیں تو بہت عمدہ بات ہوگی۔ ان شاء اللہ ہمارا ساتھ تو اب رہے گا ہی۔
  7. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    208
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صنف:
    Male
    تعارف کیا کرانا ہے ۔کوئی خاص بات تو ہے نہیں۔
    اسلام آباد میں بھائیوں کے ساتھ کرائے کا مکان میں رہتا ہوں ۔
    تعلیم عصری ہے ۔وہ بھی کسی کام کی نہیں صرف B.A
    کتابیں پڑھنے کا شوق ہے ۔عربی پانچ ، دس فیصد پڑھ کر سمجھ لیتا ہوں ۔ وہ بھی صرف اس لئے کے اس مسئلہ کی جستجو ہوتی ۔ اردو میں نہ ملتا تو پھر عربی میں ہی ملتا۔اس لئے عربی پڑھ پڑھ کر کچھ کچھ سمجھ آجاتی ہے ۔
    دین کا پہلا ماخذ علما کو سمجھتا ہوں ۔ پھر کتب ۔علما آج کل درس و تدریس میں مصروف ہوتے ہیں ۔اس لئے بہت مشکل ہوتی ہے ۔کیونکہ کتب سے مسئلہ نکالنا کوئی مشکل نہیں ۔ لیکن عامی کی ایک حد ہوتی ہے ۔اس سے آگے اسے نہیں بڑھنا چاہیے۔
    جیسا کہ اس کا مظاہرہ آپ نے بھی ایک جگہہ دیکھا ۔میں اس اجماعی مسئلہ میں بحث سے فوراََ پیچھے ہو گیا۔ جب تک عالم سے اس پہ بحث نہ کر لوں اس پہ بات نہیں کر سکتا ۔ حالانکہ میرےپاس مزید بات کرنے کے کئی رخ تھے ۔ اور میرا مخاطب بھی عامی تھا ۔ لیکن وہ مسئلہ عامی والا نہیں تھا ۔ اس لئے بحث مناسب نہ تھی ۔
    ہم جہاں رہتے ہیں تو ہم نے فروع میں حنفی ہی ہونا تھا ۔لیکن کبھی ضرورت محسوس نہیں کرتا کہ کہنا پڑے میں حنفی ہوں ۔ یہ بھی صحیح محسوس نہیں ہوتا ۔ بہر حال مسائل کے ماخذ کی تلاش میں ضرور رہتا ہوں ۔
    اصول حدیث میں متقدمین کے اصول اچھے لگتے ہیں جن میں بنیادی مکاتب فکر ائمہ اربعہ ہی ہیں ۔
    ابھی کام وغیرہ تو نہیں کرتا ، بھائیوں کے ساتھ رہتا ہوں ۔کتابوں کا شوق مہنگا ہے ۔ اس لئے اتفاق سے نیٹ پہ پورا کرنے کی کوشش کرتا ہوں ۔ نیٹ پہ کتب سرچ کا جنون سا ہوگیا ہے ۔
    اگرچہ بہت کچھ نیٹ پہ موجود نہیں ۔بلکہ زیادہ اچھے اور واقعی علما ٔ کی کتب نیٹ پہ موجود نہیں ۔ ان کے لئے ہاتھ ملتا ہوں ۔
    طنز سے بہت نفرت ہے ۔فرقہ واریت سے بہت دکھ ہوتا ہے ۔
    دیوبندی، اہل حدیث غیر مقلد ، بریلوی ۔تینوں کو اہلسنت میں سے سمجھتا ہوں ۔
    البتہ اجماعی مسائل میں اگر کوئی دوسری رائے رکھے تو وہ غلط ہے ۔
    اور ان تینوں لفظوں کی طرف کسی کا انتساب درست نہیں سمجھتا ۔خصوصاََ آج کے دور میں کہ اس سے تفرقہ کی بو آتی ہے ۔
    ان تینوں کا وہ نظریہ مانتا ہوں جو ان کے مستند معتدل علما بیان کریں ۔
    اس سے ہی ان کو منسوب کرتا ہوں ۔
    Last edited: ‏مارچ 31, 2016
    اشماریہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    208
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صنف:
    Male
    کتب احادیث میں میرا صحیحین کو تمام صحیح سمجھتے ہوئے بھی اس سے بھی زیادہ الآثار کے دونوں نسخے ، موطا یحیی و محمد۔۔کے صحیح ہونے پر اطمینان ہے ۔ لیکن ہر حدیث کی تشریح علما کی ہونی چاہیے میری عامی کی نہیں ۔
    موجودہ محققین کی تحقیق حدیث پر کوئی اعتماد نہیں ۔ بلکہ الٹا شک ہو جاتا ہے ۔کیونکہ انہیں متقدمین پہ اعتماد نہیں ۔ وہ دوبارہ سے پہیہ ایجاد کرنا چاہتے ہیں ۔ چاہے (سخت سلفی)شیخ البانی ہوں یا (معتدل سلفی)شیخ شعیب ۔
    وہ سمجھتے ہیں کہ آج حدیث کی تحقیق سے کوئی نیا نتیجہ نکل سکتا ہے ۔ اس پہ بڑی حیرت ہوتی ہے ۔
    متقدمین سے حدیث کی تصحیح ملے تو بہت اچھا ۔ متاخرین مستند علما بھی بہت اچھے ہیں ۔
    پانچ ، چھ کتابیں اکٹھی کر کے تہذیب کر کے ایک بلاگ پر اکٹھی بھی کیں ۔ لیکن پھر محنت طلب کام کی وجہ سے مزید کام نہ کرسکا ۔کوشش ہوتی تھی ۔جو کتاب میں کروں وہ اور کہیں نہ ہو۔
    http://ibneusman.blogspot.com/
    Last edited: ‏مارچ 31, 2016
    اشماریہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. اشماریہ

    اشماریہ رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    440
    موصول پسندیدگیاں:
    274
    صنف:
    Male
    آپ نے عربی کہاں سے سیکھی ہے؟
  10. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    208
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صنف:
    Male
    آپ کو بتایا تو ہے کہ سیکھی ہی نہیں ۔
    جو سمجھ آجاتی ہے ۔اس کو ایسے سمجھ لیں جیسے کسی عربی ملک میں رہنے والا کوئی دکاندار بھی عربوں میں رہ رہ کر کچھ بولنا سیکھ لیتا ہے ۔
    اسی طرح میں عربی فورمز پہ یاکتب دیکھ دیکھ کہ کچھ کچھ سمجھ لیتا ہوں ۔وہ بھی مشہور اصطلاحات ۔کچھ نہ سمجھ آئے تو اس کے ترجمے کی جستجو کرتا ہوں ۔
    مثلاََ کوئی اصول حدیث کی اردو میں کتاب پڑھیں تو اس میں اصطلاحات کا تو ترجمہ نہیں ہوتا ۔ وہ تو وہی عربی والی ہوتی ہیں ۔ اس لئے یاد رہ جاتی ہیں ۔
    اشماریہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. اشماریہ

    اشماریہ رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    440
    موصول پسندیدگیاں:
    274
    صنف:
    Male
    آپ کا اسم گرامی تو رہ ہی گیا۔
  12. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    208
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صنف:
    Male
    حُسين ابن عثمان
    اشماریہ نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں