اخبار الكتب - علامہ زاہد الکوثریؒ کی کتب کی جدید طباعت

'اسلامی کتب خانے' میں موضوعات آغاز کردہ از ابن عثمان, ‏جولائی 26, 2017۔

  1. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    103
    موصول پسندیدگیاں:
    87
    صنف:
    Male
    علامہ زاہد الکوثریؒ سے لاکھ اختلاف رکھنے والے بھی ان کی وسعت علمی کے معترف ہیں ۔
    وہ اپنی کتب میں وہ تحقیقات پیش کرتے ہیں ۔۔جو معاصرین کی کتب میں نہیں ہوتیں ۔
    علماء احناف سے متعلق ان کی بعض بلند پایہ کتب پر ۔۔۔ایک نوجوان ، ذہین اور محقق عالم ۔دکتور حمزہ البکری۔تحقیقات کر کے شائع کر رہے ہیں ۔۔۔ابھی غالباََ تین کتب آئی ہیں ۔
    اس سے پہلے ۔امام ابوحنیفہؒ کی وصیت کی مشہور شرح جو امام اکمل بابرتیؒ نے کی ہے پر بہترین تحقیق کی ہے اس میں بھی یہ محقق شریک رہے ہیں ۔وہ یہ ہے ۔
    ابھی جو کتب شائع ہوئی ہیں۔
    پہلی مشہور کتاب۔۔۔۔جو مصنف ابن ابی شیبہ میں موجود محدث ابن ابی شیبہؒ کے امام ابو حنیفہؒ سے اختلاف پر مشتمل کچھ حصہ ہے ۔۔اس کے جواب میں ہے ۔
    یعنی النکت الطریفہ۔یہ ایک جلد میں ہے ۔اس کو تحقیق سے اب شائع کیا ہے جو ۲ جلد میں ہوگئی ہے ۔
    اس کا ٹائٹل پیج یہ ہے ۔

    [​IMG]

    اور اس کے علاوہ علماء احناف کے ائمہ کے تراجم پرابھی ابھی آئی ہیں کتب۔

    [​IMG]
    [​IMG]

    اللہ تعالیٰ ان کو جزائے خیر دے ۔ اور مزید تحقیقات سامنے لانے کی توفیق عطاء فرمائے۔
    اللہ کرے کوئی ان کو بھی اپلوڈ کردے ۔
    Last edited: ‏جولائی 26, 2017
  2. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    103
    موصول پسندیدگیاں:
    87
    صنف:
    Male
    پہلی کتاب میں محقق کا انداز تحقیق کی صرف جھلک کے لئے کچھ صفحات نیٹ پر موجود ہیں ۔
    جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ تحقیق بہت عمدہ ہے ۔

    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]

اس صفحے کو مشتہر کریں