اخبار الكتب - مجموعات الرسائل - متاخر ائمه حنفية - ابن كمال باشا، الشرنبلالي ، علي القاري

'اسلامی کتب خانے' میں موضوعات آغاز کردہ از ابن عثمان, ‏نومبر 12, 2017۔

  1. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    208
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صنف:
    Male
    عرب کے مکتبہ دار اللباب سے تین متاخر ائمہ حنفیہ جو محدث اور فقیہ بھی ہیں کے رسائل کے مجموعات شائع ہوئے ہیں ۔

    مجموع رسائل العلامة ابن كمال باشاـ940هـ
    ۱۰۰ سے زیادہ رسائل کا مجموعہ
    ـمجموع رسائل العلامة علي القاري ـ1014ھ
    80 سے زیادہ رسائل کا مجموعہ

    ـمجموع رسائل العلامة الشرنبلالي ـ1069ھ
    60 سے زیادہ رسائل کا مجموعہ


    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]

    [​IMG]
  2. imani9009

    imani9009 وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    149
    موصول پسندیدگیاں:
    78
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    http://hanafiya.blogspot.com
    اس ویب سائٹ پر بہت سے علماء احناف کی کتابیں جو کسی دوسری ویب سائٹ پر مشکل ہی سے دستیاب ہونگی انکا لنک موجود ہے
    مثلا ابن طولون، ابن قطلوبغا،ابن نجیم،ملا علی قاری،بدرالدین العینی،عابد سندھی،مغلطائی ،عبدالحی لکھنوی کی تصنیفات کے لنک موجود ہیں۔
    سید شاہ حسن نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    208
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صنف:
    Male
    عرب کے ایک مالکی سلفی بھائی ابویعلی بیضاوی ہیں ۔ انہوں نے عربی اسلامی ڈسکشن کے دو بڑے فورمز ملتقی اہلحدیث اور مجلس الوکۃ پہ
    ’’عمل من طب لمن حب‘‘ کے عنوان سے ایک تھریڈ شروع کیا ۔ان دو فورمز پہ پرانے جانے والے اُن سے خوب واقف ہوں گے ۔بعد میں انہوں نے الگ ایک بلاگ بھی بنا دیا۔انہوں نے یہاں ایک جلد پر مشتمل بے شمار اسلامی علمی کتب اپلوڈ کرنی شروع کیں ۔نیٹ پر اسلامی کتب اپلوڈ کرنے میں بلاشبہ انفرادی حیثیت سے اُن کی کافی کوشش ہے ۔ کافی عرصہ کے بعد پھر وہ رُک گئے ۔وجہ معلوم نہیں ۔
    پھر انہوں نے الگ عنوانات سے بلاگ بنائے جس میں حنفیہ ، مالکیہ ، حنبلیہ ، شافعیہ ، کے الگ الگ بلاگ اور اسی طرح مخطوطات ، اسانید ، عقیدہ ، ہندوستانی کتب ، پر الگ الگ بلاگ بنا دیے ۔ یہاں پر انہوں نے موضوع سے متعلق کتب اپنی اپلوڈ کی ہوئی اور نیٹ پر پھیلی ہوئی اِن بلاگز میں جمع کیں ۔انفرادی حیثیت میں اُن کی واقعی بہت خدمت ہے ۔
    لیکن بہرحال سب سے بڑا ذریعہ متفرق اسلامی کتب کا بھی اور مذاہب اربعہ کی کتب کا بھی صرف ایک ہی ہے
    اور وہ ۔ مکتبہ الوقفیہ ۔ہے اگرچہ وہ سلفی ہیں لیکن فقہ حنفیہ کی ضخیم اور اہم کتب بھی انہوں نے ہی کیں ۔وہی شاملہ بکس کو بھی اپلوڈ کرتے ہیں ۔ اور شاملہ بکس اور سافٹویر بھی شاید انہوں نے ہی بنایا ہے ۔اس کی ویب سائٹ shamela.wsاور وقفیہ ساتھ ساتھ چلتے ہیں ۔یعنی جو کتاب پی ڈی ایف میں وفقیہ میں آتی ہے ، شاملہ میں ای بک بن کر آتی ہے ۔
    سب سےکم سائز لیکن سب سے اچھی کوالٹی کے ساتھ بھی وہی اپلوڈ کرتے ہیں ۔
    اوربھائی ابویعلی نے بھی ان کے لنک اپنے بلاگز میں ڈالے ہیں ۔
    وفقیہ میرے خیال میں ایک ٹیم ہے اس لئے ان کا نظام بڑا اور اچھا ہے ۔
    ابویعلی مالکی سلفی بھائی جب کتب اپلوڈ کرتے تھے تو کبھی ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے بات چیت ہو جاتی تھی ۔یا نیٹ پر دور کہیں پڑی ہوئی کتب ایک دو میں نے فہرست بنا کر اپلوڈ کیں تو ابویعلی بھائی نے پسند کیا اور ان کا لنک بھی اپنے بلاگ میں ڈالا ۔
    مثلاََ بھائی ابو یعلی نے حنفی بلاگ میں جو آخری پوسٹ کی ہے وہ مجموعہ رسائل قطلوبغا ہے ۔ وہ انہوں نے میری عزت افزائی کی کہ وہ میرا لنک ڈالا ہے ۔لیکن بتانے والی بات یہ ہے اس کا سائز 110MB سے بھی زیادہ ہے ۔کیونکہ میں نے جہاں سے لی تھی وہ سکین کے ماہر نہیں ہیں ۔ان کی کتب کی کوالٹی اور سائز صحیح نہیں ہوتا ۔لیکن بہت عرصہ بعد الوقفیہ والوں نے یہی کتاب یعنی مجموعہ رسائل قطلوبغا اپلوڈ کی اور سائز صرف 10MB
    الوقفیہ والوں نے اپنی سائٹ پہ ابو یعلی بھائی کے بلاگ کو بھی مفید لنکس میں ماناہے ۔
    اس کے علاوہ فقہ حنفی سے متعلق کچھ کتب انفرادی طور پر آرکائیو سائٹ پہ بعض دوست کرتے ہیں ۔
    فورم مجلس الوکہ پہ ایک بھائی نے ایک تھریڈ شروع کیا تھا جس میں کچھ نادر لنکس موجود ہیں ۔
    بعض كتب الفقه الحنفي واصوله القيمة النادرة الطبعات
    باقی بہت سے عربی فورم اور بہت ساری اسلامی سائٹس سب نقل در نقل ہے ۔الا ماشاء اللہ۔
    واللہ اعلم۔
    Last edited: ‏نومبر 12, 2017
  4. ابن عثمان

    ابن عثمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    208
    موصول پسندیدگیاں:
    200
    صنف:
    Male
    غیر سلفی حضرات میں سے اگر کسی نے کچھ کتب کی ہیں تو وہ شافعی اشعری حضرات ہیں ۔ان میں سے ایک فورم ہے ۔
    منتدی الازھریین
    اُن کا فوکس زیادہ تر سلفی اشعری اختلاف کی وجہ سے بس انہی کتب کی طرف ہی رہا ۔
    لیکن اس ضمن میں اہل السنۃ اشعری و ماتریدی کی عقائد و اصول دین کی کئی اہم قدیم وجدید عربی کتب مل جاتی ہیں ۔

اس صفحے کو مشتہر کریں