اسلامی تعلیمات اور طہارت سے گریز : نفسیاتی امراض کا بڑا سبب

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از اسداللہ شاہ, ‏دسمبر 3, 2011۔

  1. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,317
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ڈاکٹر رابرٹ سمتھ کا تجربہ
    مشہور سرجن بلکہ سرجری کے باوا کا قول ہے کہ ہم نے عمل تطہیر اسلام سے سیکھا ہے۔

    معاشرتی اثرات(Social Effects)
    ایک بہترین معاشرے کیلئے یہ بات بہت ضروری ہے کہ اس میں رہنے والے تمام افراد آپس میں محبت، الفت اور ہمدردی سے ملیں اور رہیں یہ بات مشاہدے میں ہے کہ ناپاک بدن اور کپڑوں میں ملبوس شخص سے ہر آدمی گریز کرتا ہے۔ اسلام نے نماز کے ذریعے سے آدمی کو معاشرے میں رہنے اور عزت کے ساتھ زندگی گزارنے کا سلیقہ بتایا ہے کہ وہ صاف اور پاک رہے تا کہ ہر شخص اس سے محبت کرے۔ آج کے سوشیالوجسٹ جب انسان کی سوشل لائف کے متعلق گفتگو کرتے ہیں تو پہلا اصول یہی بیان کرتے ہیں کہ (Man is Social Animal)کہ انسان ایک معاشرتی جانور ہے یعنی وہ دوسرے انسانوں کے ساتھ مل کر رہنے پر مجبور ہے اور یہی بات اسلام زور دے کر کہتا ہے حدیث کا مفہوم ہے اسلام میں رہبانیت نہیں یعنی معاشرے سے الگ تھلگ رہ کر زندگی گزارنے کااسلام میں کوئی تصور نہیں۔ پھر معاشرے میں رہتے ہوئے بھی انفرادی زندگی نہیں گزارنی اجتماعی زندگی کی ترغیب ہے۔ حدیث کا مفہوم ہے کہ مسلمان ایک جسم کی مانند ہے جب ایک حصے کو تکلیف پہنچتی ہے تو سارا جسم تکلیف محسوس کرتا ہے۔ اسی اجتماعیت کے پیش نظر نماز باجماعت پڑھنے کی صرف ترغیب بلکہ سختی سے حکم دیا گیا ہے کہ نماز باجماعت ہی ادا ہونی چاہئے۔ جب دن میں پانچ مرتبہ مسلمان ایک جگہ جمع ہونگے تو یقینا ایک دوسرے کے ساتھ تبادلہ خیال ہو گا۔ باہمی دکھ سکھ دریافت کیا جائے گا پھر ایک دوسرے کے مسائل حل کرنے کیلئے چارہ جوئی کی جائے گی۔

    نفسیاتی اثرات (Psychological Effect)
    انسان کی فطرت میں عزت اور وقار کے ساتھ رہنا لکھا ہے اگر یہی انسان اسلامی تعلیمات طہارت سے گریز کرے گا تو یہ طرح طرح کے نفسیاتی امراض میں مبتلا رہے گا۔ جن میں سب سے بڑا مرض احساس کمتری کا مرض ہے (Inferiority complex) میں مبتلا ہوتا چلا جائے گا۔

    دل کے مریض کے لئے

    ترتیب سے نماز پڑھنا:
    یہ نماز کے واجبات میں ضروری امر ہے اگر نماز کی ترتیب کو چھوڑ دیا جائے تو جسمانی اور صحت مند فوائد سے محرومی ہو گی۔ کیونکہ جیسا کہ پہلے مذکور ہوا کہ نمازی ورزش کی ترتیب مخصوص انداز کی ہے جس کا لحاظ ضروری ہے اگر پہلے قیام نہ کیا جائے اور فوراً سجدہ کیا جائے تو وہ مقاصد جو ایک آدمی کی صحت کیلئے لازم ہیں وہ قطعی میسر نہیں ہو سکیں گے۔ بلکہ ایسی حالت میں مزید مریض ہونے کا خطرہ ہے۔

    ہاتھوں کا کانوں تک اٹھانا:
    ہاتھوں کا کانوں تک اٹھانا نماز کی سنت اور ضروریات میں شامل ہے۔ جب ہم ہاتھوں کو کانوں تک اٹھاتے ہیں تو بازﺅں، گردن کے پٹھوں، اور شانے کے پٹھوں کی ورزش ہوتی ہے۔ دل کے مریض کیلئے ایسی ورزش بہت مفید ہے جو کہ نماز پڑھتے ہوئے خود بخود ہو جاتی ہے۔ اور یہ ورزش فالج کے خطرات سے محفوظ رکھتی ہے۔

    تکبیر تحریمہ:
    تکبیر تحریمہ میں اگر سر کو نیچے جھکایا جائے یا دائیں بائیں جھکایا جائے تو وہ فوائد جو ہاتھوں کے کانوں تک اٹھانے کے ضمن میں واضح ہوئے ہیں کامل میسر نہیں ہوتے اور نماز کا مقصد کہ یہ دنیا اور آخرت کی شفا ہے، فوت ہو جاتا ہے۔


    بشکریہ
    ماہنامہ عبقری
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,655
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    واقعی طہارت سے گریز نفسیاتی امراض کا بڑا سبب ہے
    مسلم وغیر مسلم ،پاک ونا پاک،نمازی وبے نمازی کی زندگیاں اس پر دال ہیں
  3. محمد طیب قاسمی

    محمد طیب قاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    445
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا واحسن الجزاء
  4. پیامبر

    پیامبر خوش آمدید مہمان گرامی

    فقہاء اس ضمن میں عبادات جسمانی کے حوالے سے یہ بھی کہتے ہیں کہ اگر ان عبادات سے کوئی اور فائدہ حاصل ہو تو ہو لیکن مؤمن کے ذہن میں یہ بات رہے کہ یہ امرِ تعبدی ہے۔ یعنی نماز اسلیے پڑھی جاتی ہے کہ اللہ نے حکم دیا ہے۔ نہ اس لیے کہ اس میں فوائد ہیں۔
  5. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
  6. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,567
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
  7. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,317
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  8. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله Staff Member منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,301
    موصول پسندیدگیاں:
    1,708
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan

اس صفحے کو مشتہر کریں