اسلامی گڑیا

'پسندیدہ کلام' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جون 3, 2013۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,709
    موصول پسندیدگیاں:
    817
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    اسلامی گڑیا
    محمد جان وفا اعظمی

    منی تو تھی گڑیا جیسی
    اس کی بھی اک گڑیا تھی

    “با ربی“ گڑیا نام تھا اس کا
    دل کو لبھانا کام تھا اس کا

    بھولی بھالی پیاری تھی
    سب کی راج دلاری تھی

    نیلی نیلی آنکھیں اس کی
    جس میں شرارت دنیا بھر کی

    سونے جیسے بال تھے اس کے
    پھولوں جیسے گال تھے اس کے

    سب بچوں کی ساتھی تھی
    گود میں لو تو سوجاتی تھی

    اس گڑیا میں عیب تھا ایسا
    جو مُنی کو پسند نہ آیا

    گڑیا تو تھی پیاری پیاری
    پر وہ “اسکرٹ“ پہنے ہوئی تھی

    منی نے امی سے ضد کی
    گڑیا لگتی ہے بے ڈھنگی

    آپ اسے برقعہ پہنائیں
    گڑیا کو تہذیب سکھائیں

    امی نے ننھا سا بقعہ
    سی کر گڑیا کو پہنایا

    ایک دوپٹہ بھی بنوایا
    اور اسے تاروں سے سجایا

    پہن کر پیارا پیارا برقعہ
    نکھر گیا گڑیا کا چہرہ

    ابا جب دفتر سے لوٹے
    دیکھ کر گڑیا کو مسکائے

    پھر منی سے بولے بیٹا
    اس کانام “ثریا“ رکھنا

    جو پہلے تھی“باربی“ گڑیا
    بن گئی اب اسلامی گڑیا​
  2. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ Staff Member منتظم اعلی رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,376
    موصول پسندیدگیاں:
    1,740
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بھت خوب جناب ۔ جزاک اللہ
  3. رجاء

    رجاء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,198
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    بھت خوب جناب ۔ جزاک اللہ

اس صفحے کو مشتہر کریں