اصلاح نفس

'بزرگانِ دین' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جولائی 28, 2020۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,954
    موصول پسندیدگیاں:
    988
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    اصلاح نفس:افادات حضرت قاری صدیق احمد باندوی رحمۃ اللہ علیہ
    شدید مجبوری کے بغیر قرض ہرگز نہ لینا چاہیے آئے
    ایک صاحب نے تجارت کے لیے 30 ہزار روپے قرض لے رکھا تھا اور بہت پریشان تھے حضرت نے فرمایا تم کو بیٹھے بٹھائے کیا سوجھی تھی قرض لینے کی۔ اچھے خاصے کھاتے پیتے تھے خواہ مخواہ قرض لے کر پریشانی مولی سر پر بار ہو گیا ،کیا اس کے بغیر کام نہیں چلتا ۔ تجارت ہی کرنا تھی تو چھوٹے پیمانے پر تجارت کرتے جتنی حیثیت تھی اس قدر کام شروع کر دیتے ۔ سخت مجبوری کے بغیر قرض نہیں لینا چاہئے۔
    اصلاح نفس ۔افادات حضرت قاری صدیق احمد باندوی رحمۃ اللہ علیہ۔

    تعویذ میں غلو اور عقیدے کا فساد
    ایک صاحب نے حضرت سے مختلف امور کے لیے تعویذ لئے --------- حضرت نے فرمایا معلوم نہیں آپ لوگ تعویذ کو کیا سمجھتے ہیں. یہ سمجھ رکھا ہے کہ تعویذ سے بس کام ہو ہی جائے گا. تعویذ کے بعد تو گویا اللہ تعالیٰ بھی کچھ نہیں کر سکتا "نعوذباللہ "چھوٹے سے پرچے( تعویذ )کو دیکھ کر اللہ تعالی اب کچھ نہ کریں گے، ساری رکاوٹیں دور ہو جائیں گی۔ یہ عقیدے کا فساد ہے کہ سب کچھ تعویذ سے ہوتا ہے ۔ہوتا وہی ہے جو اللہ کرتا ہے تعویذ سے کچھ نہیں ہوتا ۔اصل چیز دعا ہے اللہ سے دعا کرنا چاہیے۔ لیکن لوگ تعویذ کے پیچھے پڑے رہتے ہیں اور اللہ سے دعا نہیں کرتے۔اصلاح نفس ۔افادات حضرت قاری صدیق احمد باندوی رحمۃ اللہ علیہ۔
    زنیرہ عقیل نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں