اعمال حرمین شریفین

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جنوری 12, 2019۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,628
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم​
    حدود حرم کی پہچان:یعنی حرم کے قریب قرآن کی نشانی کا گیٹ بنا ہوا ہے ، وہاں سے حرم شروع ہو جاتا ہے۔یہ دعا پڑھیں"اے اللہ! تو ہم سے راضی ہو جا یہ تیرے اور تیرے رسول اکرم ﷺ کا حرم ہے ، یہاں کی حاضری کی برکت سے میرے گوشت ،میرے خون، میری جلد، اور میری ہڈیوں کو دوزخ کی آگ حرام کر دے اور قیامت کے دن اپنے عذاب سے مجھے امن میں رکھ دے "۔اے اللہ! اپنے ولیوں اور اطاعت گذار بندوں میں شامل کر دے اور میری طرف تو جہ فرما ۔ بیشک تو توبہ قبول کر نے والا بڑا کریم ہے کرم کر نے والا بڑا رحم کر نے والا ہے۔
    مکہ معظمہ شہر میں داخلہ کی دعا: اے اللہ ! مجھے اپنے پاک شہر میں اطمینان سے رہنا نصیب فر ما ،یہاں کے حقوق اورآداب کی تو فیق دے۔اے اللہ ! میں تیری بندی ہو ں ، تیرا فرض ادا کر نے تیری رضا اور رحمت کا طالب بن کر آئی ہوں ،اپنی رحمت کے دروازے کھول دے اس عمرہ کو اور حج کو صحیح طریقے سے ادا کرادے قیامت کی معافی اور بخشش میرے لئے مقدر فر ما ،آمین اب لَبَّیْک پڑھتے جا ئیں اور بار بار "لَبَّیْک" پڑھیں۔ وضو کر کے مسجد حرم میں سیدھا پاؤں اندر رکھئے اوربسم اللّٰہ الرحمن الرحیم پڑھیں اور یہ دعا پڑھیں"بِسْمِ اللّٰہِ وَالصَّلٰو ۃُ وَالسَّلامُُ عَلیٰ رَسُوْلُ اللّٰہِ صَلیٰ اللّٰہُ وَعَلَیْہ وَسلّمَ اَللَّهُمَّ! افْتَحْ لِیْ أَبْوَابَ رَحْمَتِکَ ۔مسجد حرام میں داخلے کے وقت اِعتکاف کی نیت کریں ۔اے اللہ میں اعتکاف کی نیت کر تی ہوں اب"لَبَّیْک" پڑھتے ہوئےاندر جائیں ، جب بیت اللہ پر نظر پڑے تو تین مرتبہ " اللہ اکبر " پڑھیں تین مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا للّٰہُ تین مرتبہ اَللّٰہُ اَکْبَرُ وَلِلّٰہِ الْحَمْدُپڑھیں ۔خوب دعا کریں ۔ پہلی نظر میں دعا قبول ہو تی ہے اپنے والدین کے واسطے ، امت کے واسطے ، دوست احباب کے واسطے ، اپنی اولاد کے لئے ، رشتہ داروں کیلئے ، اپنے چاہنے والوں کے واسطے رو روکر دعا کریں رونا نہ آئے تو رونے کی صورت بنائیں ۔ اب "لَبَّیْک" پڑھتے ہو ئے حجر اسود جاتے ہیں"لَبَّیْک" کو ختم کردیں نہ پڑھیں ،اب حجراسودکے کنارے کھڑے ہو کر طواف کی نیت کریں ، تمہارا داہنا مونڈھا حجرِ اسود کے بائیں کنارے سیدھ پر ہو ، پورا حجر اسود آپ کے داہنی طرف ہو ۔اب طواف کی نیت کریں۔عمرہ کرنا ہے توعمرہ کی نیت کرواگر صرف طواف کرنا ہے تو طواف کی نیت کرو۔اے اللہ ! میں تیرے اس مقدس گھر کا (۷) سات چکروں کے ساتھ تجھ کو راضی کرنے کیلئے کرتی ہوں اس کو آسان فرمااور قبول فرما ،پہلی چکر میں تیسرا کلمہ پڑھتے ہوئے طواف شروع کریں پھر سات چکر کے بعد دو رکعت نمازواجب پڑھئے ۔دعا کریں ۔نماز میں قُلْ یٰٓاَیُّھَا الْکٰفِرُوْنَ ،قُلْ ھُوَاللّٰہُپڑھیں۔مکروہ وقت نہ پڑھیں۔صبح کی نماز کےبعد اور عصر کی نماز کے بعد زمزم کی دعا پڑھ کر پانی پیئں ۔ سعی کرکےدورکعت نماز پڑھ کر بال کٹوائیں۔
    مسجدنبوی: جس طرح حرم شریف میں سیدھا پیر رکھ کر دعا پڑھ کر جاتے ہیں اسی طرح مسجد نبوی میں بھی جائیں ، دورکعت نماز "تحیۃ المسجد"ـ پڑھیں اور ضرور پڑھیں، پڑھنا افضل ہے ۔ریاض الجنہ:یہ جنت کا ایک حصہ ہے ۔حضورﷺ نے ارشاد فر مایا ہے"یہ جنت کی کیاریوں میں ایک کیاری ہے " یہاں دورکعت نفل ضرور پڑھیں۔ قبر مبارک کے سامنے کھڑے ہو کر سلام پڑھیں"اِنَّ اللّٰہَ وَ مَلاَئِکَتَہ‘یُصَلُّوْنَ
    اَیُّھَا الَّذِیْنَ آمَنُوْا صَلُّوْا عَلَیْہِ وَ سَلِّمُوْا تَسْلِیْمًا"پڑھیں اس کے بعد سترمرتبہ درود شریف پڑھیں۔درود یہ ہےعَلٰی النَّبِیِّ یَا
    صَلّٰی اللّٰہُ عَلَیْکَ وَسَلَّمَ یَا رَسُوْل َاللہِ۔ جو شخص رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قبر شریف کے پاس کھڑے ہو کر پڑھے گا اس کی حاجتیں پو ری ہو نگیں اس کے بعد اپنے بزرگوں ، عزیزوں ، رشتہ داروں کا سلام حضورﷺ کو پہنچائیں ۔ جب وطن کی واپسی کا ارادہ کریں تو دو رکعت نماز پڑھیں ، دین ودنیا کی حاجات اور زیارت قبول ہو نے ، گھر کو خیریت سے پہنچنے کی دعا کریں "اے اللہ ! اس زیارت کو اخری نہ کر ، دوبارہ آنا آسان فر ما آمین ۔اے اللہ ! مدینہ منورہ آخری سانس تک رہنا نصیب فر ما "۔آمین
    محمدداؤدالرحمن علی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں