اللہ تعالیٰ نے ہر چیز ایک خاص اندازے سے پیدا کی ہے

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از اسداللہ شاہ, ‏جنوری 27, 2012۔

  1. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    قال اللہ تعالیٰ: انا کل شئ خلقناہ بقدر

    ہم نے ہر چیز کو ایک متعین اندازے سے پیدا کیا ہے۔​


    اس آیت سے معلوم ہوا کہ اللہ تعالیٰ نے ہر شے کو حکمت کے ساتھ ایک اندازے سے پیدا کیا ہے تو جس خالق نے مردوں میں عورتوں سے زائد جنسی رغبت رکھی اس نے اسی حساب سے مردوں کے مقابلے میں زائد عورتوں کو پیدا بھی کیا ہوگا، تاکہ ایک مرد اپنی اس فطرت کے موافق عورتوں کو خواہ وہ عورتیں اپنی قوم کی ہوں یا اگر اپنی قوم میں عورتوں کی تعداد کم ہو تو دوسری اقوام کی عورتوں سے نکاح کرکے بیک وقت متعدد کو بسہولت نکاح میں جمع بھی کرسکتے۔

    بیل ، گائے، بکرا، بکری اور مرغا، مرغی وغیرہ میں نرومادہ کی شرح پیدائش اس لئے برابر ہوتی ہے کہ ان اجناس میں نر ذبح ہونے اور گوشت کھانے کے لئے یا کسی اور طرح سے مرنے کے لئے ہوتے ہیں، توالدوتناسل کے لئے صرف ایک نر متعدد مادہ کے لئے رکھا جاتا ہے۔

    عین اسی اصول کے مطابق عجیب بات ہے کہ وہ قوم جس کے مرد اللہ تعالیٰ کے راستے میں جہاد کرتے ہوئے کثرت سے قربان اور شہید ہونے لگیں تو مشاہدہ ہے کہ اس قوم میں اللہ تعالیٰ لڑکوں کی شرح پیدائش بڑھادیتے ہیں۔

    چنانچہ افغانوں کے ہاں سنا ہے کہ لڑکوں کی شرح پیدائش لڑکیوں سے زیادہ ہے۔فلسطین میں بھی یہی صورتحال ہے۔


    بشکریہ
    اون اسلام
  2. نعیم

    نعیم وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جگہ:
    Afghanistan
    شاہ جی تعجب ہے کہ مختصر مراسلہ بھی دوسروں کا کاپی پیسٹ کرتے ہیں۔آپ ناظم خاص ہیں کچھ تو خیال کریں۔
  3. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    السلام علیکم
    نعیم بھائی کیا حال ہیں امید ہے مزاج گرامی بخیر ہونگے۔ بھائی جان بات عام یا ناظم خاص کی نہیں ہے میں مختصر تحریر بھی جہاں سے لیتا ہوں اسکا حوالہ دیتا ہوں۔ جناب کوئی تحریر چوری کرکے اپنے نام سے نہیں چلاتا ہوں یہ میری اپنی سوچ ہے۔ میری مصروفیات ایسی ہیں کہ مجھے کوئی تحریر لکھنے سے روکتی ہیں امید کرتا ہوں آپکو آسان الفاظ میں جواب مل گیا ہوگا
  4. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت شکریہ جناب
  5. نعیم

    نعیم وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    79
    موصول پسندیدگیاں:
    2
    جگہ:
    Afghanistan
    جناب بات حوالہ کی نہیں۔بات صرف اتنی ہے
    شائع شدہ کو پھر شائع کیوں کیا جائے۔دنیا جہاں کی کتابیں ہیں ان سےنیا مضمون بھی لیا جا سکتا ہے ؟
  6. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,554
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
  7. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,554
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا

اس صفحے کو مشتہر کریں