الٰہی یہ ترے سادہ دل بندے کدھر جائیں؟

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از حیدرآبادی, ‏جولائی 21, 2011۔

  1. حیدرآبادی

    حیدرآبادی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    53
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ تھک ہار کر دل نے کہا : بس تو میاں جی اب ایک ہی راستہ ہے۔ مسلمان ہو جاؤ ! اسلام لے آؤ۔ سیدھا سادا سا مذہب ہے ، نہ کوئی الجھاؤ نہ پیچیدگی ، مسلمان بن کر مزے میں رہو گے ۔۔۔
    اس خیال کا آنا تھا کہ پورے وجود میں جیسے زلزلہ آ گیا۔ دل و دماغ میں بجلیاں کوند اٹھیں اور میں سر سے پاؤں تک لرزنے لگا۔

    افوہ ! مسلمان ہو جاؤں ؟
    خدا کی پناہ۔ اس مذہب میں تو سب سے زیادہ خطرہ ہے۔
    شیعہ ہو گیا تو سنی اسلام سے خارج کر دیں گے۔
    سنی بن گیا تو شیعہ تبرا بھیجتے رہیں گے۔
    اور اگر مان لیجئے کسی طرح شیعوں سے اجازت لے کر سنی ہو گیا تو ان کے یہاں بھی چین نہیں۔
    دیوبندی کہیں گے بریلوی ہوں۔
    بریلوی سمجھیں گے اہل حدیث ہوں۔
    اہل حدیث کہیں گے کہ خبردار اس کے نزدیک بھی نہ جانا ، یہ شخص مکمل نااہلِ حدیث ہے۔

    یہاں تک کہ اگر میں نے یہ ڈکلئیر کر دیا کہ میں ایک سیدھا سادہ مسلمان ہوں اور میرا کوئی فرقہ کوئی مسلک نہیں ہے ، تب بھی چین نہیں ملے گا۔ ایک ساتھ دو باتیں ہوں گی۔
    ایک تو مجھے 73 ویں فرقے کا بانی قرار دیا جائے گا۔
    دوسرے کہیں نہ کہیں سے یہ فتویٰ ضرور آئے گا کہ اس شخص کو فوراً اسلام سے خارج سمجھا جائے۔

    پھر مغرب کے ایک مفکر کا قول بھی یاد آ گیا ، جس نے کہا تھا کہ :
    اسلام دنیا کا بہترین مذہب ہے اور مسلمان بدترین قوم !!

    (نصرت ظہیر کے کالم سے ایک اقتباس)
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,655
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    واقعی مفکر کا قول ہم سب کے لئے لمحہ فکریہ ہے .ہم بر صغیر کے مسلمان ا نھیں خرافات میں الجھ کر رہ گئے..بس اللہ تعالیٰ سے دعا ہی کر سکتے ہیں کہ فہم کامل اور عقل سلیم عطا کرے.شکریہ اس بہترین شئیرنگ پر.
  3. پیامبر

    پیامبر خوش آمدید مہمان گرامی

    جزاکم اللہ خیراً
    اس تھریڈ کو "غور کریں" والے فورَم میں ہونا چاہیے۔ [hr]
    معذرت! یہ پوسٹ صحیح فورم میں ہے.
  4. محمد شہزاد حفیظ

    محمد شہزاد حفیظ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,102
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Saudi Arabia
    آپ کی ہ پوسٹ آج کے زمانے پر بلکل پورا اترتا ہے ۔یہ سچ ہے کہ بعض دفع مسلمان الجھ جاتا ہے کہ کیا کریں ۔کون سچا ہے اور کون جھوٹا کیونکہ آج مسلمانوں کے بہت زیادہ فرقے بن گئے ہیں ۔
    بس مسلمان کو اللہ پہ بھروسہ رکھنا چاہئیے کہ وہ اس کا ایمان مضبوط رکھے۔ آمین
  5. اعجازالحسینی

    اعجازالحسینی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,080
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Afghanistan
    بات تو رسوائی کی ہے لیکن ہے سچ
  6. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
    اللهم اهدنا الصراط المستقيم ...

اس صفحے کو مشتہر کریں