امام داؤد طائی حنفی رحمۃ اللہ علیہ (م 160ھ)

'فقہاء ومحدثین' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏اکتوبر 17, 2011۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,627
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    امام داؤد طائی حنفی رحمۃ اللہ علیہ (م 160ھ)​


    امام ربانی امام حدیث ابو سلیمان داؤد بن نصیر الطائی الکوفی ، محدث ثقہ ،زاہد اعلم ،افضل واورع زمانہ تھے ،ضروری علوم حاصل کرنے کے بعد امام اعمش اور ابن ابی لیلیٰ سے حدیث پڑھی ، پھر امام اعظم کی خدمت میں باریاب ہوئے ، بیس برس تک ان سے استفادہ کرتے رہے اور ان کے کبار اصحاب وشرکاء تدوین فقہ میں سے یہ بھی ایک ہیں .

    بعض اوقات صاحبین کے اختلاف کو اپنی رائے صائب سے فیصلہ کر کے ختم کر دیتے تھے ،امام ابو یوسف سے بوجہ قبول قضا اپنی غایت زہد واستغنا ء کے باعث کچھ منقبض رہتے تھے اور فر ماتے تھے کہ ہمارے استاذ امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ نے تا زیانے کھا کھا کر اپنے آپ کو ہلاک کرالیا مگر قضا کو قبول نہ کیا اس لئے ہمیں بھی ان کا اتباع کرنا چاہئے .حضرت سفیان ثوری رحمۃ اللہ علیہ ابن عینیہ رحمۃ اللہ علیہ اور ابن علیہ رحمۃ اللہ علیہ وغیرہ آپ کے حدیث میں شاگرد ہیں ،امام یحییٰ بن معین وغیرہ نے آپ کی تو ثیق کی اور نسائی میں آپ سے روایت کی گئی ہے .
    محدث محارب بن دثار رحمۃ اللہ علیہ فر ماتے تھے کہ اگر داؤد طائی رحمۃ اللہ علیہ پہلی امتوں میں ہوتے تو قرآن مجید میں اللہ تعالیٰ ان کا ذکر فر ماتے ، محدث ابن حبان رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ داؤد فقہاء میں سے تھے اور مام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس میں حاضر رہا کرتے تھے ، پھر رات دن عبادت میں صرف کر نے لگے تھے .آپ کو ورثہ میں بیس اشرفیاں ملیں تھیں جن سے بیس سال گزر کی اور وفات پائی ، کبھی کسی بھائی ، دوست یا بادشاہ کا عطیہ قبول نہیں کیا ، حضرت عبد اللہ بن مباارک رحمۃ اللہ علیہ فر ماتے تھے کہ بس دنیا سے اتنا ہی سروکار رکھنا چاہئے جتنا داؤد طائی رحمۃ اللہ علیہ نے رکھا ، روٹی کو پانی میں بھگو دیتے تھے جب وہ گھل جاتی تو اس کو شربت کی طرح پی لیتے اور فر ماتے کہ جب تک میں روٹی کو ایک ایک لقمہ کر کے کھاؤں اتنے عرصہ میں پچاس آیات قرآن مجید کی پڑھ سکتا ہوں لہذا روٹی کھانے میں عمر کیوں ضائع کروں؟

    امام محمد رحمۃ اللہ علیہ کا بیان ہے کہ میں ان کی خدمت میں گھر حاضر ہو کر کسی مسئلہ میں رجوع کرتا تھا تو اگر ان کے دل میں انشراح ہو اکہ اس مسئلہ کہ مجھے اپنے دین کے اصلاح کے لئ ضرورت ہے تو جواب دیتے ورنہ تبسم فرما کر مجھے ٹال دیتے تھے کہ ہمیں کام ہے ہمیں کام ہے ( جواہر مضیہ وحدائق حنفیہ ( رحمۃ اللہ رحمۃ واسعۃ کما یحب ربنا ویر ضی.
  2. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  3. محمد شہزاد حفیظ

    محمد شہزاد حفیظ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,102
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Saudi Arabia
    جزاک اللہ






    ------------------------------------
  4. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    السلام عليكم و رحمة الله و بركاته
    الله يجزاك كل خير و بارك الله فيك ....
  5. اعجازالحسینی

    اعجازالحسینی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,081
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Afghanistan

اس صفحے کو مشتہر کریں