امام مالک بن مغول الجبلی الحنفی ( 159ھ)

'فقہاء ومحدثین' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏اکتوبر 17, 2011۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,626
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    امام مالک بن مغول الجبلی الحنفی ( 159ھ)​


    امام اعظم رحمۃ اللہ علیہ کے اصحاب وشرکاء تدوین فقہ حنفی میں سے اور ان حضرات اکابر میں سے تھے جن کو امام صاحب نے خطاب فر ما کر ارشاد کیا تھا کہ '' تم لوگ میرے غم کو مٹانے والےہو''محدث ابو اسحٰق سبیعی ،امام اعظم ، معن بن ابی خیفہ،سماک ابن حرب اور نافع مولیٰ ابن عمر وغیرہ ان کے اساتذہ شیوخ میں ہیں ، حافظ نے تہذیب میں امام صاحب کے تعلق وتملذ وغیرہ کا ذکر خیر حذف کر دیا ،امام حدیث وحجت تھے .حضرت شعبہ ،ابو نعیم ،قبیصہ امام محمد ،حضرت ابن مبارک ،مسعری،ثوری ،زائدۃ،ابن عینیہ ،اسما عیل بن زکریا ،یحییٰ بن سعید القطان ،وکیع ،عبد الرحمٰن بن مہدی اور یحییٰ بن آدم وغیرہ ان کے شاگردوں میں ہیں ، بخاری ومسلم اور اصحاب سنن کے شیخ ہیں اور سب نے ان سے روایےحدیث کی ہے .( جواہر مضیہ.ص 150ج 2)

    امام احمد نے ان کو ثقہ ،ثبت فی الحدیث کہا ،امام یحییٰ بن معین ابو حاتم اور نسا ئی نے ثقہ کہا ،ابو نعیم نے کہا کہ ہم سے بن مالک بن مغول نے حدیث بیان کی اور وہ ثقہ تھے ،عجلی نے رجل صالح ،علم وفضل میں نمایاں مقام ومرتبہ رکھنے والا بتلایا ، طبرانی نے خیار مسلمین سے کہا ،ابن عینیہ فر ماتے ہیں کہ ایک شخص بن مغول سے کہا کہ خدا سے ڈر تو مالک نے فورااپنا رخسار زمین پر رکھ دیا ابن سعد نے کہا کہ مالک ثقہ ،مامون ،کثیر الحدیث ،صاحب خیر وفضل تھے ،امام بخاری نے فر مایا کہ عبد اللہ بن سعید نے کہا کہ میں نے ابن مہدی سے سنا فر مایا کرتے تھے کہ جب تم کسی کوفی کو دیکھو کہ وہ ایسے کوفی کا ذکر کرتا ہے جس کو مالک بن مغول بھلائی سے یا د کرتے ہیں تو تم ضرور اس کا اطمینان کر لو ،ابن حبان نے ''ثقات'' میں لکھا کہ مالک اہل کوفہ کے بڑے عبادت گزاروں اور نفل مثبت اور متقن تھے ،رحمۃ اللہ واسعہ ( تہذیب التہذیب ص 22ج1)
    محمد طارق محمود نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  3. محمد شہزاد حفیظ

    محمد شہزاد حفیظ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,102
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Saudi Arabia
    جزاک اللہ


    ---------------------------------
  4. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    السلام عليكم و رحمة الله و بركاته

    الله يجزاك كل خير و بارك الله فيك ....
    نفع الله بك الآسلام و المسلمين
    و وفقك الله بما فيه خير و الصلاح
  5. اعجازالحسینی

    اعجازالحسینی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,081
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Afghanistan

اس صفحے کو مشتہر کریں