امام مندل بن علی عزی کوفی حنفی ولادت 102ھ وفات 168ھ

'فقہاء ومحدثین' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏اکتوبر 21, 2011۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,627
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    امام مندل بن علی عزی کوفی حنفی ولادت 102ھ وفات 168ھ​

    محدث ،صدوق ، فقیہ ،فاضل طبقہ کبار تبع تابعین میں سے ہیں ،امام اعظم کے اصحاب وشرکاء تدوین فقہ میں سے ایک ہیں ،محدث معاز ابن معاز عنبری کا قول ہے کہ میں کوفہ پہنچا تو کسی کو آپ سے زیادہ اورع نہیں پایا ، محدث عثمان دارمی نے امام یحییٰ بن معین سے ان کے بارے میں ''لا باس''بہ لفظ '' ثقہ کے قائم مقام ہے ،امام اعشم ، ہشام بن عروہ ، لیث ، عاصم احول اور ابن یعلی وغیرہ آپ کے اساتذہ ہیں اور آپ سے یحییٰ بن آدم ،ابو الولید طیالسی ، فضل بن دکین ، یحییٰ الحمانی اور ابو داؤد وابن ماجہ نے حدیث روایت کی ، سمعانی نے ذکر کیا کہ مندل اور ان کے بھائی حبان دونوں سب لوگوں سے زیادہ امام اعظم کی مجلس میں حاضر رہا کرتے تھے ( کردری ص 215 ج2) اور علامہ کردری نے یہ بھی نقل کیا کہ مندل امام اعظم کی خدمت میں رہ کر فقہ کی تکمیل کی اور امام صاحب دونوں کے ساتھ نہایت تلطف اور محبت وتقرب کا معاملہ فرماتے تھے . علامہ صیمری نے بھی دونوں بھائیوں کو امام صاحب کے تلامذہ واصحاب میں لکھا ہے.
    مسند خوارزمی میں ہے کہ امام وکیع سے کسی نے کہا کہ امام صاحب نے فلاں مسئلہ میں خطا کی ہے ، فر مایا کہ امام ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کیسے خطا کر سکتے تھے حالانکہ ان کے پاس قیاس واجتہاد میں امام ابو یوسف امام محمد ،امام زفر جیسے معروف وحفط حدیث میں یحییٰ بن ذکریا ، حفص بن غیاث ، حبان ومندل جیسے لغت وعربیت میں قاسم بن معن اور زہد ورع میں داؤد طائی وفضیل جیسے تھے جس کے اصحاب وشاگر اس قسم کے ہوں وہ ہر گز خطا نہیں کر سکتا ،جو شکص امام صاحب کے بارے میں ایسی بات کہتا ہے وہ چو پایہ بلکہ اس سے بھی زیادہ گمراہ ہےاور جو یہ گمان کرے کہ حق بات امام صاحب کی مخالفت میں ہے اس نے تنہا ایک مذہب اور نکالااور اسکے حق میں وہ شعر کہتا ہوں جو فرزدق نے جریر سے کہا تھا .
    اولٰئک آبائی فجئنی بمثلھم...... اذا جمعتنا یا جریر المجامع
    جامع المسانید میں امام اعظم صاحب سے ان کی روایات موجود ہیں ( جامع ص556ج2) لیکن حافظ نے حسب عادت تہذیب میں امام صاحب سے تلمذ وغیرہ کا ذکر حذف کر دیا ،رحمۃ اللہ
    محمد طارق محمود نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  3. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,119
    موصول پسندیدگیاں:
    354
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
  4. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,568
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین

اس صفحے کو مشتہر کریں