انسان کو چاہئے کہ ابتدا نہ بھولے

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏فروری 12, 2012۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,627
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    انسان کو چاہئے کہ ابتدا نہ بھولے​
    ایک بنیا تھا سردی کے موسم میں اپنے چھوٹے بچے کو گود میں لئے دھوپ میں بیٹھا تھا ۔سامنے ہی ایک درخت پر کوا بیٹھا تھا، بچے کی نظر اس پر پڑ گئی اپنے باپ ( بنیا) سے پو چھا یہ کیا ہے ؟
    باپ نے شفقت سے جواب دیا بیٹا کوا ہے ،ایک منٹ کے بعد پھر پو چھا یہ کیا ہے ؟ باپ نے پھر اسی شفقت سے جواب دیا بیٹا کوا ہے ۔ایک منٹ کے بعد پھر پوچھا یہ کیا ہے ؟ پھر اسی محبت سے جواب دیا منا کوا ہے غرضیکہ کافی دیر تک بچہ مسلسل سوال کرتا رہا اور باپ جواب دیتا رہا ۔اس کے بعد وہاں سے بنیا جب اٹھ کر گھر گیا تو کاپی نکالی اور اس پر دن تاریخ سن کے ساتھ لکھ دیا کہ فلاں جگہ پر میرے لال نے اتنی مرتبہ ایک چیز پو چھی اور میں نے جواب دیا خفا نہیں ہوا ۔ زمانہ گذرتے اور بدلتے دیر نہیں لگتی ، وہی بچہ جب جوان ہوا اور باپ بوڑھا ہوا تو اسی جگہ پر باپ نے اسی بچہ سے ایک سوال کیا ، لڑکے نے جواب دیا ، دوبارہ جب پو چھا تو بیٹا خفا ہو گیا کہنے لگا ابھی تو بتلا یا تھا پھر پو چھ رہے ہو ۔ باپ نے اپنی ڈائری منگوائی اور اس کے سامنے رکھدی۔
    تو انسان کو چاہئے کہ اپنے ابتدائی مرا حل کو فرا موش نہ کرے اور والدین کا حق پہچانے ، بیوی کو والدین پر تر جیح نہ دے ،والدین کی خدمت کرے کہ ان کے پاؤں تلے جنت ہے۔
  2. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اناللہ وانا الیہ راجعون
  3. اعجازالحسینی

    اعجازالحسینی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,081
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Afghanistan
    سبق آموز حکایت شئیر کرنے کا شکریہ
  4. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    مفید پوسٹ ہے ۔ جزاک اللہ خیرا
  5. talibilm

    talibilm وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    مفید پوسٹ کرنے کا شکریہ۔۔ بہت ہی غورفکر والی بات ہے خصوصا آجکل کے نوجوان نسل کیلئے
  6. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    144
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan

اس صفحے کو مشتہر کریں