اپریل فول

'حالات حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از نورمحمد, ‏مارچ 27, 2014۔

  1. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,119
    موصول پسندیدگیاں:
    353
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    اپریل فول

    محمدرضوان عزیز

    غلامی کتنی بری چیز ہےجوانسان کے احادسات وجذبات اوراس کے نسلی وقومی امتیازات کوکچل کر رکھ دیتی ہےہم پاکستانی بحثیت مجموعی غلامانہ ذھنیت کے مالک ہیں اس لیے آقاوں کی ،،اترن ،،کو بھی،، ریشم وکمخواب،، سمجھتے ہیں اپنی تہذیب طرزبودباش فکری سوچ بچارہرچیزکوطلاق دے کرمغربیت کےدام ہمرنگ زمین میں ایسے الجھے کہ رہائی کی راہیں مسدودہوگئی۔ان مغربی فکری قباحتوں میں سے ایک اخلاقیات کےہردرجہ سے گری ہوئی حرکت”اپریل فول“کامناناہے۔اپریل فول کیاہے؟آئیے پہلےاس عالمگیربے راہ روی کاتاریخی جائزہ لیں پھردیکھتےہیں اس اونٹ کے لیےاسلام کےخیمےمیں گنجائش ہےبھی یانہیں؟

    اپریل فول اورماہ اپریل کی وجہ تسمیہ!

    اپریل انگریزی سال کا۳۰ دنوں پرمشتمل چوتھامہینہ ہےاس کانام قدیم رومی کیلنڈرکے ایک لاطینی لفظ اپریلن(Aprilis)سےمشتق ہےیہ بھی ممکن ہے کہ یہ دوسرے لاطینی لفظ Aperireسےمشتق ہویہ لفظ عموماموسم بہار کی آمد،پھول کھلنےاورنئی کونپلیں پھوٹنے کے لیے استعمال کرتےہیں۔

    بعض اہل علم کی اورآراءبھی ہیں مثلاموسم بہارکی ابتداءماہ اپریل سےہوتی ہےتورومیوں نے اس مہینے کے پہلےدن کومحبت اورخوبصورتی کے خدااورخوشیوں کی ملکہ جنہیں وہ فینوز کہتےتھےکےحوالے سےتقریبات منعقد کرنے کے لیےمختص کرلیاروم میں بیوائیں اوردوشیزائیں فینوز کےعبادت خانے میں جمع ہوکر اس کے سامنےاپنے جسمانی ونفسانی ”کرتوت گزاری“سناتی ہیں اوردرخواست کرتی ہیں کہ ہمارےعیوب سے ہمارےشوہروں کومطلع نہ کیاجائے۔

    اپریل فول کانقطہ آغاز!

    اپریل فول کی ابتداء کےبارے کوئی حتمی رائے نہیں دی جاسکتی اس لیے کہ جو نام ہی جھوٹ بولناہوتواس کی اپنی تاریخ کس قدرسچائی ہر مبنی ہو گی؟(دروغ برگردن راوی)یہ قباحت بے لذت فرانس میں نئے کیلنڈر کے اجراء۱۵۶۴ءکے بعدشروع ہوئی۔اورسبر یہ بناکہ جولوگ اس نئے کیلنڈر کو تسلیم نہ کرتے تھےاوراس کے مخالف تھےا ن کوطعن وتشنیع کانشانہ بنایاجاتااوران سےاستہزاء کیاجاتااوراس دن کوآواری مزاجی کےلیےخاص کردیاگیا۔

    اس کےبارےمیں دوسری روایت یہ ہے کہ رسم بت پرستی کی باقیات میں سے ہےاس کی تاریخ قدیم بت پرستی کی تقریبات سے ہےاوران کی تقریبات کےلیے موسم بہارمتعین ہے۔

    All Fool Dayاحمقوں اورپاگورں کادن

    انگریزلوگ اپریل کےپہلےدن کوAll Fool Dayیعنی احمقوں اورپاگلوں کادن کہتے ہیں۔

    اس دن لوگوں سے اس قدرجھوٹ بولتے ہیں کہ سننےوالااس کوسچ سمجھ لیتا ہے توپھراس کامذاق اڑاتے ہیں ۔

    سب سے پہلےجوباضابطہ یاباجماعت اپریل فول منایا گیااس کے بارے میں ڈریک نیوزلیٹراخبارلکھتاہےیکم اپریل۱۶۹۸ءکوکچھ لوگوں نےلندن ٹاورمیںشیروں کوغسل کرانے کاعملی مظاہرہ کرنے کااعلان کیا دیکھنے”سب “گےلمگرتماشہ نہ ہوا۔

    اوردوسرااہم واقع جوصحافی اکاذیب کی تاریخ میں ایک نیا باب ہےوہ انگریزی کےمشہوراخبار”الفینج سٹار“کا۳۱مارچ۱۸۴۶ءکو کیا گیا اعلان ہےکہ کل یکم اپریل کواسلتجتون شہرکےزرعی فارم میں گدھوں کی عالمی نمائش ہوگی۔پس یکم اپریل کوبےشمارلوگ گدھوں کی نمائش دیکھنے پہنچےصبح سےشام تک انتظار کیامگروہاں کوئی انتظام ہوتایاکوئی منتظم ہوتاتوپتہ چلتاکہ اصل مسئلہ کیاہےشام کوانہیں اطلاع دی گیگ کہ گدھوں کی نمائش سے آپ حضرات ہی مراد ہیں جوگدھےدیکھنے کےشوق میں جمع ہوگئے ہیں شایداس مجمع میں پاکستانی سیاستدان سب سے زیادہ ہوں۔

    آخروہ جھوٹ کیوں بولتے ہیں؟

    یہ وہ فطری سوال ہےجوہراس شخص کے ذہن میں ابھرے گاجس نے کبھی جھوٹ نہ بولاہوہاں البتہ جھوٹے لوگوں کے لیے تو یہ ایک گناہ اورسہی کی مانندہوگا۔اس کاجواب ہمارے ایک محترم جہاں دیدہ بزرگ عبدالعزیزنکودری صاحب کےواقعہ سے مل گیاجوان کولندن میں پیش آیاجب وہ اپنی کارچلارہےتھےتونیند کے غلبےسے گاڑی جھومتی ہوئی محوخرام تھی جب لندن پولیس نےتعاقب کرکےان کوروک لیااوررکتے ہی ان پرگالیوں کی بوچھاڑ کردی انگریزگالی دے اورمسلمان چپ کھڑارہےیہ توناممکن سی بات ہےسوہمارے موصوف بزرگ نےبھی ان کووہ تمام بے نقط کی سنادیں جن کاترجمہ کرنے سےفرہنگ آصفیہ بھی عاجز ہےمقدمہ عدالت میں گیاجج نے پوچھاعبدالعزیزکیاآپ نےاس پولیس سارجنٹ کوگالیاں دی ہیں انہوں نے فرمایامیں نے جوکہاوہ جواب آں غزل کے طور پرتھاپہل تو انہوں نے کی ہےجج نے پوچھاکوئی گواہ؟

    توانہوں نےاس سارجنٹ کےساتھ شریک کارسارجنٹنی (Feminine)کی طرف اشارہ کرتے ہوئےکہا کہ اس سے پوچھوکہ گالیاں پہلےکس نے دی تھیں اسے گواہ بنا کرپریشان ہوئے کہ وہ تواپنے Boss کی حمایت کرئے گی اورجھوٹ بول دے گی لیکن اس کی توقع کے برعکس اس نے سچ بولااوراپنے باس کے خلاف گواہی دی جس کے باعث وہ معزول ہوگیااس سے معلوم ہواوہ قوم سال میں ایک دن جھوٹ بولتی ہےاوربقیہ۳۶۴دن سچ بولتی ہےاوراس کے برعکس ہم ذرااپنے گریبان میں چھانک لیں کہ ہم پوراسال توجھوٹ بولتےہیں دھوکےدیتےہیں اس لیے ہمیں اپنے منہ کاذائقہ بدلنے کے لیےاپریل فول نہیں اپریل ٹرتھ مناناچاہیےکہ چلوکوئی ایک دن توہوجب اس ملک عزیزمیں سچ سننے کوملےسچ کہنے کی آزادی ہوجس دن جھوٹ پابندسلاسل ہواورسچ آزادہو۔سچے نبی صلی اللہ علیہ وسلم کی امت کوجھوٹ زیب نہیں دیتامگرعوام تورہےایک طرف اصحاب جبہ ودستاربھی اس لعنت میں مبتلانظرآتےہیں دوکاندارجھوٹ نہ بولےتواسےاپنےسچےرب سےرزق نہیں ملتاجس رب نے وعدہ کیاہے۔ﭒﭓﭔﭕﭖﭗﭘﭙﭚ



    کہ چوپائیوں کارزق بھی میرے ذمے ہےپھراس مسلمان کوایسی کیابےیقینی ہےکہ اپنےرب کےوعدےپربھی اعتمادنہیں کرتااورجھوٹ بول کراپنانامہ اعمال سیاہ کرتاہےیہاں کے حکمران عوامکےساتھ جھوٹےوعدے کرتےہیں۔اگرسچ بولیں توشایدخداکی خلافت کےمستحق نہ ٹھہریں؟اورتواورعلماء کی حالت بھی کچھ کم خراب نہیں۔اشتہارپرلکھےگئےالقابات، دوسروں سےلکھواکراپنےنام پرشائع کی گئیں تصنیفات ،مدرسے کےفنڈ کےلیےجھوٹ پرمبنی تصدیقات،اپنےآپ کوعوام میں مقبول کروانے کےلیےخلاف شرع حربہ جات کیایہ کسی اپریل فول سے کم ہیں۔جب علماء کایہ حال ہوگاجوقصرتقدس کےمقدس گدی نشین ہیں توعوام کاپھراللہ ہی حافظ ہے۔ویسےہماری قوم جنوری ٹودسمبرفول کی عادی ہےاپریل کامہینہ توبیچارہ خواہ مخواہ بدنام ہوگیاتاسیس پاکستان سے آج تک جتنے فول ہماری قوم سے ہوئے ہیں اتنے توشاید ”بانیان فول “نے سوچے بھی نہ ہوں اسلام کے نام ونظام کے لیے نعرہ لگایاملک بناتونظام اسلام اپریل فول بن گیااوروہ لاکھوں جواسلام کی بہاریں دیکھنے کے لیےکشتہ خاک ہوئےانہیں کیامعلوم تھا کہ ہمارے ساتھ اپریل فول ہورہاہےبابائے قوم پورے اخلاص کے ساتھ اسلامی ملک بنانا چاہتے تھےمگر ان کے ساتھ ”اپریل فولیوں“کاایساجمگھٹاتھاجنہوں نے قائد کی وفات کےبعدقوم کوکہہ دیاتھاکہ۱۴اگست۱۹۴۷ءپاکستان کامطلب کیالااله الاالله یہ سب اپریل فول تھا۔قیامت کادن توخیرلمباہوگاہی مگراپریل فول کادن بھی کچھ کم لمبا نہیں پوراملک۱۴اگست۱۹۴۷ءسےاب تک یکم اپریل اپریل فول سے گذررہاہےاوراب تونصف النھارہےکاش جلد ہی۲اپریل ہوجسے ہم اپریل ٹرتھ کےطورپر مناسکیں
  2. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    5,812
    موصول پسندیدگیاں:
    1,527
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت ہی زبردست اور تحقیقی مضمون ہے۔
    شکریہ نور محمد صاحب
    محمد نبیل خان، بنت حوا اور عامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,573
    موصول پسندیدگیاں:
    449
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    شیئرنگ کا شکریہ
    محمد نبیل خان اور عامر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,119
    موصول پسندیدگیاں:
    353
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    شکریہ آپ سب احباب کا پسندیدگی کے لئے
    Last edited by a moderator: ‏اپریل 1, 2014
    محمد نبیل خان, بنت حوا, عامر اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,559
    موصول پسندیدگیاں:
    759
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    شیئرنگ کا شکریہ
    عامر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں