اہلحدیث اور اصحاب حدیث

'بحث ونظر' میں موضوعات آغاز کردہ از مولانانورالحسن انور, ‏جنوری 1, 2013۔

  1. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    144
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ہمارے غیر مقلد دوست جب بھی کوئی بات ہوتی ہے فورا کہدیتے ہیں ہم اہلحدیث ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔ ہم کوئی نئے نہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جب سے حدیث اسوقت سے ہم ۔۔۔۔۔۔۔۔ یہ بھی ان کی ا یک چال ہے جو لوگوں کو گمراہ کر نے کے لئے استعمال کرتے ہں ۔۔۔۔۔۔۔۔حالانکہ اہلحدیث سےوہ حضرات مراد ہیں جو حدیث کے حفظ وفہم اور اس کے اتباع وپیروی کے جذبے سے سروشار ہوں ۔۔۔۔۔ جو اہلحدیث کا مفھوم غیر مقلدین کی طرف سے سمھجا یا سمھجایا جارہا ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کہ ترک تقلید ۔۔۔۔۔ یہ سراسر غلط ہے
    حافظ ابن تیمیہ رحمۃاللہ لکھتے ہیں ۔۔۔۔۔ ہم اہلحدیث سے صرف وہی لوگ مراد نہیں ۔۔۔۔لیتے جو محض اسکو سننے یا لکھنے یاروایت کر نے والے ہوں بلکہ ہم اہلحدیث سے مراد ہر وہ شخص لیتے ہیں ۔۔۔۔۔ من کان احق بحفظہ ومعرفتہ وفھمہ ظاھرا و باطنا واتباعہ باطنا وظاہرا وکذالک اھل القرآن ۔۔۔۔۔ جو اسکے حفظ و معرفت کا اہل ولائق اور اسکے ظاہر و باطن کو سمھجنے والا اور اس کے باطن و ظاہر پر عمل کر نے ولا ہو اور یہی معنی ہیں اہل قرآن کا (نقض المنطق ص18 طبع القاہرہ 1951ء`) اس سے یہ بات واضح ہو گی کہ اہل حدیث صرف نام رکھنے سے اہلحدیث نہیں بن جا تے اس کے لئے حدیث کی روایت وحفظ کاعلمبردار ہو اور درایت اور فقہ حدیث کے علاوہ معرفت وفہم اور اتباع بھی ضروری ہے جیسا کہ اہل القرآن وہ نہیں جو زمانہ حال کے ملحدین کی طرح حدیث کا منکر ہو کہ اہل قرآن کہلاے بلکہ اہل القرآن وہ ہے جو قرآن کے الفاظ و معانی حفظ و معرفت اور اتباع کا پورا دلدادہ ہو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    علامہ حافظ محمد بن ابراہیم الوزیر لکتے ہیں
    ان اہل حدیث اسم لمن عنی بہ وانقطع فی طلبہ اہلحدیث ہر اس شخص کا نام ہے جس نے تحصیل حدیث کا اہتمام کیا اور اس کی طلب میں یکسو ہو گیا ۔۔۔ پھر فر مایا ھم اہل الحدیث من ای مذھب کانو ۔۔۔۔پس یہ اہل حدیث ہیں جس مذھب سے بھی تعلق ہو ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔پھر فر مایا خود ائمہ حدیث کے بیان سے اس کا ثبوت ملتا ہے کیو نکہ وہ سب اس امر پر متفق ہیں کہ امام حاکم صاحب مستدرک ائمہ حدیث میں سے ہیں حالانکہ محدثین جانتے ہیں وہ شیعہ تھے ( الروض البئاسم ص۔۔122 طبع مصر )
    اور مشہور غیر مقلد عالم نواب صدیق حسن خان صاحب نےمحدث ابن طاہر کا حاکم صاحب مستدرک کے بارے میں کلام نقل کر نے کے بعد تحریر کیا ہے۔۔۔۔ وایں دلیل است بر آنکہ شیعی غالی بود لیکن ذہبی گفتہ ھو شیعی لا رافضی(ھدایۃ السائل ص525طبع بھو پال 1292ء)رافضی نہ سہی شیعہ ہی سہی ہے تو اہل حدیث خلاصہ کلام یہ ہے کہ محض نام رکھنے سے اہلحدیث نہیں بن جاتا۔۔۔۔۔۔ گد ھا شیر کی کھال پہن کر دوسرے جانوروں کو تو ڈراتا رہا مگر شیر کے سامنے اس کے اپنے پول کھل گے کہ محض کھال پہننے سے شیر نہیں بن جاتے شیر کی خاص صفات وعادات ہیں ،۔۔۔۔۔ اسی طرح محض نام رکھنے سے اہلحدیث نہیں بن جاتے بلکہ اہل حدیث سے مراد وہ افراد ہیں جن نے تحصیل اور طلب حدیث کا اہتمام کیا ہو ۔۔۔۔۔۔ چاھے وہ حنفی ہو یا مالکی ہو یا شافعی ہو یا حنبلی حتی کہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو وہ بھی اہل حدیث ہے مگر موجود ہ نام نہاد اہل حدیث کبھی کسی شیعہ کو اہل حدیث ماننے کے لئے تیار نہ ہو نگے حالانکہ غیر مقلدین کے شیخ الکل مولوی نذیر حسین مطاعن ابوحنیفہ کی جستجو میں شیعوں سے بھی امداد لئتے تھے ۔۔۔۔۔ قاری عبد الرحمن پانی پتی لکھتے ہیں کشف الحجاب ص9۔۔۔۔ مولوی نذیر حسین نے شیعہ مجتھد سید محمد سے بذریعہ خطوط مطاعن ابوحیفہ طلب کئے اور ہمت آپ کی بالکل طرف مطاعن ائمہ فقہا اور تجہیلات صحابہ کے مصروف ہے آگے لکھتے ہیں سب عبادات اور دینیات کو چھوڑ کر فقط مطاعن صحابہ اور فقہا کو عبادت اور جہاد قرار دیا اور اپنی نافہمی سے احادیث کو یا اپنی جہالت سے موضوعات کو حدیث قرار دے کر مخالفت ابوحنیفہ کی طرف نسبت کی ہے لھذا مولوی نذیر حسین کے شیعہ ہو نے میں شبہ نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔ آپ پو چھ رہے ہونگے کہ یہ طبقہ اہل حدیث کیسے بن گیا سیرت ثنائی ص452۔۔۔ مرتب مولانا عبد المجید خادم سوہدروی طبع 1989۔۔۔اس کتاب کے حاشیے پر لکتے ہیں مولوی محمد حسین بٹالوی نے وہابی کالفظ خارج کرواکر جماعت کو اہل حدیث کے نام سے موسوم کیا گیا
    جی ہاں اب آپ سمھج گے ہو نگے اصل اور نقل کا فرق
    ۔
  2. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,567
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    گد ھا شیر کی کھال پہن کر دوسرے جانوروں کو تو ڈراتا رہا مگر شیر کے سامنے اس کے اپنے پول کھل گے کہ محض کھال پہننے سے شیر نہیں بن جاتے شیر کی خاص صفات وعادات ہیں ،۔۔۔۔۔ اسی طرح محض نام رکھنے سے اہلحدیث نہیں بن جاتے بلکہ اہل حدیث سے مراد وہ افراد ہیں جن نے تحصیل اور طلب حدیث کا اہتمام کیا ہو ۔۔۔۔۔۔ چاھے وہ حنفی ہو یا مالکی ہو یا شافعی ہو یا حنبلی حتی کہ شیعہ ہی کیوں نہ ہو وہ بھی اہل حدیث ہے مگر موجود ہ نام نہاد اہل حدیث کبھی کسی شیعہ کو اہل حدیث ماننے کے لئے تیار نہ ہو نگے حالانکہ
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ بہت خوب

اس صفحے کو مشتہر کریں