ایسا لکھنا درُست نہیں

'اصلاح معاشرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد ارمغان, ‏جنوری 27, 2013۔

  1. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    آج کل عوام الناس کے ساتھ ساتھ اہلِ علم حضرات کو بھی ۔۔۔۔۔۔۔’’صلی اللہ علیہ وسلم، علیہ السلام، رضی اللہ تعالیٰ عنہ، رحمہ اللہ تعالیٰ‘‘۔۔۔۔۔۔۔ وغیرہ مختصر دُعائیہ جملے لکھنا ناجانے کیوں مشکل لگنے لگا ہے۔ معلوم نہیں ایسا لکھنے میں کیوں گھبراہٹ ہوتی ہے؟ کیا اتنے مختصر سے جملہ لکھنے میں وقت زیادہ لگتا ہے؟ یاد رکھیے! پورا جملہ لکھنے کی بجائے صرف ان علامات کو لکھنا محبت میں کمی کے سوا اور کچھ نہیں کہا جا سکتا۔ یہ بہت بڑی محرومی، کنجوسی اور بخل کی بات ہے۔

    سیّد الانبیاء خاتم المرسلین حضرت محمد رسول اللہ ﷺ کے لیے‘‘صلی اللہ علیہ وسلم’’ کی جگہ۔۔۔۔۔۔۔ ص یا صلعم یا ( ؐ ) کی علامت ڈالنا درُست نہیں۔
    ……………………………………………………………
    جملہ انبیاء کرام علیہم السلام کے لیے ‘‘علیہ السلام’’ کی جگہ۔۔۔۔۔۔۔ ع یا ( ؑ ) کی علامت ڈالنا درُست نہیں۔
    ……………………………………………………………
    کسی صحابی رسول ﷺ کے لیے ‘‘رضی اللہ تعالیٰ عنہ’’ کی جگہ ۔۔۔۔۔۔۔ رض یا( ؓ )کی علامت ڈالنا درُست نہیں۔
    ……………………………………………………………
    اسلاف و اکابر کے لیے ‘‘رحمہ اللہ تعالیٰ’’ کی جگہ ۔۔۔۔۔۔۔ رح یا( ؒ ) کی علامت ڈالنا درُست نہیں۔
    ……………………………………………………………

    اگر تحریر میں ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ کوئی شخص لکھے، تو حدیث شریف میں آتا ہے کہ جب تک وہ تحریر باقی رہے گی اس وقت تک ملائکہ مسلسل اس پر درُود بھیجتے رہیں گے۔
    (زادُا لسعید، حضرت تھانوی رحمہ اللہ تعالیٰ، بحوالہ معجم الاوسط للطبرانی رحمہ اللہ تعالیٰ)
    اس سے معلوم ہوا کہ تحریر میں ’’صلی اللہ علیہ وسلم‘‘ لکھا تو اب جو شخص بھی اس تحریر کو پڑھے گا، اس کا ثواب بھی لکھنے والے کو ملے گا۔
    خدارا! اختصار کی اس رسم اور روش کو چھوڑ دیجیے۔اگر اہلِ علم حضرات بھی ایسا ہی کریں گے تو عوام الناس کو کیسے روکیں گے؟ اللہ تعالیٰ ہم سب کو عمل کی توفیق عطا فرمائے۔
  2. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    208
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    اوریہ بھی بتادوں کہ سب سے پہلے جس شخص نے صلی اللہ علیہ وسلم کامخفف’’صلعم‘‘بنایاتھا،اس وقت کے بادشاہ نے کاتب کے ہاتھ کٹوادئے تھے۔لیکن دنیامیں یہ سزاملناپھربھی غنیمت ہے،کل خدانخواستہ اللہ کے حضورمیں حضورصلی اللہ علیہ وسلم نے اسی بات پردامن پکڑلیااوراللہ نے اپنے محبوب کی شان میں اس گستاخی پرگرفت کرلی توسوچھیں کہ پھرکیاہوگا۔؟
    بچواوربچاؤلوگوں کواللہ کی سخت پکڑسے۔
  3. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت افسوس کے ساتھ لکھنا پڑ رہا ہے کہ بہت سے حضرات کو یہ بات معلوم بھی ہے اور کچھ ایسے ہیں جن کو معلوم بھی ہو چکاہے لیکن ناجانے کیوں اُس پُرانی روش کو نہیں چھوڑنا چاہتے؟
    اللہ تعالیٰ ہمیں عمل کی توفیق عطا فرمائے
  4. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,521
    موصول پسندیدگیاں:
    704
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ماشآءاللہ
    بہت ہی مفید تنبیہ ہے ۔ ۔ ۔ اللہ کریم عمل کی توفیق عطاء فر مائے آمین
  5. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,620
    موصول پسندیدگیاں:
    232
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اللہ ہم سب کو عمل کی تو فیق عطا فر ماے

اس صفحے کو مشتہر کریں