ایک اہم مسئلہ

'متفرق مسائل' میں موضوعات آغاز کردہ از محمدداؤدالرحمن علی, ‏ستمبر 8, 2012۔

  1. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ Staff Member منتظم اعلی رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,351
    موصول پسندیدگیاں:
    1,734
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبر کاتہ

    سوال:زید نے ایک دین دار گھرانے میں آنکہ کھولی جب وہ آٹھ سال کے لگ بھگ ہوا تو اس نے اپنے والد سے قرآن پاک حفظ کرنے کی خواہش کا اظہار والد صاحب نے اس کے خواہش کو پورا کرتے ہوئے مقامی مسجد میں داخلہ دلوادیا زید کو قرآن پاک حفظ کرنے کے دوران احتلام ہوتا رہا لیکن اسے معلوم نہیں تھا کہ جب احتلام ہوجائے تو غسل فرض ہوجاتا ھے زید نے اسی صورت حال میں قرآن پاک حفظ کرلیا مسجد بھی جاتا رہا اور نمازیں بھی اسی حال میں پڑھتا رہا جب اس نے حفظ مکمل کیا تو اس کو انعام کے طور پر مسجد انتظامیہ کی طرف سے کتب ملیں اس میں ایک کتاب حکیم الامت مولانا اشرف علی تھانوی رحمہ اللہ کی کتاب بہشتی گوہر ملی جب زید نے اس کا مطالعہ کیا تو تب زید کو پتہ چلا کہ جب احتلام ہوجائے تو غسل فرض ہوتا ھے ناپاکی کی حالت میں مسجد جانا قرآن پاک پکڑنا اور دیگر اسلامی کام کرنا ممنوع ھے یہ پڑھنے کے بعد زید کافی پریشان ہوگیا اور اس نے توبہ استغفار کی اور اسی سلسلے میں وہ لگ بھگ 5 عمرے کرچکا
    اور ہروقت اللہ سے معافی مانگتا رہتا ھے

    اب قرآن و حدیث کی روشنی میں زید کے لیے کیا حکم ھے

    والسلام علیکم
  2. مفتی رضوان یونس،

    مفتی رضوان یونس، وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    129
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بِسم اللہِ الرَّحمٰنِ الرَّحِیم
    الجواب و بِاللّٰہ التَّوفِیق۔ لاعلمی سے احکام معاف نہیں ھوا کرتے زمانہ بلوغت سے لے کر علم ھو جانے کے زمانے تک جتنا عرصہ حالتِ جنابت میں نمازیں پڑھیں کو اندازے سے شمار کر کے نمازوں کو لوٹایا جائے۔
    تلاوت قرآن کریم جو حالت جنابت میں ھوئی اُس پر توبہ استغفار کرے کہ اس کا کوئی کفارہ یا قضاء نہیں بس توبہ استغفار ھے
    واللہ اعلم باالصواب

    گزارش
    والدین کو اس بات کا اہتمام کرنا چاھیے کہ قریب البلوغ اولاد کو مسائل و احکام سے آگاہ کریں خصوصا دینی تعلیم کے حصول میں لگے ھوئے بچے اور بچیاں کو تو بدرجہ اولٰی ان باتوں کی تلقین کی جائے کیونکہ اُن کا تو واسطہ ہی قرآن نماز مسجد وغیرھم سے پڑتا ہے

اس صفحے کو مشتہر کریں