ایک اہم مضمون

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جولائی 7, 2020۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,671
    موصول پسندیدگیاں:
    793
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ایک اہم مضمون​
    کرونا کے متعلق دوست احباب ساتھی پوچھتے ہیں کہ یہ کب تک رھے گا اور کیا یہ معاملہ ایسا ہی رھے گا؟
    کیا لوگ گھروں میں چھپے رہیں گے؟ کیا زندگی دوبارہ نارمل نہیں ھوگی؟
    سب سے پہلی بات کا جواب... ایک لطیفہ ہے کہ کسی عورت نے ھاتھ دیکھنے والے سے پوچھا کہ بابا مجھے بتاؤ میرا میاں میرے ساتھ کیسا رھے گا؟ نجومی نے کہا پہلے دو سال تک تم کو بہت تنگ کرے گا.. عورت خوشی سے بولی پھر کیا ھوگا؟ پھر اچھا ھو جائے گا؟
    نجومی نے کہا نہیں. پھر تم عادی ھو جاؤ گی..
    صاف سیدھی بات ہے وائرس کبھی نہیں جاتے. ھمارے جسم اس کے عادی ھو جاتے ہیں... یہ کچھ عرصہ تنگ کرے گا پھر ھمارے ساتھ ہی رھنے لگ جائے گا.. جیسے سینکڑوں بیماریاں پہلے بھی ھمارے ساتھ رہ رہی ہیں اور ھمیں کچھ نہیں کہتیں کیونکہ ھمارا جسم ان کا مقابلہ کرنے کا عادی ھو چکا ھوتا ھے پھر نسل در نسل اس وائرس سے نمٹنے کا نظام اللہ تعالیٰ ھمارے اندر رکھ دیتا ہے.
    اس کی ویکسین بننا یقینی نہیں ہے...
    ھوسکتا ھے کچھ عرصہ بعد دوائی بن کر آ جائے گی جو کسی شخص کو کرونا ھونے کے بعد مریض کو ٹھیک کر دے گی لیکن ویکسین شاید کبھی نہیں آئے گی...
    گھبرانے کی بات نہیں ہے... ھم اس مرض میں مبتلا ھو کر خود ہی ٹھیک ھو رہے ہیں اور پھر اس طرح ھمارا اللہ ھمارے سب کے جسموں میں ویکسین بنا کر رکھتا جا رہا ہے. جب بھی کبھی یہ وائرس پھر حملہ آور ھوگا ھمارا جسم جوکہ اس کو پہچان چکا ھے اسے شکست دے کر خود ہی ٹھیک کر دے گا ھمیں پتہ ہی نہیں چلے گا کہ کب یہ سب کچھ ھوگیا... میرا ذاتی خیال ہے کہ ھمارے ملک کی آبادی کی بڑی تعداد اس کا مریض ھو کر ٹھیک بھی ھوچکی ھے جبکہ ھمیں پتہ بھی نہیں چلا.. یہ سب میں نہیں کہہ رہا بلکہ میڈیکل سائنس کہہ رہی ہے.
    بالکل ہوبہو یہی جواب آپ کو کسی بھی اچھے ڈاکٹر سے سیم ٹو سیم ملے گا....
    ھمارے اندر مضبوط امیونٹی پیدا ھو رہی ہے...
    اب آتے ہیں اگلی بات کی طرف، میڈیا کہتا ھے کہ اس وقت ملک میں کرونا کے کروڑوں مریض ہیں..اور اسی حساب سے جانی نقصان ھوگا (خدا نہ کرے خدا نہ کرے) ھوسکتا ھے مریضوں کی تعداد کروڑوں میں ھوگی... لیکن جانی نقصان ان شا اللہ تعالیٰ نہیں ھوگا.... یہ جو پچھلے مہینوں میں چند ہزار اموات ہوئی ہیں مجھے ان پر بھی یقین نہیں ھے. میرا یقین ھے ان میں بہت سے لوگ ٹی بی دمے نمونیا عارضہ قلب بلڈ پریشر اور پہلے سے بہت سی مختلف سنگین بیماریوں میں مبتلا رھے ھونگے..
    ایسے خوش قسمت لوگ جو بیمار ھو کر خود بخود صحتیاب ھوئے ہیں وہ بڑی تعداد میں ملک میں ہوسکتے ہیں....
    جو ایک بار بیمار ھو کر تندرست ھو جاتے ہیں وہ دوبارہ بیمار نہیں ھوتے بلکہ ان کے پلازمہ عطیہ کے طور پر مانگے جا رہے ہیں اور مفت آگے دیے جا رہے ہیں.. یہ بھی میں نہیں کہہ رہا سائنسدان اور ڈاکٹر حضرات کہہ رہے ہیں...
    میں بھی یہیں ھوں آپ بھی یہیں ہیں اگر یہ لاکھوں لوگ بیمار ہیں تو اس کا رزلٹ اگلے چند دنوں میں آ جائے گا...
    یار کرونا آنے کے بعد دوسری بیماریاں مر تو نہیں گئی؟ وہ اپنا کام کر رہی ہیں.....
    لوگ ان میں مبتلا ہو رہے ہیں اور وہ بھی جانی نقصان کر رہی ہیں...
    اس سے بچنے کا حل لاک ڈاؤن ھے؟؟؟ جی نہیں.
    یہ جو بڑے بڑے لوگ اس مبتلا ھو رہے ہیں ان جیسی احتیاط کون کرتا ھوگا؟ پھر کیسے وائرس ان تک پہنچ رہا ہے؟
    اورجھگی جھونپڑیوں گندی بستیوں (SLUM) میں رہنے والوں سے زیادہ بے احتیاطی مجبوراً ہی سہی کن سے سرزد ہو رہی ہوگی لیکن اکثریت کو کیوں کچھ نہیں ہوا ؟؟
    ان شا اللہ تعالیٰ زندگی میں پہلے کی طرح سب کچھ نارمل ھو جائےگا کاروبار کھلیں گے اور آپ پہلے کی طرح بنا ماسک اور سینیٹائزر کے گھومیں گے پھریں گے اور زندگی کے سارے اعمال و معمولات سارے کام کاج حسبِ دستور و سابق ہونے لگیں گے.
    صرف ایک کام ہم سب کرلیں ہم لوگ اپنے پچھلے گناھوں سے توبہ کرکے اپنے رب کی طرف رجوع کرلیں.
    یہ ایک جھٹکا سمجھ لیجیے وارننگ سمجھ لیجیے خود کو ٹھیک کر لیجیے...
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ایسی حوصلہ دلاتی پوسٹ،دماغ کو اچھا پیغام دیتی ھیں
    اور پھر دماغ مطمئن ھو کر آپکی باڈی کو
    سب کچھ اچھا ہے کی رپورٹ کرتا ھے،جس سے آپکو صحت مند رھنے میں مدد ملتی ھے.
    اپنے مدافعتی نظام کو مضبوط رکھئے خود بھی خوش رہئے اور دوسروں کو بھی خوش رکھئے۔ اللہ پاک سے تعلق مضبوط بنانے کی کوشش کریں.
    اس پوسٹ کو زیادہ سے زیادہ شیر کیجئے
    فقط والسلام
    بندہ شکیل احمد ممبرا (مقیم حال کلیان)

اس صفحے کو مشتہر کریں