ایک شکاری کو چڑیاکی عبرت آموز نصیحت

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏نومبر 4, 2011۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,624
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ایک شکاری کو چڑیاکی عبرت آموز نصیحت​

    ایک آدمی نے اک چھوٹی سی چڑیا کا شکار کیا چڑیا نے پوچھا آپ مجھے کیا کریں گے شکاری نے کہا تجھے میں ذبح کر کے تمہارا گوشت کھائیں گے چڑیا نے کہا بخدا میں نہ گوشت کی اشتہا پوری کرسکتی ہوں اور نہ بھوک دفع کر سکتی ہوں اس سے بہتر ہے کہ آپ مجھ سے تین حکمت کی باتیںسیکھ لیجئے اور مجھ کو آزاد کر دیجئے۔

    پہلی حکمت آپ کو اس وقت بتاؤں گی جب آپ کے ہاتھ میں ہو نگی اور دوسری اس وقت جب درخت پر جا بیٹھو نگی اور تیسری اس وقت جب پہاڑ پر پہونچ جاؤنگی شکاری نے کہاچلو پہلی بتاؤ اس نے کہا ’’ لَا تَلْھَفَنَّ عَلٰی مَا فَا َتکُم‘‘ْ فوت شدہ چیز پر ہر گز رنج نہ کرو یہ سنتے ہی اس نے اس کو آزاد کردیا وہ جب درخت پر جا بیٹھی تو شکاری نے کہا دوسری بتاؤ اس نے کہا‘’ لَا تُصَد ِّقَنَّ بِمَا لَا یَکُوْنُ اَنَّہُ یَکُوْنُ ناممکن چیز کی کبھی تصدیق نہ کرنا یہ کہہ کر وہ پہاڑ پر جا بیٹھی اور کہنے لگی ’’یَا شَقِّیُ لَوْذَبَحْتَنِیْ لَاَخْرَجْتَ مِنْ صِلِیْ دُرَّتَیْنِ زِنَۃُ کُلُّ دُرَّۃٍ عِشْرُوْنَ مِثْقَالَ
    اے بد بخت اگر تو مجھے ذبح کرتا تو میرے پوٹے میں تجھکودو بڑے موتی ملتے جن میں سے ہر اک کا وز ن بیس مثقال (تقریباً ۴,تولہ) ہے یہ سن کر شکاری نے انگلی دانتوں تلے دبائی اور کف افسو س ملنے لگا پھر کہا کہ تیری حکمت کیا ہے؟ چڑیا نے کہا تو نے پہلی دونوں حکمتیں فراموش کردیں اب میں تجھے تیسری کیوں بتاؤں کیا میں نے تجھ سے یہ نہیں کہا کہ فو ت شدہ چیز پر رنج نہ کرنا اور ناممکن چیز کی تصدیق نہ کرنا ذرا غور کر کہ میرا گوشت پوست بال اور پر سب ملا کر بیس مثقال نہیں ہو نگے تو میرے پوٹے کے اندر اس طرح کے دوموتیوں کا ہونا کیو نکر ممکن ہے چڑیانے یہ بات کہی اوراڑ گئی ۔ یہ حکایت امام غزالیؒ نقل کر کے فرماتے ہیں یہ انسان کی انتہائی حرص کی مثال ہے حرص آدمی کو اندھا کر دیتی ہے ، چنانچہ وہ حقیقت کو دریافت نہیں کرپاتااور نا ممکن کو ممکن سمجھنے لگتا ہے۔ (ماخوذ از دیکھنا تقریر کی لذت ْ۲ ص ۲۰۷)

    فائدہ:چڑیا ایک معمولی سی چھوٹی سی مخلوق ہے لیکن اس نے حرص رکھنے والے آدمی کیلئے تین بڑی بڑی نصیحتیں کی ہیں جسے کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا ، واقعی فوت شدہ چیز پر افسوس نہیں کر نا چاہئیے اور ناممکن چیز کی بھی تصدیق نہیں کر نا چاہئے، اللہ نے حضرت انسان کو عقل سلیم سے نوازا ہے غور وفکر سے کام لینے کی ضرورت ہے ) اور حرص ولالچ آدمی کو اندھا بنا دیتی ہے۔
  2. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,119
    موصول پسندیدگیاں:
    354
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    اللہ تعالی ہم سبکو حرص اور لالچ سے محفوظ رکھے

    عمدہ شیرنگ کے لئے بہت بہت شکریہ

    جزاک اللہ
  3. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,568
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    للہ تعالی ہم سبکو حرص اور لالچ سے محفوظ رکھے

    عمدہ شیرنگ کے لئے بہت بہت شکریہ

    جزاک اللہ
  4. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
    خوبصورت شئیرنگ پہ شکریہ
  5. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  6. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    RE: ایک شکاری کو چڑیاکی عبرت آموز نصیحت

    مفید موضوع پر آپ کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔

اس صفحے کو مشتہر کریں