بایزید بسطامی رحمہ اللہ علیہ ھار گئے

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از سارہ خان, ‏نومبر 4, 2011۔

  1. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,568
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    بایزید بسطامی رحمہ اللہ علیہ ہار گئے
    حضرت بایزید بسطامی رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ زندگی بھر کسی شخص نے بھی کسی معاملہ میں مجھے اس طرح شکست نہیں دی جس طرح بلخ کے ایک نوجوان نے دی میں تسلیم کرتا ہوں کہ میں اس سے ہار گیا شاگردوں نے پوچھا کہ حضرت اصل واقعہ کیا ہے فرمایا کہ ایک دفعہ بلخ کا ایک نوجوان حج کو جاتے ہوئے میرے پاس حاضر ہوا جو انتہائی متوکل اور صابر نوجوان تھا اس نے مجھ سے سوال کیا کہ زہد کی حقیقت آپ کے نزدیک کیا ہے میں نے کہا کہ جب ہمیں ملے تو کھالیں اور جب نہ ملے تو صبر کریں اس نے کہا ایسے تو ہمارے ہاں بلخ کے کتے بھی کرتے ہیں جب ملے کھالیتے ہیں اور جب نہ ملے تو صبر کر لیتے ہیں یہ تو کوئی کمال کی بات نہیں ہے میں نے پوچھا تو پھر تمہارے ہاں زہد کی حقیقت کیا ہے وہ کہنے لگا جب ہمیں نہ ملے تو پھر بھی حمدوشکر کریں اور جب ملے تو دوسرں پر ایثار کر دیں یہ ہے زہد کی حقیقت
    نتایج
    حضرت بایزید رح کی بے نفسی
    زہد کی اصل حقیقت واضح ہوگئی
    ہر حال میں اللہ کا شکر ادا کرنا چایئے

  2. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    واہ واہ بہت خوب
    کمال ہے بہت عمدہ

    اچھی شئیرنگ ہے
    جزاک اللہ خیرا
  3. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  4. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    السلام علیکم ۔۔۔
    جزاک اللہ کل خیر
    شئیرنگ پر آپ کا شکریہ۔۔۔

اس صفحے کو مشتہر کریں