بچوں کی غزل

'بچوں کی کتابیں' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جولائی 5, 2011۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India

    چاند دیکھا تو کھل اٹھے بچے
    روتے روتے بھی ہنس پڑے بچے

    صبح چڑیوں کی چہچہاہٹ کے
    کیا دیوانے ہیں دیکھئے بچے

    تتلیوں کی دھنک جھپٹنے کو
    دبے پاؤں چل دیئے بچے

    کھیلتے کھیلتے گھروندوں سے
    ہو کے بیزار گھر چلے بچے

    ہر گھڑی اک نئی شرارت سے
    تنگ کرتے ہیں چلبلے بچے

    کل کا بچپن تھا جس قدر سادہ
    اتنے چالاک آج کے بچے

    ماں کی ممتا کا دیکھئے اعجاز
    لوری گاتے ہی سو گئے بچے ​


    رزاق افسر
  2. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia

    ماں کی ممتا کا دیکھئے اعجاز
    لوری گاتے ہی سو گئے بچے


    :->~~ :->~~ آپ کا بہت بہت شکریہ

اس صفحے کو مشتہر کریں