بہترين جہيز

'اصلاح معاشرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏اگست 8, 2011۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,956
    موصول پسندیدگیاں:
    994
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India

    حامدا ومصليا پيارى دختر لخت جگر اسعدک اللہ تعالى فى الدارين متفا ولا باسمک الميمون۔ ابھى تک تم اپنى مادر مشفقہ اور اپنے مہربان والد کے سايہ عاطفت ميں پرورش پاتى رہى ہو۔ تمہارے والدين تمہارے آرام و راحت کو ہر چيز پر مقدم سمجھتے رہے ميں۔ تمہارى تعليم و تربيت اور درستى اخلاق اور ہر قسم کى بہبودى کے ذمہ دار تھے۔ آج سے تم ايک نئى دنيا ميں قدم رکھتى ہو جہاں تمہارے تمام اخلاق و عادات اور حرکات و سکنات کى ذمہ دارى خود تم پر عائد ہوگى اس ليے ميں چند ہدايتيں تم کو کرتا ہوں کہ اگر تم ان پر کاربند ہوگى تو انشاء اللہ تعالى دين اور دنيا کى کاميابى تم کو نصيب ہوگى۔ وہ ہدايتيں يہ ہيں
    سب سے مقدم اللہ تعالى اور اس کے رسول مقبول صلى اللہ عليہ وسلم کى اطاعت۔ اس کا ہميشہ دل سے خيال رکھو۔ خداوند تعالى اور رسول مقبول صلى اللہ عليہ وسلم کے خلاف اگر کوئى کام کہے کہنے والا خواہ کوئى ہو اس کا کہنا ہرگز مت مانو۔ ديکھو ماں باپ کى اطاعت کى قرآن شريف ميں حد درجہ کى تاکيد آئى ہے اور جنت ماں باپ کے قدموں کے نيچے ہے ليکن خداوند تعالى اور اس کے رسول عليہ الصلوة والسلام کے خلاف اگر ماں باپ بھى کہيں تو ان کا بھى کہنا نہ مانو اللہ تعالى اپنے کلام پاک ميں فرماتا ہے۔ وان جاہداک على ان تشہد بى ماليس لک بہ علم فلا تطعہما وصاجہما فى الدنيا معروفا۔ ترجمہ اور اگر ماں باپ تجھے ميرے ساتھ اس چيز کو شريک کرنے کو آپ کو مجبور کريں جس کا تجھے علم نہيں ہے تو ان کى اطاعت اس بات ميں مت کر۔ اور دنيا ميں ان کے ساتھ سلوک سے پيش آتا رہ۔ ہم نے جو چہل حديث تمہارے واسطے تاليف کى ہے اور اسے تم نے مع ترجمہ ياد بھى کر ليا ہے اس ميں يہ حديث ہے لا طاعة لمخلوق فى معصية الخالق۔ خالق کى نافرمانى ميں کسى مخلوق کى اطاعت نہ چاہيے۔ پس جب تمہيں تہ دل سے اطاعت الہى کا خيال رہے گا تو جو احکام خداوندى ہيں تم خود بخود ان کى پابند رہو گى۔ شرائع اور احکام الہى بہت ہيں جن کى کسى قدر تفصيل تم نے دينى رسالوں خصوصا بہشتى زيور ميں پڑھى ہے۔ ان سب کو يہاں اعادہ کى ضرورت نہيں ہے البتہ ان ميں جو نہايت اہم ہيں ان کا ذکر اختصار کے ساتھ کيا جاتا ہے

    بعد اعتقاد توحيد الہى و رسالت رسالت پناہى محمد مصطفے صلى اللہ عليہ وسلم کے جو چيز نہايت اہم اور قرآن شريف ميں جابجا اس کى تاکيد آئى ہے وہ نماز ہے۔ نماز اسلام کا ايسا رکن اور فرض اہم ہے کہ عاقل بالغ سے يہ کسى وقت ساقط نہيں ہوتا۔ پس نماز پنجگانہ نہايت پابندى کے ساتھ ہميشہ وقت پر سفر و حضر ميں برابر ادا کرتى رہو۔ اکثر مستورات پابند نماز کى ہونے پر بھى سفر کى حالت ميں زيادہ اہتمام نماز کا نہيں رکھتيں اس کا تم خيال رکھو کہ سفر ميں بھى تمہارى نماز قضا نہ ہو۔ سفر يا ريل کا ہوتا ہے يا گاڑى بہلى کا ہوتا ہے۔ اگر گاڑى بہلى کا سفر ہے تو وہ اپنے اختيار کى سوارى ہے جنگل ميں ٹھہرا دو اور ايک طرف ہو کر برقع يا بڑى چادر سے نماز پڑھ لو۔ اگر وضو نہيں ہے تو وضو بھى گاڑى بہلى کى آڑ ميں ہو سکتا ہے۔ اور اگر ريل کى سوارى ہے اور تم ايسى گاڑى ميں سوار ہو جو مستوراک کے ليے مخصوص ہے تو اس ميں تم کو جبکہ تم نے پورا عزم نماز پڑھنے کا کر ليا ہے گو کيسى ہى کشمش ہو نماز پڑھنے کى جگہ مل جائے گى۔ ريل اتنى دير اکثر اسٹيشنوں پر ٹھہرتى ہے کہ دو یا تين رکعت نماز پڑھ لى جائے کيونکہ سفر ميں نہ ہو سکيں تو کچھ مضائقہ نہيں مگر فرض و واجب سفر کى حالت ميں بھى نہ چھوڑو اور اگر تم ايسى گاڑى ميں سوار نہيں ہو جو عورتوں کے ليے مخصوص ہو تو ايسى حالت ميں ضرور ہے کہ تمہارا شوہر يا محرم تمہارے پاس بيٹھا ہوگا وہ ضرور تمہارا کفيل کار ہوگا۔ غرض عزم بالجزم کے سامنے کوئى روک نہيں جو نہايت مضبوطى کے ساتھ نماز کا پابند ہوگا خواہ عورت ہو يا مرد سفر ميں بھى نماز ادا کرے گا۔ ريل کى سوارى گو اختيارى سوارى نہيں ہے مگر ترک نماز کے واسطے ہرگز عذر نہيں ہے ہم بہت خوش ہيں کہ تم نماز بہت اطمينان کے ساتھ جس ميں پورے طور سے تعديل ارکان ہوتى ہو ادا کرتى ہو اللہ تعالى تم کو مزيد توفيق حسنات عنايت فرمائے۔ فرائض کے سوائے سنن مؤکدہ کا التزام بھى رکھو اور ہو سکے تو اور سنن و نوافل جو حديث سے ثابت ہيں پڑھا کرو۔
    (بہشتی زیور)
  2. اعجازالحسینی

    اعجازالحسینی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,080
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Afghanistan
  3. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    وفقك الله في الدارين ورزقنا وإياك حلاوة الإيمان
  4. محمد شہزاد حفیظ

    محمد شہزاد حفیظ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,102
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Saudi Arabia
    جزاک اللہ








    -------------------------------------------

اس صفحے کو مشتہر کریں