تعارف بلحاظ شغل و قابلیت

'تعارف اراکین' میں موضوعات آغاز کردہ از اشماریہ, ‏اکتوبر 1, 2017۔

  1. اشماریہ

    اشماریہ رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    440
    موصول پسندیدگیاں:
    274
    صنف:
    Male
    السلام علیکم و رحمۃ اللہ و برکاتہ
    یہ تھریڈ اس لیے ہے کہ ہم سب یہاں اپنا تعارف کروائیں۔ یہ تعارف اپنی تعلیم، مہارت، قابلیت اور موجودہ مشغولیات کے حساب سے ہو تاکہ ایک دوسرے سے کچھ سیکھنا چاہیں تو بآسانی سیکھ سکیں۔
    یاد رہے کہ اس تھریڈ میں "کسر نفسی" نہیں چلے گی۔
    @محمدداؤدالرحمن علی بھائی! آپ اراکین کو یہاں ٹیگ کر دیں۔
  2. imani9009

    imani9009 وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    149
    موصول پسندیدگیاں:
    79
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    میرا نام محمد عبداللہ بی ایس سی الیکٹریکل انجینئرنگ کی ہے۔ اور اس وقت واپڈا میں ملازمت ہے۔اور کافی عرصہ سے امام ابوحنیفہ کے دلائل کو پڑھ رہا ہوں۔
    اشماریہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. اشماریہ

    اشماریہ رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    440
    موصول پسندیدگیاں:
    274
    صنف:
    Male
    میرا نام محمد اویس پراچہ ہے۔
    دینی تعلیم: فقہ المعاملات المالیہ (یعنی مالی معاملات کے مسائل) میں تخصص کر رہا ہوں۔ یہ جامعۃ الرشید کا ایک شعبہ ہے اور اس تخصص میں مالی معاملات کے حل کو ترجیح دی جاتی ہے اگرچہ دیگر ابواب میں بھی افتاء کی تمرین ہوتی ہے۔ یہ میرا آخری سال ہے اس تخصص میں۔ اس سے پہلے درس نظامی کیا ہے۔
    دنیاوی تعلیم: ایم بی اے کر رہا ہوں۔ اس میں مینجمنٹ کے مختلف مضامین پڑھتے ہیں۔ اس سے متعلقہ علوم مثلاً اکاؤنٹنگ، ریاضی وغیرہ بھی ہوتے ہیں۔

    دینی علوم میں مہارت اور دلچسپی:
    تفسیر، حدیث، اصول حدیث، فقہ اور اصول فقہ سے دلچسپی ہے۔ مہارت تامہ تو ظاہر ہے بطور طالب علم کے کسی میں نہیں ہے البتہ فقہ میں تخصص کی وجہ سے اس کی کچھ نہ کچھ جانکاری ہے۔ اصول حدیث اور جرح و تعدیل سے مناسبت زیادہ ہے اور شوقیہ ان کا مطالعہ اور ان پر بات چیت بھی تقریبا چار یا پانچ سال سے جاری ہے۔ شروع میں بہت زیادہ مطالعے کی وجہ سے ان پر کچھ نہ کچھ گرفت ہو گئی تھی۔ پھر تخصص اور ایم بی اے کی مصروفیات میں لگ کر تھوڑی دوری ہو گئی۔ آئندہ اس موضوع پر کام کرنے کا ارادہ ہے۔

    دنیاوی علوم میں دلچسپی:
    اگر میں یہ کہوں کہ دنیاوی علوم میں مجھے کمپیوٹر کے علاوہ کسی چیز سے دلچسپی نہیں ہے تو یہ مناسب ہوگا۔ اور کمپیوٹر سے حد سے زیادہ دلچسپی ہے لیکن وقت کی کمی کی وجہ سے اسے بھی وقت نہیں دے پاتا۔ آج کل لینکس کو تھوڑا تھوڑا پڑھنا شروع کیا ہے۔ کچھ وقت ملے گا تو اسے مکمل پڑھوں گا۔

    مشغولیت:
    مشغولیت تو آج کل تخصص اور ایم بی اے کی ہی ہے۔ ساتھ میں فیملی کا کنسٹرکشن کا بزنس بھی تھوڑا بہت دیکھتا ہوں تو علمی ابحاث اور تحقیقات (خصوصاً اختلافی مسائل میں) کے لیے بہت کم وقت ملتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ فورمز یا انٹرنیٹ پر بھی اس حوالے سے کم کام کرتا ہوں۔
  4. اشماریہ

    اشماریہ رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    440
    موصول پسندیدگیاں:
    274
    صنف:
    Male
    جزاک اللہ خیرا
    اس سلسلے میں آپ نے کون کون سی کتابیں پڑھی ہیں اور آپ اصل کتب سے دلائل پڑھ رہے ہیں یا اردو کتب وغیرہ سے؟
  5. imani9009

    imani9009 وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    149
    موصول پسندیدگیاں:
    79
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    عربی سے زیادہ نہیں آتی البتہ میں نے محترم عامر سہیل فیصل آبادی کے عربی لیکچر سنے ہیں پریکٹس کی مزید ضرورت ہے۔ کتابیں زیادہ تر احادیث کی شروحات ہی ہیں احادیث کے ساتھ اکثر مذاہب آئمہ بھی لکھے ہوتے ہیں۔ جہاں سے مسائل پڑھتا رہتا ہوں۔ ان کتابوں کا لنک میں پہلے دے چکا ہوں۔ اس کے باقی کتابیں بھی پڑھتا رہتا ہوں پورا فولڈر جس میں ہر طرح کی کتابیں شامل ہیں یہ ہے
    احمدقاسمی اور اشماریہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. اشماریہ

    اشماریہ رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    440
    موصول پسندیدگیاں:
    274
    صنف:
    Male
    @احمدقاسمی صاحب! آپ بھی ہم میں سے ایک ہی ہیں۔ مطلب آپ کا تعارف بھی ہو جائے تو کتنا اچھا ہوگا۔

اس صفحے کو مشتہر کریں