حضرت ابراہیم علیہ السلام اور نمرود کا مناظرہ

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از سارہ خان, ‏دسمبر 1, 2011۔

  1. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,568
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    زید بن اسلم رحمتہ اللہ علیہ کا قول ہے کہ قحط سالی تھی لوگ نمرود کے پاس جاتے تھے اور غلہ لے آتے تھے حضرت خلیل اللہ علیہ السلام بھی گئے وہاں یہ مناظرہ ہوگیا بدبخت نے آپ علیہ السلام کو غلہ نہ دیا آپ خالی ہاتھ واپس آئے گھر کے قریب پہنچ کر آپ نے دونوں بوریوں میں ریت بھرلی کہ گھر والے سمجھیں کچھ لے آئے گھر آتے ہی بوریاں رکھ کر سوگئے آپ کی بیوی صاحبہ حضرت سارہ علیہا السلام اٹھیں بوریوں کو کھولا تو عمدہ اناج سے دونوں پر تھیں کھانا پکا کر تیار کیا آپ کی آنکھ کھلی دیکھا کہ کھانا تیار ہے پوچھا اناج کہاں سے آیا کہا دو بوریاں جو آپ بھر کر لائے انہی میں سے یہ اناج نکالا تھا آپ سمجھ گئے کہ یہ خدا تعالی کی طرف سے برکت اور اس کی رحمت ہے اس ناہنجار بادشاہ کے پاس خدا تعالی نے اپنا ایک فرشتہ بھیجا اس نے آکر اسے توحید کی دعوت دی لیکن اس نے قبول نہ کی دوبارہ دعوت دی لیکن انکار کیا تیسری مرتبہ خدا تعالی کی طرف بلایا لیکن پھر بھی یہ منکر ہی رہا اس بار بار کے انکار کے بعد فرشتے نے اس سے کہا اچھا تو اپنا لشکر تیار کر میں بھی اپنا لشکر لے کر آتا ہوں نمرود نے بڑا بھاری لشکر تیار کیا اور زبردست فوج کو لے کر سورج نکلنے کے وقت میدان میں آڈٹا ادھر اللہ تعالی نے مچھروں کا دروازہ کھول دیا بڑے بڑے مچھر اس کثرت سے آئے کہ لوگوں کو سورج بھی نظر نہ آتا تھا یہ خدائی فوج نمرودیوں پر گری اور تھوڑی دیر میں ان کا خون تو کیا ان کا گوشت پوست سب کھا پی گئی اور سارے کے سارے وہیں ہلاک ہوگئے ہڈیوں کا ڈھانچہ باقی رہ گیا انہیں مچھروں میں سے ایک نمرود کے نتھنے میں گھس گیا اور چار سو سال تک اس کا دماغ چاٹتا رہا ایسے سخت عزاب میں وہ رہا کہ اس سے موت ہزاروں درجہ بہتر تھی اپنا سردیواروں اور پتھروں پر مارتا تھا ہتھوڑوں سے کچلواتا تھا یونہی رینگ رینگ کر بدنصیب نے ہلاکت پائی
    اعاذنا اللہ(اللہ ہم کو اپنی پناہ میں رکھے)آمین)(تفسیر ابن کثیر)(ج1ص356
  2. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  3. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,554
    موصول پسندیدگیاں:
    72
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
  4. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین

اس صفحے کو مشتہر کریں