حضرت شاہ عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ کا خواب میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھنا کہ کون

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏دسمبر 4, 2012۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,627
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    حضرت شاہ عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ کا خواب میں حضرت علی رضی اللہ عنہ سے پوچھنا کہ کونسامذہب آپ کےمذہب کےمطابق ہے؟
    ایک بار حضرت شاہ عبد العزیز رحمۃ اللہ علیہ نے جناب امیر المومنین حضرت علی کرم اللہ وجہہ کو خواب میں دیکھا اور دریافت کیا کونسا مذہب آپ کےمذہب کےمطابق ہے؟ فر مایا “کوئی بھی نہیں “ پھر سلاسل اربعہ کو دریافت کیا اس کی بابت بھی وہی جواب ارشاد فر مایا کہ کوئی بھی نہیں ۔جب اس خواب کی خبر حضرت مرزا جانِ جاناں رحمۃ اللہ کو ہوئی تو آپ نے شاہ صاحب سے پوچھ بھیجا کہ یہ خواب اضغاثِ احلام تو نہیں ہے ؟ اس کے کیا معنیٰ کہ کہ سلاسل اربعہ اور مذاہب اربعہ میں سے کوئی ایک بھی جناب امیر کے موافق نہ ہو؟ شاہ صاحب نے جواب لکھا کہ یہ خواب رویائے صالحہ سے ہے اور عدم موافقت کا یہ مطلب ہے کہ من کل الوجوہ اور ہر ہر جزئیات میں کوئی سلسلہ اور کوئی مذہب آپ کے مذہب کے مطابق نہیں ہے اس لئے کہ ہر ایک مذہب مذاہب صحابہ کا مجموعہ ہے کوئی مسئلہ حضرت صدیق کے مطابق ہے تو کوئی مسئلہ حضرت علی رضی اللہ عنہ کے مطابق اور کوئی حضرت عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ اور یہی حال سلاسل مشائخ کا ہے ۔(ارشادات گنگوہی)
  2. qureshi

    qureshi وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    292
    موصول پسندیدگیاں:
    209
    جگہ:
    Afghanistan
    شاہ ولی اللہ محدث دہلویٌ نے بھی اپنی کتابوں میں اپنے مشاھدات وغیرہ لکھے ہیں ،جن مذاہب اربعہ کو سمجھنے میں بڑی مدد ملتی ہے۔
  3. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia

اس صفحے کو مشتہر کریں