حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنی کی شیطان سے جنگ

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏دسمبر 16, 2011۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,628
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کی شیطان سے جنگ​


    حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ فر ماتے ہیں کہ میں نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ مل کر جنات اور انسانوں سے جنگ کی ہے ۔پوچھا (جن سے) کس طرح جنگ کی ؟ فر مایا ! ایک جنگ میں ہم نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ تھے چنانچہ ہم ایک منزل پر اترے اور میں نے اپنا مشکیزہ اور ڈول پانی کیلئے اٹھایا تو ۔۔۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا ÷ ‘‘تمہارے سامنے پانی کے پاس کوئی ( شخص) آئے گا وہ تمہیں پانی لینے سے منع کرے گا تم اس سے خبردار رہنا ۔
    چنانچہ جب میں کنویں کے منڈیر پر پہنچا تو ایک کالا سیاہ، انتہائی بد صورت شخص نظر آیا ۔اس نے کہا اللہ کی قسم تم آج کنویں سے پانی کا ایک ڈول بھی نہیں لے سکتے ۔اس طرح سے ہماری جھڑپ ہو گئی اور میں نےاس کو چت کر دیا پھر ایک پتھر اٹھایا اور اسکی ناک اور منہ توڑ دیا پھر اپنا مشکیزہ بھرا اور نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی خدمت میں حاضر ہوا ۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے پو چھا ‘‘کیا تمہیں روکنے تمہارے پاس کوئی آیا تھا ؟‘‘
    میں نے عرض کیا ‘‘جی ہاں‘‘ ۔۔۔اور پھر آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے سارا واقعہ عرض کیا ۔
    آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے نے پو چھا ‘‘جانتے ہو وہ کون تھا ؟‘‘ میں نے عرض کیا ‘‘نہیں ‘‘آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فر مایا ‘‘ وہ شیطان تھا ‘‘

    ایک روایت میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ فر ماتے ہیں ۔ ہم عمار سے ملے اور ان کو کہا ۔‘‘ابو الیقظان تم تو شیطان پر غالب آگئے ۔‘‘
    حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ( اس کے متعلق) ایسے ارشاد فر مایا ہے ۔۔۔‘‘ شیطان عمار کے اور پانی کے درمیان کالے حبشی کی شکل میں رکاوٹ ڈال رہا تھا اور عمار کو اللہ تعالیٰ نے غالب کر دیا ۔‘‘ حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے فر مایا ‘‘اگر مجھے معلوم ہوجاتا کہ وہ شیطان ہے تو میں اس کو قتل کر دیتا ،اگر اس سے سخت بد بو نہ آرہی ہو تی تو میں اس کی ناک ضرور کاٹ دیتا۔
  2. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,119
    موصول پسندیدگیاں:
    354
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    سبحان اللہ۔۔۔۔ مزیدار مقابلہ ہوا ہوگا۔۔۔

    جزاک اللہ
  3. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,568
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
  4. رجاء

    رجاء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,198
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  5. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  6. محمد طیب قاسمی

    محمد طیب قاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    445
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین

اس صفحے کو مشتہر کریں