حضرت مفتی ناصرمظاہری صاحب کی تلاش

'بحث ونظر' میں موضوعات آغاز کردہ از محمد نعمان, ‏اپریل 29, 2013۔

  1. محمد نعمان

    محمد نعمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    محترم ممبران و اہلیانِ الغزالی ، السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ

    بعد از سلام عرض ہے کہ ہمارے نہایت معزز اور قابلِ صد احترام جناب @[مفتی ناصرمظاہری] صاحب نے دو دھاگے شروع کیے تھے۔ ایک بنام “ اعلان برائے غیر مقلدین “ اور دوسرا بنام “ غیرمقلدین سے ضروری گزارش “۔

    ان دونوں دھاگوں میں جناب مفتی ناصرمظاہری صاحب حفظہ اللہ نے غیر مقلدین سے سوالات کا تقاضا کیا تھا اور کھلا موقع دیا تھا کہ ان سے سوالات کیے جائیں جن کے جوابات وہ محترم مولانا مفتی ابوالکلام صاحب قاسمی حفظہ اللہ سے لکھوا کر دو تین دن کے اندر دے دیا کریں گے۔

    انہی دھاگوں میں سے ایک دھاگے میں کچھ بھائیوں نے کہا تھا کہ ہم تو غیر مقلدین نہیں ہیں، مگر ہمیں جو اشکالات پیش آتے ہیں ان کے بھی ہمیں جوابات دلا دیا کریں۔ اور جناب مفتی ناصرمظاہری صاحب نے حامی بھی بھری تھی۔ اسی سلسلے کو دیکھ کر میں نے بھی حضرت مفتی ناصرمظاہری صاحب کو اشکالات پر مبنی ایک فائل ذاتی پیغام کی صورت میں ارسال کی تھی۔ اور دوبارہ یاد دہانی مذکورہ بالا دھاگوں میں سے ایک دھاگے پر بھی کرائی۔

    مگر عرض یہ ہے، اور جس سبب میں یہ دھاگہ لکھ رہا ہوں، کہ جناب مفتی ناصرمظاہری صاحب کہاں ہیں۔ ان کی طرف سے کوئی جواب موصول نہیں ہو پایا۔ اسی لیے ان کی تلاش میں نکلا ہوں۔ کہیں کوئی بھائی ان کو ڈھونڈنے میں میری مدد کر دے۔
    آپ کی مدد کا طالب اور دعا گو ۔۔۔۔۔۔۔

    جزاک اللہ
  2. خادمِ اولیاء

    خادمِ اولیاء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    405
    موصول پسندیدگیاں:
    29
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    وعلیکم السلام ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
    مفتی مظاہری صاحب ماشاء اللہ ایک ذی شعور ، نظریاتی اور عمق نظر والے ہیں
    ان کا شروع کردہ سلسلہ مذکور یقینالائق افتخار ہے مگر چونکہ اہل مدارس بالخصوصی مفتی صاحبان کوفرصت کم ملتی ہے اس لیے شاید وہ اسی کام میں وقفِ مصروفیت ہوں گے، ان شاء اللہ جلدی آجائیں گے حوصلہ بلند رکھیں
    والسلام
  3. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    میرا خیال ہے مفتی صاحب کو سہارنپور کی بریانی ، دیوبند کی فیرینی اور دلی کی دل ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔نہیں چھوڑرہی ۔۔۔۔لگام دینے والی بھابھی صاحبہ میکے براجمان ہیں۔لگتا ہےکچھ کرنا پڑے گا۔کچھ کا مطلب اپنے اپنے دیار میں رائج۔۔۔۔۔۔نکال لیں ۔بہت جلد انشاء اللہ مفتی صاحب حاضر ہو جائیں گے۔
    مجھے فکر مفتی کی نہیں نبیل خان اور سیفی خان کی ہے وبال بر گردن راوی “یہ حضرات کھونٹے سے باندھ دیئے گئے ہیں“ ۔سنا ہے بڑے خان صاحب بھی دو۔۔۔۔۔۔۔درمیان اٹکےہوئے ہیں۔اللہ ان سب معصوم جنتی مردوں پر رحم فر مائے۔
  4. محمد نعمان

    محمد نعمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بھائیو عرض یہ ہے کہ اگر کسی بھائی کی ان تک کسی اور ذریعے سے رسائی ہے تو ان کو یاد دہانی کرا دیجئے۔ کیونکہ ہم تو تاکید مزید ان کو صرف ذاتی پیغام ہی بھیج سکتے ہیں، اس سے آگے ہماری حدود نہیں۔
  5. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    آپ کا میسج مفتی صاحب کو بھیجدیا گیا ہے ۔
  6. بےلگام

    بےلگام وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,560
    موصول پسندیدگیاں:
    10
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Spain
    اگرایسی بات ہے تو میرے خیال سے مفتی بھائی کا ساتھ دینے والا ایک ان کے ساتھ کھڑا کردیا جاے احمد بھائی آپ سمجھ تو گے ہوگے تاکے اگر ایک نا ہوتو دوسرا کام کردیا کرے؟
  7. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    تلاش جاری ہے Banana Dance
  8. محمد نعمان

    محمد نعمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت شکریہ جناب محترم جزاک اللہ
  9. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,631
    موصول پسندیدگیاں:
    791
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    مفتی صاحب سے میری بات ہوئی ہے انہوں آپ کے سوالات مجیب تک پہنچادیئے ہیں ۔مولانا کلام صاحب چونکہ مظاہر علوم میں علیا کے مدرس ہیں زیر درس کتب کی تکمیل میں مصروف ہیں انشاء اللہ شعبان کے آواخر تک فرصت پاکر جوابات عنایت فر مائیں گے۔
  10. محمد نعمان

    محمد نعمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ جناب بہت شکریہ
  11. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    معدرت کے ساتھ عرض ہے کہ سالانہ تعطیل سے پہلے اسباق کی ہماہمی،ہجوم کار،پروگراموں میں شرکت،سفراکے لئے لیٹریچرکی تیاری،مختلف کتابچوں کی ترتیب واشاعت،دینی مدارس میں امتحانات کے لئے جانا،ہندوستان کے دینی مدارس کی تصدیقات اورنئے مدارس کے معائینہ جات وغیرہ اتنے امورانجام دینے ہوتے ہیں کہ کسی سوال کاجواب دینااوران کوپڑھنامشکل ہوجاتاہے۔
    اس لئے غیرمقلدیت کے موضوع پرمفتی ابوالکلام قاسمی صاحب کاکہناہے کہ شعبان میں تعطیل کے بعداس سلسلہ میں کچھ لکھاجاسکتاہے۔
    اس وقت تک کےلئے انتظارفرمائیں یاپھرجن اداروں میں اس بارے میں مستقل شعبہ جات اورباقاعدہ افرادکام کررہے ہیں وہاں سے رجوع کرلیاجائے۔
  12. مفتی عابدالرحمٰن مظاہری

    مفتی عابدالرحمٰن مظاہری وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    259
    موصول پسندیدگیاں:
    6
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    السلام علیکم
    ان کو تلاش کرنا بیکار ہے
    دھاگوں میں گانٹھ لگ گئی ہے ان کو سلجھانے میں لگے ہیں جب تک وہ سلجھیں گی نہیں باہر نہیں نکلیں گے کنڈی کھٹکھٹا کر دیکھ لیں
  13. محمد نعمان

    محمد نعمان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    19
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    مفتی صاحب جواب دینے کے لیے نہایت ممنون ہوں۔ جزاک اللہ

    اگر ایسے کوئی ادارے ہیں تو ان کے رابطہ نمبر یا ای میل وغیرہ اگر بتا دیجئے تو نہایت مہربانی ہو گی۔ جزاک اللہ​

اس صفحے کو مشتہر کریں