حکایت بطخ کا عذر پیش کرنا

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏مارچ 2, 2015۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,624
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India

    حکایت بطخ کا عذر پیش کرنا

    بطخ بڑی پاک وصاف ہو کر اور نہا دھو کر پا نی سے باہر ٓائی اور سفید کپڑے پہن کر انجمن میں ٓائی اس نے کہا کیا دو نوں جہان میں کو ئی شخصیت بتا سکتے ہو جو میری طرح پا کیزہ طبیعت والی اور پاک وصاف دھج والی ہو ؟میں ہر لمحہ ٹھیک ٹھاک اچھی طرح غسل کرتی ہوں اور با رہا پانی پر مصلیٰ بچھاتی ہوں میری طرح اور کون پانی پر کھڑا ہو سکتا ہے ؟ میری کرامات میں کوئی شک وشبہ نہیں ۔ میں تمام پرندوں میں بڑی زاہدہ ہوں میرا فکر وتخیل بھی پاک ہے میرے کپڑے بھی ہمیشہ پاک وصاف ہو تے ہیں اور میری جائے نماز بھی پا ک ہو تی ہے مجھےپانی کے بغیر کہیں ا ٓرام نہیں ملتا ۔ کیونکہ میری جائے پیدائش ہی پا نی میں ہے اگر چہ میرے دل میں غم والم کا ایک جہان پو شیدہ ہے مگر میں نے اس غم کو دھو ڈالا ہے کیونکہ پانی ہمیشہ میرا ساتھی ہو تا ہے اس لئے میں خشکی میں گزارہ نہیں کر سکتی اور چونکہ میرا تما م کا رو بار پا نی ہی سے وابستہ ہے اس لئے میں پا نی سے کنارہ نہیں کر سکتی جو چیز بھی دنیا میں ہے وہ سب پا نی ہی سے زندہ ہے اس لئے میں پا نی سے قطع تعلق نہیں کر سکتی ۔اندریں حالات میں وادی معرفت کیسے طئے کر سکتی ہوں؟اور سیمرغ کے ساتھ کس طرح پرواز کر سکتی ہوں ؟ جو ہمیشہ پا نی کے ایک چشمے یا حوض میں رہنے کا محتاج ہو وہ سیمرغ تک کیسے پہنچ سکتا ہے ؟ اور اس سے کیسے اپنا مقصد حاصل کر سکتا ہے ؟ اور جس کی جان ا ٓگ کی ایک چنگاری سے جل جاتی ہو وہ ٓاگ کے سمندر میں کیسے گزر سکتا ہے ؟

    ہد ہد کا بطخ کو جواب

    ہد ہد نے کہا اے پا نی میں خوش رہنے والی ! یہ پانی تو تیری جان کے ارد گرد ٓاگ کے مانند بنا ہوا ہے ۔ خوشگوار پا نی کے اندر تو خواب غفلت کا شکار ہو چکی ہے ۔ پانی کے قطرے کے بغیر ساری ٓاب وتاب ختم ہو جاتی ہے ۔ پانی تو میلے اور نا شستہ چہرے کے لئے ہو تا ہے اگر تیرا چہرہ گندہ ہو تو پھر پانی کی جستجو کرو ٓاخر کب تک یہ صاف پانی تجھے دستیا ب رہے گا اور کب تک تیرا میلا چہرہ دیکھنے کے قابل ہو گا ؟ ( منطق الطیر )

    نوید، محمدداؤدالرحمن علی اور محمد نبیل خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    141
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ہد ہد نے کہا اے پا نی میں خوش رہنے والی ! یہ پانی تو تیری جان کے ارد گرد ٓاگ کے مانند بنا ہوا ہے ۔ خوشگوار پا نی کے اندر تو خواب غفلت کا شکار ہو چکی ہے ۔ پانی کے قطرے کے بغیر ساری ٓاب وتاب ختم ہو جاتی ہے ۔ پانی تو میلے اور نا شستہ چہرے کے لئے ہو تا ہے اگر تیرا چہرہ گندہ ہو تو پھر پانی کی جستجو کرو ٓاخر کب تک یہ صاف پانی تجھے دستیا ب رہے گا اور کب تک تیرا میلا چہرہ دیکھنے کے قابل ہو گا
    بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ جی
    نوید، محمد نبیل خان اور احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    زبردست جناب
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نوید

    نوید وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    47
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    بھت عمدہ
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پیامبر

    پیامبر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,245
    موصول پسندیدگیاں:
    568
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    خوبصورت شیئرنگ ہے۔
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں