حکایت دقتِ در سفرِ حجاز

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏دسمبر 7, 2011۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,624
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    دقتِ در سفرِ حجاز طائقہ جوانانِ صاحب دل الخ​

    ایک وقت حجاز کے سفر میں اللہ والے جوانوں کی ایک جماعت ہمارے ساتھ تھی ، جو ایک دوسرے کے دم وقدم کے شریک تھے ۔ یہ لوگ کسی وقت گمنگناتے اور محققانہ اشعار پڑھتے تھے ۔ان میں ایک عابد راستہ میں درویشوں کے احوال کا انکار کرنے والا اور درویشوں کے درد سے بے خبر تھا ۔ ہم چلتے رہے یہاں تک کہ بنی بلال کے نخلستان تک پہنچ گئے ۔ایک کالے رنگ کا لڑکا عرب کے قبیلے سے باہر نکلا اور اس نے ایک سریلی آواز ایسی نکلالی کہ پرندوں کو ہوا میں سے نیچے لے آیا ،میں نےعابد کو دیکھا کہ اس کا اونٹ بھی وجد میں آگیا اور عابد کو پھینک دیا اور جنگل کی راہ اختیار کی اور بھاگ لیا ۔میں نے اس وقت عابد سے کہا کہ اے شیخ! سماع نے حیوان میں اثر کیا اور تجھ میں ذرا سا تغیر بھی رونما نہیں ہوتا ہے ۔
    تجھے معلوم ہے کہ مجھ سے اس بلبل سحری نے کیا کہا۔ اس نے مجھ سے یہ کہا اگر تو عشق سے بے خبر ہے آدمی نہیں ہے ۔عرب کے شعر پڑھنے سے اونٹ وجدوحال میں آگیا ہے ۔اگر تجھ کو ذوق محبت نہیں ہے تو تو ٹیڑھی طبیعت کا جانور ہے ۔

    شعر: چرا گاہ پر ہواؤں کے چلنے کے وقت بان درخت کے شاخیں جھومتی ہیں ،سخت پتھر نہیں جھومتے ۔ (مثنوی )خدا تعالیٰ کی یاد میں جو کچھ تجھے نظر آتا ہے ، یعنی ساری کائنات شور میں ہے ۔ لیکن اس حقیقت کو وہی جان سکتا ہے جو کہ مجسم گوش ہے ۔مطلب یہ ہے کہ شجرو حجر، حیوانات ، غیر ناطق کے ذکر کو وہی دل کامل سن سکتا ہے جس نے اپنے دل کو ہمہ تن گوش بنا دیا ہے ۔صرف بلبل ہی پھول پر تسبیح خواں نہیں ہے بلکہ ہر کانٹا اسکی پاکی بیان کرنے میں ایک زبان بنا ہوا ہے ۔ مطلب یہ ہے کہ یہ گمان مت کر کہ صرف بلبل ہی اللہ تعالیٰ کے اوصاف کے پھول پر تسبیح خواں ہے نہیں نہیں یہ بات نہیں ہے بلکہ تمام موجودات کو اسکی پاکی بیان کرنے میں ایک زبان ِخاص حاصل ہے جس کو ہم کچھ سمجھ نہیں پاتے ۔
    فائدہ : ہم کو صرف خشک زاہد نہ بننا چاہئے ۔اللہ تعالیٰ کی عبادت کے لئے عشق کا ذوق اور اسکی چاشنی کا حاصل ہونا بھی ضروری ہے ،اور یہ بھی سمجھناضروری ہے کہ تمام مخلوقات اللہ تعالیٰ کی یاد میں مصروف ہے اسلئے انسان جو کہ اشرف المخلوقات ہے اس کے لئے بڑے شرم کی بات ہے کہ وہ غافل رہے۔ ( گلستاں)
  2. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,119
    موصول پسندیدگیاں:
    354
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    سبحان اللہ وبحمدہ سبحان اللہ العظیم و بحمدہ

    جزاک اللہ
  3. اسداللہ شاہ

    اسداللہ شاہ وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    5,318
    موصول پسندیدگیاں:
    48
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  4. سارہ خان

    سارہ خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,568
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  5. رجاء

    رجاء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,198
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ فی الدارین
  6. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت خوب قاسمی صاحب
    خوبصورت شئیرنگ کا شکریہ
    جزاک اللہ خیرا

اس صفحے کو مشتہر کریں