ختنہ کی رسمیں

'اصلاح معاشرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مفتی ناصرمظاہری, ‏دسمبر 14, 2012۔

  1. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    208
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ختنہ کى رسموں کا بيان​

    اس ميں بھى خرافات رسميں لوگوں نے نکالى ہيں جو بالکل خلاف عقل اور لغو ہيں۔ (۱)لوگوں کو آدمى اور خط بھيج کر بلانا اور جمع کرنا يہ سنت کے بالکل خلاف ہے۔ ايک مرتبہ حضرت رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کے ايک صحابى کو کسى نے ختنہ ميں بلايا۔ آپ نے تشريف لے جانے سے انکار کر ديا۔ لوگوں نے وجہ پوچھى تو جواب ديا کہ حضرت رسول اللہ صلى اللہ عليہ وسلم کے زمانہ ميں ہم لوگ نہ تو کبھى ختنہ ميں جاتے تھے نہ اس کے ليے بلائے جاتے تھے اس حديث سے معلوم ہوا کہ جس چيز کا مشہور کرنا ضرورى نہ ہو اس کے ليے لوگوں کو جمع کرنا بلانا سنت کے خلاف ہے اس ميں بہت سى رسميں گئيں جن کے ليے بڑے لمبے چوڑے اہتمام ہوتے ہيں۔ (۲) بعض جگہ ان رسموں کى بدولت ختنہ ميں اتنى دير ہو جاتى ہے کہ لڑکا سيانا ہو جاتا ہے۔ جس ميں اتنى دير ہو جانے کے سوا يہ بھى خرابى ہوتى ہے کہ سب لوگ اس کا بدن ديکھتے ہيں حالانکہ بجز ختنہ کرنے والے کے اوروں کو اس کا بدن ديکھنا حرام ہے اور يہ گناہ اس بلانے ہى کى بدولت ہوا۔ (۳) کٹورے ميں نيوتہ پڑنے کا يہاں بھى وہى فضيحتا ہے جس کى خرابياں مذکور ہو چکيں۔ (۴) بچے کى ننھيال سے کچھ نقد اور کپڑے لائے جاتے ہيں جس کو عرف عام ميں بھات کہتے ہيں جس کى اصل وجہ يہ ہے کہ ہندوستان کے ہندو باپ کے مر جانے پر اس کے مال ميں سے لڑکيوں کو کچھ حصہ نہيں ديتے تھے جاہل مسلمانوں نے بھى ان کى ديکھا ديکھى يہى وتيرہ اختيار کر ليا اور اچھا ان کى ديکھا ديکھى نہ سہى ہم نے مانا کہ يہ رسم خود ہى نکالى تب بھى ہے تو برى ہے جس حقدار کا حق اللہ و رسول نے مقرر فرمايا ہے اس کو نہ دينا اور خود دبا بيٹھنا کہاں درست ہے غرضيکہ جب لڑکى کو ميراث سے محروم رکھا تو اس کى تسلى کے ليے يہ تجويز کيا کہ مختلف موقعوں اور تقريبوں ميں اس کو کچھ دے ديا جائے اس طرح دے کر اپنى من سمجھوتى کر لى کہ ہمارے ذمے اب اس کا کچھ حق نہيں رہا۔ غرضيکہ اس رسم کے نکالنے کى وجہ يا تو کافروں کى پيروى ہے يا ظلم اور يہ دونوں حرام ہيں۔ دو خرابياں تو يہ ہوئيں تيسرى خرابى وہى بے حد پابندى کہ ننھيان والوں کے پاس چاہے ہو چاہے نہ ہو۔ ہزار جتن کرو سودى قرض لو کوئى چيز گروى رکھو جس ميں آج کل يا تو نقد سود دينا پڑتا ہے يا نقد سود نہيں دينا پڑا ليکن جو جائداد رہن رکھى ہے اس کى پيداوار وہى لے گا جس کے پاس رہن رکھى يہ بھى سود ہے اور سود کا لينا دينا دونوں حرام ہيں۔ غرض کچھ ہو مگر يہاں سامان ضرور ہو۔ خود ہى بتلاؤ جب ايک غير ضرورى بلکہ گناہ کا اس زور شور سے اہتمام ہوا کہ فرض و واجب کا بھى اتنا اہتمام نہيں ہوتا تو شريعت سے باہر قدم رکھنا ہوا يا نہيں۔ چوتھى خرابى وہى شہرت اور بڑائى نامورى فخر جن کا حرام ہونا اوپر بيان ہو چکا۔ بعضے کہتے ہيں کہ اپنے عزيزوں سے سلوک کرنا تو عبادت اور ثواب ہے پھر اس ميں گناہ کيوں ہے۔ جواب يہ ہے کہ اگر سلوک اور احسان منظور ہوتا تو بغير پابندى کے جب اپنے ميں وسعت ہوتى اور ان کو حاجت ہوتى دے ديا کرتے يہاں تو عزيزوں پر فاقے گزر جائيں خبر بھى نہيں ليتے۔ رسميں کرتے وقت نام و نمود کے ليے سلوک و احسان نام رکھ ليا۔ (۵) بعض شہروں ميں يہ آفت ہے کہ ختنہ ميں يا غسل صحت کے روز خوب راگ باجہ ناچ رنگ ہوتا ہے کہيں ڈومنياں گاتى ہيں جن کا ناجائز ہونا اوپر لکھا گيا اور اس کى خرابياں اور برائياں اللہ نے چاہا تو آگے بيان کى جائيں گى۔ غرض ان سارى خرافات اور گناہوں کو موقوف کرنا چاہيے۔ جب بچے ميں برداشت کى قوت ديکھيں چپکے سے نائى کو بلا کر ختنہ کرا ديں۔ جب اچھا ہو جائے غسل کرا ديں اگر گنجائش ہو اور پابندى بھى نہ کرے اور شہرت و نمود اور طعن و بدنامى کا بھى خيال نہ ہو تو دو چار يار دوست يا دو چار غريبوں کو جو ميسر ہو کھلائے۔ اللہ اللہ خير صالا۔ ليکن بار بار ايسا بھى نہ کرے ورنہ پھر وہى رسم پڑ جائے گى ۔​
  2. ذیشان نصر

    ذیشان نصر ناظم۔ أیده الله ناظم

    پیغامات:
    635
    موصول پسندیدگیاں:
    28
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ ۔۔۔
    اچھی شیئرنگ ہے
  3. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,470
    موصول پسندیدگیاں:
    409
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
    اچھی شیئرنگ ہے
  4. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,582
    موصول پسندیدگیاں:
    187
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ہمارے ہا ں ختنے کی رسم اور عقیقہ خوب کمائی کا ذریعہ بن گیا ہے بچے کے نام پر خوب پیسے اکھٹے کئے جاتے ہیں
  5. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    208
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    عجیب بات معلوم ہوئی ۔جزاک اللہ
  6. رجاء

    رجاء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,198
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
    اچھی شیئرنگ ہے
  7. محمد طیب قاسمی

    محمد طیب قاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    445
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
    اچھی شیئرنگ ہے

اس صفحے کو مشتہر کریں