درود شریف کے بارے میں اقوال وآثار صحابہؓ

'اسلامیات' میں موضوعات آغاز کردہ از زنیرہ عقیل, ‏اکتوبر 2, 2020۔

  1. زنیرہ عقیل

    زنیرہ عقیل ناظم۔ أیده الله ناظم رکن

    پیغامات:
    322
    موصول پسندیدگیاں:
    120
    صنف:
    Female
    درود شریف کے بارے میں اقوال وآثار صحابہ ؓ :

    حضرت ابوبکر صدیق ؓ نے فرمایا: نبی اکرم ؐ پر درود پاک پڑھنا، گناہوں کو یوں مٹادیتا ہے ، جیسے کہ پانی آگ کو بجھادیتا ہے اور حضور ؐ پر سلام بھیجنا اللہ تعالیٰ کی رضا کے لئے غلام آزاد کرنے سے افضل ہے اور رسول اکرم ؐ سے محبت کرنا، اللہ تعالیٰ کی راہ میں تلوار چلانے اور جانیں قربان کرنے سے افضل ہے ۔

    ام المؤ منین حضرت عائشہ صدیقہ ؓ کا قول ہے کہ ، مجلسوں کی زینت نبی کریم ؐ پر درود پاک پڑھنا ہے ، لہذا مجالس کو درود پاک سے مزین کرو۔

    سیدنا عبداللہ بن مسعود ؓنے حضرت زید بن وہب سے فرمایا کہ جب جمعہ کا دن آئے تو رسول اللہ ؐ پر ہزار مرتبہ درود پاک پڑھنا ترک نہ کرو۔

    حضرت حذیفہؓ کا فرمان ہے کہ درود پاک پڑھنا، درود پاک پڑھنے والے کواور اس کی اولاد کو، اور اولاد کی اولاد کو رنگ دیتا ہے ۔

    حضرت عمر بن عبدالعزیز نے فرمان جاری کیا کہ جمعہ کے دن علم کی اشاعت کرو اور نبی اکرم ؐ پر درود پاک کی کثرت کرو۔
    محمدداؤدالرحمن علی اور احمدقاسمی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ Staff Member منتظم اعلی رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,569
    موصول پسندیدگیاں:
    1,785
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین
    زنیرہ عقیل اور احمدقاسمی .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں