دعا مومن کا ہتھیار ہے

'حکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جنوری 25, 2013۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,671
    موصول پسندیدگیاں:
    793
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    دعا مومن کا ہتھیار ہے​
    مشہور محدث لیث بن سعد نقل کرتے ہیں کہ صحابی رسول زید بن حارثہ رضی اللہ عنہ نے طائف سے ایک خچر کرائے پر لیا ، خچر مالک نے یہ شرط لگا دی کہ میں جہاں چاہوں گا آپ کو ٹھرنا ہوگا ، خیر چلتے چلتے جب ایک ویران سنسان علاقے میں پہنچا تو بولا ! یہاں اترو، حضرت زید رضی اللہ عنہ اتر پڑے ، دیکھتے ہیں کہ یہاں بہت سے لوگوں کی لاشیں پڑیں ہیں ، وہ حضرت زید رضی اللہ عنہ کو قتل کرنے کے لئے آگے بڑھا تو انہوں نے کہا : ذرا مجھے دو رکعت نما ز پڑھ لینے دو ۔
    اس نے کہا : پڑھ لو ،ان لوگوں نے بھی نمازیں پڑھی تھیں ان کی نمازیں تو انہں نہ بچا سکیں ( تم بھی اپنا شوق پورا کر کے دیکھ لو)
    زید کہتے ہیں : میں جیسے ہی نماز پڑھ چکا وہ میرے پاس آپہنچا ، میں نے کہا “ یا ارحم الراحمین!۔
    ایک غیبی آواز سنائی دی خبردار قتل مت کرنا ۔یہ سننا تھا کہ وہ سہم گیا اور ادھر اُدھر چل پھر کر دیکھنے لگا ، جب کسی کو نہ پایا تو پھر آپہنچا ۔میں پھر بلند آواز سے کہا “ یا ارحم الراحمین!۔ پھر خبردار ! “ قتل مت کرنا “ کی گرج سنائی دی وہ ہکا بکا ہو کر ادھر ادھر دیکھ بھال کرے پھر مجھے مارنے کے لئے آگیا ۔میں تیسری بار جیسے ہی “ یا ارحم الراحمین!۔ کہا ۔ایک شہسوار لوہے کا نیزہ لئے جس کے سرے پر آگ دہک رہی تھی ،آموجود ہوا اور خچر مالک کے پیٹ میں وہ نیزہ گھسا کر پیٹھ سے پار کر دیا ،اور وہ نا مراد بے جان ہو کر گر پڑا۔
    وہ شہسوار میری جانب متوجہ ہوا اور کہا ، کہ جب آپ نے پہلی مرتبہ “ یا ارحم الراحمین!۔کہا تھا تو میں ساتویں آسمان پر تھا اور جب دوبارہ کہا تو آسمان دنیا پر تھا اور تیسری مرتبی کہتے ہی آپ کی مدد کیلئے حاضر ہو گیا ۔
  2. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    اللہ ایسی شاندارپوسٹ پرآپ کوجزائے خیراورمجھے عمل خیرکی توفیق ارزانی فرمائے۔
  3. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ Staff Member منتظم اعلی رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,303
    موصول پسندیدگیاں:
    1,710
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بلکہ ہم سب کو عمل خیرکی توفیق ارزانی فرمائے آمین ثم آمین
  4. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    آمین ثم آمین
  5. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اللہ اکبر۔
    جزاک اللہ خیرا۔
    سب حضرات اس ہتھیار کو اپنے ساتھ رکھا کریں تاکہ بوقتِ ضرورت کام لے سکیں۔
  6. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,671
    موصول پسندیدگیاں:
    793
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    میں سمجھتا ہوں آج اس دور پُر فتن میں مسلمہ کے پاس کوئی مؤثر ہتھیار ہے تو یہی خلوص دل سے اپنے اللہ میاں کے سامنے رونا اور گڑ گڑانا ہی ہے
  7. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    آپ نے بالکل درُست ارشاد فرمایا، کاش یہ حقیقت ہمارے قلوب میں اُتر جائے ۔
    افسوس! ہم نے روپیہ پیسہ اور سفارش کو ہی مؤثر ہتھیار سمجھ لیا ہے، مسبب الاسباب سے نظر ہٹا کر اسباب پر نظر رکھ لی ہے کہ ہمارے سارے کام اسی سے ہوں گے۔
  8. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    458
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا
  9. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    بس توپھربسم اللہ کریں اورہم سب کواپنے مبارک ہاتھوں پربیعت توبہ کرادیں تاکہ اصلاح کی طرف پہلااصلاحی قدم اٹھانے میں کسی پہنچی ہوئی ہستی کی دعائیں بھی شامل ہوجائیں۔
  10. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,671
    موصول پسندیدگیاں:
    793
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    بھائی میں توعاصی پرمعاصی ہوں،پرحضرت مولاناارمغان صاحب مدظلہ(پیر صاحب) سے درخواست کریں ہوسکتاہے شرف قبول سے نوازکرعنایت بے نہایت فرماویں۔
  11. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    تو کیا میں خاصی ہوں؟
    انا للہ و انا الیہ راجعون۔
    محترمی! آپ بھی اُن کے ساتھ شامل ہو گئے؟ سیاہ کار پر کچھ تو رحم کیجیے۔
    یہ کہاں کے پیر صاحب ہوئے جنھیں ’’رَدّ مسلسل“ کیا جا رہا ہے؟ جواب دینا درکنار مطلع کرنا بھی ضیاع وقت سمجھا جا رہا ہے؟ افسوس! ۔۔۔۔۔۔۔ اس موضوع پرجلد ہی کچھ لکھوں گا
    شاید کہ تیرے دِل میں اُتر جائے بات میری​
  12. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء Staff Member رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,537
    موصول پسندیدگیاں:
    144
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
  13. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    ہماری شنوائی تو کہیں بھی ہوتی،اللہ رحم ڈالے ان حضرات کے جو کسی کے لیے مرض کا سبب بن جائیں۔
  14. أضواء

    أضواء وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,522
    موصول پسندیدگیاں:
    23
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Saudi Arabia
    أحسنت .. بارك الله فيك .

اس صفحے کو مشتہر کریں