دلنشیں انٹریو

'احادیث نبوی ﷺ' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏مئی 1, 2015۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,867
    موصول پسندیدگیاں:
    915
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    دلنشیں انٹریو​
    ایک شخص عمر بن عتبہ نے حضور ﷺ سے کچھ سوالات کئے اور آپ ﷺ ان کے مختصر ترین جواب عنائت فر مائے ۔یہ ایک ایسا دلنشیں انٹریو ہے جس کے مطالع سے علم وآگہی کے در کھل جاتے ہیں ۔سوال وجواب یوں ہوئے ۔
    س:اس کام میں (ابتداً) کون آپﷺ کے ساتھ تھا۔
    ج: ایک مرد آزاد (ابو بکرؓ) اور ایک غلام (بلالؓ)
    س:اسلام کیا ہے؟
    ج: پا کیزہ گفتار اور حاجت مندوں کو کھانا کھلانا ۔
    س: ایمان کیا ہے؟
    ج: صبر اور سخاوت
    س:کس کا ایمان افضل ہے؟
    ج: اس شخص کا جس کے ہاتھ اور زبان کی زیادتیوں سے مسلمان محفوظ رہیں۔
    س: کیسا ایمان افضل ہے؟
    ج: جس کے ساتھ پسندیدہ اخلاق پایا جائے ۔
    س: کیسی نماز افضل ہے؟
    ج: جس میں دیر تک عاجزی کے ساتھ قیام کیا جائے ۔
    س: کیسی ہجرت افضل ہے؟
    س: ایسی کہ تم ان چیزوں سے کنارہ کش ہو جاؤجو تمہار پرور دگار کو نا پسندیدہ ہو۔
    س: کیسا جہاد افضل ہے؟
    ج: اس شخص کا جس کا گھوڑا میدان میں مارا جائے اور وہ خود بھی شہادت پائے۔
    س:کون سی گھڑی ( عبادت کیلئے) افضل ہے؟
    ج: رات کا پچھلا پہر۔
    کسی نے پو چھا دوزخ تک پہنچانے والی کونسی چیزیں ہیں ؟
    ج: حضور ﷺ نے فر مایا منہ اور شرمگاہ( مشکوٰۃ کتاب الایمان)
  2. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ Staff Member منتظم اعلی رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,537
    موصول پسندیدگیاں:
    1,766
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ احسن الجزا
    حضرت آپ نے نہایت مفید معلومات شئیر کیں۔
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں