رسول اللہ ﷺ کی ما کولات

'روز مرہ کے معمولات' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏ستمبر 14, 2020۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,724
    موصول پسندیدگیاں:
    818
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    رسول اللہ ﷺ کی ما کولات( وہ ماکولات جن کا تنا ول کرنا سنت ہے)​

    ۱۔ ککڑی اور کھجور ملا کر کھانا سنت ہے ۔(بخاری ۔ص : ۸۱۸ ، ج : ۲، مسلم ۔ص:۱۸۰ ، ج :۲ عن عبد اللہ )

    ۲۔ سرکہ بہترین سالن ہے۔(بمسلم ۔ص : ۱۸۲، ج : ۲، عن عائشہؓ ،ترمذی۔۔ص:۶ ، ج :۲ عن عائشہؓ وجابر)

    ۳۔ عجوہ جنت کی کھجور ہے ۔ ۔(ترمذی ۔ص : ۲۶۷، ج : ۲، عن ابی ہریرہؓ )

    ۴۔ اگر سات کھجوریں عجوہ صبح کے وقت کھالے تو شام تک سحر اور زہر کا اثر نہیں ہو گا ۔۔(بخاری ۔ص : ۸۴۹، ج : ۲، مسلم ۔ص:۱ ، ج :۲ عن سعود ابن ابی وقاصؓ)

    ۵ ۔ کلونجی میں موت کے علاوہ ہر چیز سے شفاء ہے َ۔۔(بخاری ۔ص :۸۴۹، ج : ۲، عن عائشہ ؓ )

    ۶۔ کلیجی کھانا ۔۔(ترمذی ۔ص : ۴۲۶ ، ج : ۲، عن بریدہؓ)

    ۷۔ بطن شاۃ یعنی بکری کے پیٹ کے اندر والی چیزوں کا آنحضرت ﷺ کا کھانا ثابت ہے ۔۔(طحاوی ۔ص : ۶۶ ، ج : ۱، عن ام سلمہؓ )

    ۸َ ۔مرغی کا گو شت کھانا ۔۔(بخاری ۔ص : ۸۲۹ ، ج : ۲، عن ابی موسیٰ ؓ )

    ۹ ۔ گائے کا گوشت آپ ﷺ کے دستر خوان آنا ثابت ہے کھانے یا نہ کھانے کی صراحت نہیں ہے اور گائے کی قربانی کرنا درست ہے ۔(بوادر النوادر ، ۔ص:۳۵۶ )

    ۱۰مچھلی کھانا ۔( مسند احمد ۔ص ۱۰۸ ، ج :۳)

    ۱۱۔ گھنیا کھانا ۔ ( سیرۃ ۔ص : ۳۳۰ ، ج :۷)

    ۱۲۔ ما لیدہ کھانا ۔ ( سیرۃ خیر العباد ۔ص: ۳۰۳ ۔ ج: ۷ ، عن عائشہ ؓ ، عمدۃ القاری عن علیؓ)

    ۱۳ ۔ ستو کھانا ۔ ( بخاری ۔ص: ۸۱۲ ، ج: ۲، عن سوید بن نعمان ؓ

    ۱۴۔ چاول کھانا ۔ ( شرح مناوی ۔ص: ۲۱۰ ، ج: ۱، عن علیؓ)

    ۱۵۔روٹی موٹی اور چھوٹی کھانا ( مسند بزاز ۔ص: ۳۳۳ ، ج :۳ ، عن ابی درداؓ)

    3 حدیث کے الفاظ "قوتوا طعامکم یبارک لکم فیہ" حدیث کا مطلب اس کے راوی ابراہیم بن عبد اللہ بن جنید نے بیان کیا ہے کہ روٹی چھوٹی رکھی جائے اس میں برکت ہو گی ۔امام اوزاعی نے بھی روٹی کا چھوٹی ہونا قرار دیا ہے ۔( مسند بزاز ۔ص: ۳۳۳ ج : ۳

    ۱۶۔ زیتون کھانا اور مالش کرنا ۔ ( بیہقی ۔ص: ۳۲۰ ، عن عمرانؓ)

    ۱۷۔ انجیر کھانا۔ ( سیرۃ ۔ص: ۳۱۹ ،ج:۷)

    ۱۸۔ انار کھانا ؛ ( مواہب لدنیہ ۔ص: ۳۴۰)

    ۱۹ ۔ شہتوت کھانا؛ ( مواہب۔ ص: ۳۴۰ ، ج :۴)

    ۲۰۔ کشمش کھانا۔( مسند احمد سیرۃ ۔ص: ۳۲۰ )

    ۲۱۔ گوند کھانا۔( بخاری ۔ص: ۸۱۹ ، ج:۲ عن ابن عمرؓ )

    از آداب وسنن :مولانا اسلام الحق مظاہری

اس صفحے کو مشتہر کریں