1. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله Staff Member منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,301
    موصول پسندیدگیاں:
    1,708
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    رمضان اس طرح گزاریں

    از افادات: عارف باللہ حضرت مولاناشاہ حکیم محمد اختر رحمہ اللہ تعالٰی

    مرسلہ: محمدداؤدالرحمن علی

    اللہ سبحانہ وتعالٰی نے کتنے پیارے انداز میں فرمایا ہے۔ کہ اے ایمان والو تم پر روضہ فرض کیا جاتا ہے۔ کًماکُتبَ علی الذین من قبلکم ۔ گبھرانا مت تم سے پہلے بھی روضہ فرض تھا۔اس لیے یہ کوئی نئی چیز نہیں ہے۔تھوڑی سے مشقت ہے۔ لیکن اس کا انعام کیا ہے۔ انعام اتنا بڑا ہے،کہ جس کو دنیا میں بڑا نعام مل جائے تو بڑی سے بڑی مشقت اٹھا نے کو تیار ہوجاتا ہے۔ تو اللہ تعالٰی نے روزے کے انعام کا اعلان فرمادیا۔ لعلکم تتقون کہ تم روزے کی برکت سے میرے دوست بن جاؤگے۔ میں تمہاری غلامی پر دوستی کا تاج رکھ دوں گا۔

    روحانی بلڈ گروپ

    رمضان المبارک کا مبارک مہینہ ہے۔ اس لئے مشورہ دے رہا ہوں کہ جس کو جہاں مناسبت ہو، روحانی بلڈ گروپ کے مطابق اپنے اپنے مشائخ کے ساتھ رمضان گزار لے۔ تو میں امید رکھتا ہوں ان شاءاللہ بھت فائدہ ہوگا۔ رمضان المبارک اور صحبت اہل اللہ کے ڈبل انجن سے وہ قرب الٰہی کے مقام بلند پہ پہنچ جائے گا۔اس لیے خوش ہونا چاہیے کہ روزہ فرض کرکے اللہ تعالٰی نے ہمیں اپنا دوست بنانے کا انتطام فرمایا ہے۔ کہ جب تم ایک مہینہ تک جائز نعمتوں اور جائز خواہشات سے اپنے نفس کا بچاو گے۔ دن بھر رزق حلال نہیں کھاؤگے، نہ پیو گے۔ تو اس مشق کے بعد امید ہے کہ بعد رمضان تم حرام چیز چھوڑنے میں کامیاب ہو جاو گے۔رمضان شریف کی یہی فضیلت کافی ہے۔ کہ روزہ داروں کے عرش کے سائے میں اللہ تعالٰی کی طرف سے دعوت ہوگی ۔ کہ تم لوگوں نے میری وجہ سے اپنے پیٹ کو تکلیف دی ہے۔ لہذا اب قیامت کے دن اطمینان سے کھاؤ۔ جبکہ سب گرمی میں پسینہ میں شرابور حساب دے رہے ہونگے۔اور تم کو ہم میدان محشر سے نکال کر سایہ عرش میں کھلا رہے ہونگے۔کتنی مبارک صحت تھی جس سے تم نے دنیا میں روزہ رکھا۔اللہ تعالٰی ہم سب کو ہمت دے۔۔۔۔ آمین

    مقرب فرشتوں کی آمین

    جس دن رمضان کا چاند نظر آئے گا۔ اس دن سے روزہ داروں کی دعاوں پر عرش اٹھانے والے فرشتوں کی آمین لگ جائیگی ۔۔۔۔ اللہ تعالٰی کا حکم ہوگاکہ اے میرے عرش عظیم کو اٹھانے والے فرشتو! تم میری حمدو ثناء چھوڑدو، میری تسبیحات چھوڑدو۔ بس میرے روزہ دار بندوں کی دعاوں پر آمین کہتے رہو۔پورے رمضان آپ کو عرش اٹھانے والے فرشتوں کی آمین ملے گی۔ اس لئے خوب دعا مانگو۔ اللہ تعالٰی عمل کی توفیق بخشے اور قبول فرمائے۔ آمین ثم آمین
  2. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    106
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جزاک اللہ خیرا۔۔۔
    اللہ تعالیٰ ہمیں فہمِ سلیم اور قلبِ سلیم عطا فرمائے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں