روزہ رکھ کر دل کے امراض اور کینسر سے بچا جا سکتا ہے

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏جولائی 8, 2015۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,592
    موصول پسندیدگیاں:
    777
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India

    روزہ رکھ کر دل کے امراض اور کینسر سے بچا جا سکتا ہے

    واشنگٹن ، ۷ جو لائی ( ایجنسی ) یو نیورسٹی آف سدرن کیلیفورنیاں کے ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے دل کے امراض اور کینسر سے بچا جا سکتا ہے ۔یو نیورسٹی ماہرین کا کہنا ہے کہ تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ ایک ماہ میں پانچ مرتبہ کیلوریز کی نصف مقدار استعمال کی جائے تو کیسنر ذیابطیس اور امرض قلب جیسے امراض سے بچایا جا سکتا ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ کم از کم چھ گھنٹے تک پانی پر اکتفا کر نے سے بھی صحت پر مثبت اثرات مرتب ہو تے ہیں۔انہوں نے کہا روزہ رکھنے سے جسم میں انسولین کی مقدار بہتر ہو تی ہے ،نظام ہضم درست ہوتا ہے اور مینا یو لزم کے عمل میں بھی بہتری آتی ہے ۔ماہرین کا کہنا ہے کہ روزہ رکھنے سے عمر میں اضافہ ہوتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ روزہ رکھنے والے ممالک اور افراد پر تحقیق سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کم کھانے سے نظام ہضم پر زور نہیں پڑتا اور خلیات میں ٹوٹ پھوٹ کا عمل سست ہو جاتا ہے جب کہ دماغی صلاحیت میں بہتری آتی ہے ۔ماہرین نے کہا کہ ہر ماہ میں کم از کم پانچ روزے رکھنا انسانی صحت اور زندگی کیلئے نہایت اہمیت کا حامل ہے۔

    محمد نبیل خان نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں