زبان کچھ نہیں اللہ ورسول کی محبت اصل ہے

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏نومبر 9, 2015۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,577
    موصول پسندیدگیاں:
    771
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    زبان کچھ نہیں اللہ وسول کی محبت اصل ہے

    یہ خیال کہ انگریزی پڑھنے والے اکثر موت کے وقت "ڈیم فول" کہتے کہتے مر جاتے ہیں ،نافہمی کا خیال ہے جس کسی کو اللہ ورسول ﷺ کی محبت سے واسطہ نہیں ہے وہ خواہ انگریزی پڑھنے والا ہو یا فارسی عربی پڑھنے والا سب برابر ہیں ۔اگر عربی پڑھنے والے شب وروز کلی وجزئی کی بحث میں رہتے ہیں ،یا ھیولیٰ اور صورت اُن کی دماغ میں بسا ہے تو لا محالہ دم اخیر تک یہی ان کی زبان پر جاری رہے گا پھر س وقت زبان پر " ڈیم فول جاری ہو یا کلی جزئی " دو نوں برابر ہیں
    ذرا غور کیجئے کہ انگریزی بھی ایک زبان ہے جس طرح فارسی وترکی وغیرہ ، جس طرح فارسی وترکی اولا کفار کی زبان تھی جب اس زبان والے اسلام لائے تو مسلمانوں میں وہ زبان شائع ہوئی ۔اسی طرح اگر خدا کا فضل ہو جس کے ہو نے کی اُمید کی جاتی ہے اور انگریزی زبان والے اسلام لائیں تو ان کا بھی حال فارسی وترکی زبان کا سا ہو جائے گا ،اور جس طرح آپ فارسی میں کتب دینیہ دیکھتے ہیں انشاء اللہ انگریزی زبان میں بھی دیکھیں گے۔( مولانا محمد علی مو نگیریؒ)
    محمدداؤدالرحمن علی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں