زمین پر بیٹھ کر کھانے کے چند فائدے

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏نومبر 13, 2015۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,592
    موصول پسندیدگیاں:
    777
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    زمین پر بیٹھ کر کھانے کے چند فائدے
    دل سے پیٹ تک کی کئی بیماریاں دور!​
    از ریاض الجنۃ
    ایکسر سائز اور یوگا آرام سے زمین پر بیٹھ کر نے کے پیچھے یہ مقصد ہوتا ہے کہ جسم کو سکون ملے ، لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ گاؤں میں لوگ آج بھی ایکسر سائز سے دور رہ کر اتنے صحت مند کیسے رہتے ہیں ؟اس لئے کہ وہ شہروں کی طرح کرسی ٹیبل پر بیٹھ کر نہیں کھاتے ، زمین پر آرام سے بیٹھ کر صحیح مقدار کھان کھا کر چست درست رہتے ہیں ،اتنا ہی نہیں، اس طر ح بیٹھ کر کھانا کھانے سے دل ، دماغ ،ہڈیوں اور مسلز سے جڑی تمام طرح کی پر یشانیوں سے بھی کوسوں دور جا سکتا ہے ، کچھ ایسے ہیں زمین پر بیٹھ کر کھانے کے فائدے درج ذیل ہیں ۔
    پالتی مار کر کھانا کھانے سے زیادہ کھانا کھانے سے بچا جا سکتا ہے یہ مو ٹاپا کم کر نے کے لئے کار گر ثابت ہوتا ہے ، نیچے بیٹھ کر کھانے سے کھانے پر زیادہ دھیان رہتا ہے ، دماغ پر سکون رہتا ہے ، دماغ جلدی سے یہ احساس بھی کرا دیتا ہے کہ پیٹ بھر گیا ہے ۔
    پالتی ما ر کر بیٹھنا یو گا کے طریقہ میں سے ایک ہے ، اس طرح بیٹھ کھانے سے کھانا جلد ہضم ہو تا ہے۔
    نیچے بیٹھ کر کھانا کھاتے وقت نوالہ منہ تک لے جاتے وقت تھوڑا جھکنا پڑتا ہے اور پھر اسے نگلنے کے بعد پہلی والی حالت میں آنا پڑتا ہے ،ایسا بار بار کر نے سے پیٹ کے مسلز حرکت میں آجاتے ہیں اور کھانا تیزی سے ہضم ہو تا ہے ۔
    زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے کو کولھے کے جوڑ، گھٹنےاور ٹخنے لچکدار بنتے ہیں، اس لچکدار پن سے جوڑوں کی چکنائی بنی رہتی ہے ، جس سے آگے چل کر اٹھنے بیٹھنے میں پریشانی نہیں ہوتی ہے اور ہڈیوں کی بیماری جیسے اوسٹیو پورسس اور آر تھراٹس کی پریشانی سے بھی بچا سکتا ہے۔
    زمین پر بیٹھ کر کھانا دھیرے دھیرے کھایا جاتا ہے ،اس سے کم مقدار میں کھا نا ہوتا ہے اور یہ جسم کیلئے بہت ہی اچھا ہے، ساتھ ہی اس سے زیادہ کیلوری جسم تک نہیں پہنچ پاتی ۔
    ایکسر سائز کی اس حالت میں بیٹھنے سے جلد اسٹریچ ہو تی ہے ، جس سے مسلز اور جوڑ کھلتے ہیں ،اس سے جسم کو سکون ملتا ہے اور اسٹریس سے نجات ملتی ہے ، بیٹھ کر کھانے سے جسم میں دوران خون آسانی سے ہو تا ہے اور دل صحت مند رہتا ہے ۔
    زمین پر بیٹھنے سے پیٹ اور پیٹھ کے آس پاس کے مسلز آگے پیچھے ہو نے کی وجہ سے چست رہتے ہیں اور روزانہ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے سے جسم لچکدار ہوتا ہے۔
    زمین پر بیٹھ کر کھانا سےانسان کی عمر بھی بڑھتی ہے ،ایک تحقیق میں یہ بات کہی گئی ہے کہ زمین پر بیٹھ کر کھانا کھانے کے بعد انسان بنا کسی کا سہارا لئے اٹھ جاتا ہے ،اور اس سے جسم مضبوط اور لچکیلا بنتا ہے اور انسان کی عمر بڑھتی ہے ۔

اس صفحے کو مشتہر کریں