زندگی کی الجھنیں

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از مولانانورالحسن انور, ‏اکتوبر 17, 2020۔

  1. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,602
    موصول پسندیدگیاں:
    214
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    زندگی کی الجھنوں میں الجھ کر کبھی انسان ایسے دریا کے کنارے پہنچ جاتا ہے جو بہت بلند ہوتا ہے سامنے دریا ہے اور دل ودماغ میں سوچوں کی لہریں ۔۔کود جاوں یا گھر جاوں مگر اسکے پیچھے زندگی آواز لگارہی ہوتی ہے ابھی ٹھر جاو سوچ لو سمجھ لو انہیں سوچوں کو لیکر شکست خوردہ کھلاڑی کی طرح جب اپنی دھلیز پر قدم رکھتا ہے تو سامنے الجھنیں اسی طرح قطار باندھے کھڑی ہوتی ہیں یہ زندگی کا ایسا لمحہ ہے جہاں انسان اپنی ہمت کی تار توڑ دیتا ہے یا تو جذبات کا شکار ہو جاے گا اور کوئی غلط قدم اٹھالے گا یا چپ سادھ لے گا میں کہاں جاوں کونسے راستے کا انتخاب کروں انہیں سوچوں کے لمحات میں ایک کونے میں رکھے ہوئے قرآن سے سدا آتی ہے نمازوصبر کے ذریعے مدد طلب کرو ایمان والے کی آنکھوں سے محبت کے آنسو جاری ہوجاتے ہیں اور آہ نکل جاتے ہے میں کدھر کھو گیا ہوں شفاء ورحمت قرآن کی صورت میں میرے گھر موجود ہے جو شفا بھی رحمت بھی نظام حیات بھی منشور حیات بھی دستور حیات بھی جو ماں کی ممتا کی طرح ہاتھ پھیلا کر کہ رہا ہے
    آذرا مجھے کھول کے دیکھ میں ھدی للمتقین ہوں میرے پاس سکون وراحت کا سامان ہے کیوں الجھنوں کا شکار ہو کیوں فکروں سے بیمار ہو آذردن کے اجالے میں رات کی تاریکی میں خلوت وجلوت میں صبح وشام میں امن وجنگ میں دکان ومکان میں بازار میں غار میں سفر وحضر میں پڑھ کر دیکھ شفائیں بھی ملیں گی رحمتیں بھی راحتیں بھی
    Last edited by a moderator: ‏اکتوبر 18, 2020
    محمدداؤدالرحمن علی اور احمدقاسمی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ Staff Member منتظم اعلی رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,569
    موصول پسندیدگیاں:
    1,785
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    شفائیں بھی ملیں گی رحمتیں بھی راحتیں بھی

    سبحان اللہ کیا خوب کہی
    احمدقاسمی اور مولانانورالحسن انور .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,888
    موصول پسندیدگیاں:
    932
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    " ایک کونے میں رکھے ہوئے قرآن سے سدا آتی ہے نمازوصبر کے ذریعے مدد طلب کرو "
    كام ميرا زندگی بھر خدمت قرآن ہو
    فہم قرآں دے الہا نور عرفاں دے مجھے

اس صفحے کو مشتہر کریں