زیر مطالعہ کتب : آپ کیا پڑھ رہے ہیں ؟؟؟

'آؤ باتیں کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از نورمحمد, ‏جنوری 7, 2012۔

  1. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,119
    موصول پسندیدگیاں:
    354
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    زیر مطالعہ کتب :

    السلام علیکم،

    اس تھریڈ کو شروع کرنے کا مقصد یہ ہے کہ یہاں تمام دوست اس کتاب یا ان کتب کے نام اور ان کے اقتباسات شیئر کریں جو حال میں ان کے زیر مطالعہ ہو اور وہ کتابیں بھی جو وہ مستقبل میں پڑھنے کا ارادہ رکھتے ہوں۔ اس طرح ہمیں ایک دوسرے کے زیر مطالعہ مواد سے واقفیت حاصل ہوگی اور ہمیں چند نئی اور اچھی کتابوں کا علم ہو سکتا ہے۔ ایک ویب سائٹ سے یہ آئیڈیا میرے ذہن آیا ہے جس سے کہ بہت ساری کتابوں کا علم ہم کو ہو جاتا ہے -

    اگر آپ اپنی زیر مطالعہ کتاب کا نام یا اس میں سے تھوڑا اقتباس یا ان کے سرورق پیش کر سکیں تو اور بھی اچھا ہوگا۔
  2. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,119
    موصول پسندیدگیاں:
    354
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    سفر نامہ . . . .گوروں کے دیس میں. . . عطاالحق قاسمی
    اقتباس ۔۔۔ ۔۔۔ ۔۔۔
    ۔ ايک جگہ فٹ پاتھ پر نشہ بازوں کا ايک گروہ التي پالتي مارے بيٹھا تھا۔ ان کے شيو بڑھے ہوئے تھے ۔ کپڑوں سے بو کے بھبھو کے اٹھ رہے تھے ۔ آنکھيں اندر کو دھنسي ہوئي تھيں اور ان کے ہاتھوں ميں شراب کي خالي بوتليں اور بيئر کے خالي ٹن تھے۔ جنھيں وہ بار بار منہ کے ساتھ لگاتے کہ شايد شراب کا کوئي بچا کچا قطرہ ان کے حلق ميں چلا جائے۔ ان نشہ بازوں ميں عورتيں بھي تھيں اور مر د بھي تھے جو اپني اصل عمروں سے زيادہ لگ رھے تھے ۔ ايک نشئي اچانک اپني جگہ سے اٹھ کر ميري طرف بڑھا اور اس نے اپنے ہاتھ ميرے آگے پھيلا ديئے ۔"اللہ کے نام پر ايک پائونڈ ديتے جائو سخي بابا"اس کے چہرے سے مجھے لگا جسيے وہ يہي کہ رہا ہے ۔حسن نے اپنا کيمرہ نکالا اور ان نشے بازوں کي تصوير اتارنے لگا۔ يہ ديکھ کر ايک ہوشمند نوجوان دوڑ کر اس کي طرف آيا اور بولا تصوير اتارنے کا ايک پائونڈ لگے گا نکالو ايک پائونڈ ۔حسن نے کمرہ کيس ميں بند کر ديا اور اپنا ہاتھ اس کي طرف پھيلاکر کھا تم ايک پونڈ مجھے دو اور ميري تصووير بنا لو۔;););)
  3. پیامبر

    پیامبر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,245
    موصول پسندیدگیاں:
    568
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    کلیات فیض احمد فیض پڑھ رہا ہوں آج کل۔
    کتاب نیٹ پر موجود ہے۔ مگر غیر معیاری۔

    اور دجال 2 از مفتی ابو لبابہ شاہ منصور صاحب۔
    کتاب نیٹ پر موجود ہے۔ معیار مناسب ہے۔
  4. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,263
    موصول پسندیدگیاں:
    1,703
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    نام: انسانیت موت کے دروازے پر

    مصنف: حضرت مولانا ابوالکلام آزاد رحمہ اللہ
  5. پیامبر

    پیامبر وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,245
    موصول پسندیدگیاں:
    568
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    کیا یہ نیٹ پر موجود ہے؟
  6. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,263
    موصول پسندیدگیاں:
    1,703
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    جی یہ نیٹ پر موجود ہے۔ پر ہے ورڈ میں ۔ اس کو صراط الہدی فورم پر ابو بکر صاحب نے ورڈ میں لکھا ہے۔ میرے خیال سے یہ پوری نہیں لکھی گئی ۔ میرے پاس جو کتاب میں اس میں حضرت عمر بن عبدالعزیز رحمہ اللہ تک کے حالات لکھے ہیں۔ پر یہاں صرف حجاج بن یوسف تک لکھا گیا ہے۔

    لنک حاضر خدمت ہے
  7. راجہ صاحب

    راجہ صاحب وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,379
    موصول پسندیدگیاں:
    358
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    آج کل جاسوسی د نیا سیریز کے ناول زیر مطالعہ ہیں
    ابھی چاندنی کا دھواں پڑھ رہا ہوں
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. احمدقاسمی

    احمدقاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,624
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    راجہ صاحب چاندنی کا دھواں ۔لنک ارسال فر مائیں۔بال بچوں کو دعائیں ملیں گی۔
  9. احمدقاسمی

    احمدقاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,624
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    فی الحال زیر ِ مطالعہ کتب اس طرح ہیں ۔جنتی عورت ۔استاذی مولانا ومفتی محمد اعشاد صاحب قاسمی رحمۃ اللہ علیہ۔تاریخ ندوۃ العلماء لکھنؤ۔مصنف مولانا ڈاکٹر شمس تبریز خان۔تائید مذہب حنفی ،محقق امام اہل سنت شاہ عبد الحق محدث دہلوی۔ صحابہ کے سبق آموز حالات۔جماعت تبلیغ پر اعتراضاٹ کے جوابات۔مصنف مولانا حافظ محمد اسلم زاہد۔نوٹ یہ کتب دن کے مختلف حصوں میں زیر مطالعہ رہتی ہیں۔
    جن کتب کو پڑھنا ہے ۔ان کے نام یہ ہیں۔تذکرہ سید سلیمان ندوی۔تصحیح الخیال تلخیص وتر جمہ تحقیق المقال فی تخریج احادیث فضائل اعمال ۔٘مصنف مفتی نوال الرحمن ۔تبلیغ کے اہم اصول ۔مولانا سعید احمد خان صاحب۔تبلیغی جماعت اور مشائخ عربمولانا الیاس گھمن ۔تبلیغی جماعت اور کتب فضائل حقائق غلط فہمیاں۔ایک عالم دین وداعی کا وسعت قلب اور وسعت نظر ۔تحریر مولانا علی میاں ندوی۔امام اعظم اور علم حدیث ۔مصنف مولانا محمد علی صاحب صدیقی کاندہلوی۔مسلمانوں کی موجودہ پستی کا واحد علاج اظہار حقیقت۔ناول میں ڈائجست "ھما " کا انتظار ہے ۔نوٹ:فضائل اعمال سنتا ہوں اس لئے اسکی تعلیم کی ذمہ داری بیگم صاحبہ کی ہے باقی:اب تو آرام سے گذرتی ہے ۔عاقبت کی خبر خدا جانے۔
    Last edited: ‏اپریل 3, 2014
    محمد یوسف نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. راجہ صاحب

    راجہ صاحب وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,379
    موصول پسندیدگیاں:
    358
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    معذرت ۔ آن لائن لنک تو نہیں ہے
    میرے پاس تو جاسوسی دنیا کا پورا سیٹ موجود ہے اس لئے جب جی چاہتا ہے کوئی نا کوئی ناول پڑھ لیتا ہوں
    بحرحال دیکھتا ہوں شاید کہیں سے کوئی لنک مل ہی جائے
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں