سنہری مکڑی

'حیات الحیوان' میں موضوعات آغاز کردہ از زوہا, ‏مئی 21, 2011۔

  1. زوہا

    زوہا وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    138
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    [​IMG]جنوب مغربی افریقہ کے ملک نمیبیا کے ریگستان میں کئی قسم کی ایسی مکڑیاں پائی جاتی ہیں جو سیدھے کے بجائے دائیں بائیں دوڑنے کے علاوہ اپنی آٹھ ٹانگوں کی مدد سے گیند جیسی گول ہو کر،ریت کے ٹیلوں میں گھس کراپنا شکار کرنے والی بھڑوں سے محفوظ ہوجاتی ہیں۔
    سائنس کی دنیا میں یہ سوال اکثر پوچھا جاتا ہے کہ ارتقا کے عمل میں بہت سی چیزیں بنیں، پہیا کیوں نہیں بنا، اس کا جواب یہ دیا جاتا ہے کہ اس وقت سڑک نہیں تھی، اس لے پہیے کی ضرورت بھی نہیں تھی۔
    نمیبیا کے سرکاری عجائب گھر کے ماہر حیوانات جونیز ہین شل کہتے ہیں کہ مکڑی حیوانی دنیا میں گیند بن کر تیز رفتاری سے دوڑنے والی پہلی جان دار مخلوق ہے۔
    اس سلسلے میں انہوں نے اپنے ملک کے ریگستان میں پائی جانے والی سنہری پہیا مکڑیGolden wheel spideکا بڑا گہرا مطالعہ کیا ہے۔ اس کا سائنسی نام Carpra Chneauref Lava ہے۔ اس کے زرد بال ریگستان کی دھوپ میں سونے کی طرح چمکتے ہیں۔ دوسری مکڑیوں کی طرح اس کے بھی آٹھ پائوں ہوتے ہیں، جن کی مدد سے وہ چلتی ہے اور ضرورت پڑنے پر ان کی مدد سے گیند کی طرح گول بھی ہوجاتی ہے۔
    ریگستانی ٹیلوں کی ڈھلان پر اس کی رفتار پانچ فٹ فی سیکنڈ ہوتی ہے۔ محقق ہین شل کے مطابق اس کے پیر ایک سیکنڈ میں 44 بار گھومتے ہیں۔ 400 میل فی گھنٹہ کی رفتار سے دوڑنے والی گاڑی کے پہیے اسی رفتار سے گھومتے ہیں۔
    سنہری مکڑی دوڑ کے مقابلے یا شکار کے لیے اس رفتار سے نہیں دوڑتی، بلکہ وہ اپنا شکار کرنے والی بھڑوں سے بچنے کے لیے اتنی تیز دوڑ لگاتی ہے۔ یہ بھڑ مکڑی کے بل سے اسے کھود نکالتی ہے۔ یہ بل ٹیلے کی چوٹی پر ہو تو سنہری مکڑی وہاں سے نکل کر چند قدم دوڑنے کے بعد ادھر ادھر ہو کر اپنے پانچ جوڑ والے پیر موڑ کر تیسرے جوڑوں کی مدد سے گول ہو کر نکل بھاگتی ہے۔
    اگر بل ٹیلے کے نشینی یا نچلے حصے میں ہو تو اس کے ڈھلوان نہ ہونے کی وجہ سے اسے لڑھکنے کا موقع نہیں ملتا، وہاں یہ مکڑی گیند کی طرح گول ہو کر بھی خود کو بھڑ سے نہیں بچا پاتی۔ بھڑ اسے پکڑ کر ڈس لیتی ہے اور ریت میں اپنے انڈوں کے ساتھ دفن کردیتی ہے، جہاں ان انڈوں سے نکلنے والے بھڑ کے بچے اسے کھاجاتے ہیں۔
    ہین شل کہتے ہں کہ یہی وجہ ہے کہ یہ مکڑیاں ریگستانی ٹیلوں پر اپنے بل بنانے کے لیے ایک دوسرے کے ساتھ جھگڑتی رہتی ہیں، کیوں کہ خطرے کی صورت میں ٹیلوں کی ڈھلانیں بھاگنے میں ان کی بڑی مدد کرتی ہیں۔
    سنہری مکڑی اس تیز دوڑ میں ہر چھے فٹ کے بعد رک کر آرام کرتی ہے۔ بعض اوقات یہ پیر پھیلا کر رکتی اور کئی قلابازیاں کھاتی ہے۔ نمیبیا کے ریگستان کے ٹیلے بہت ڈھلوان ہوتے ہیں اس لیے یہاں یہاں یہ سنہری ریگستانی مکڑی بھی تیز رفتاری کے ریکارڈ قائم کرتی ہے۔
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,624
    موصول پسندیدگیاں:
    790
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
  3. سیفی خان

    سیفی خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    4,554
    موصول پسندیدگیاں:
    71
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    شئیرنگ کا شکریہ
  4. اعجازالحسینی

    اعجازالحسینی وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    3,081
    موصول پسندیدگیاں:
    26
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Afghanistan
  5. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,119
    موصول پسندیدگیاں:
    354
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    شیرنگ کے لئے شکریہ

اس صفحے کو مشتہر کریں