سنہرے واقعات سے

'کہانیاں' میں موضوعات آغاز کردہ از مفتی ناصرمظاہری, ‏فروری 22, 2014۔

  1. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    207
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    ( سنہرے واقعات، ص : 289)
    حضرت طلحہ بن عبیداللہ رضی اللہ عنہ فقرائے مسلمین میں سے ایک تهے۔ آپ کے پاس صرف ایک ہی کپڑا تها، جسے زیب تن کرتے تهے۔ وہ بهی بے حد بوسیدہ ہو چکا تها۔
    ایک روز نماز سے فراغت کے بعد نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت طلحہ رضی اللہ عنہ سے حالات کی آگاہی چاہی تو باوجود تنگدستی کے آپ نے عرض کیا "اللہ کا شکر ہے یا رسول اللہ!"
    پهر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک آدمی کو اپنے گهر بهیجا تاکہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص لا کر طلحہ رضی اللہ عنہ کو پہنا دے۔ چنانچہ اس نے رسول اللہ کی قمیض لا کر حضرت طلحہ کو پہنا دی۔ جب حضرت طلحہ اپنے گهر واپس گئے تو ان کی بیوی کی نگاہ اس قمیص پر پڑی، بیوی نے پہچان لیا کہ یہ تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی قمیص ہے، تو اپنے شوہر سے یوں گویا ہوئیں:
    کیا آپ نے رسول اللہ کے دربار میں اللہ تعالی کا شکوہ کیا تها؟
    حضرت طلحہ نے کہا کہ اللہ کی قسم میں نے کوئی شکوہ نہیں کیا تها۔
    بیوی کہنے لگی: پهر کونسی وجہ تهی کہ قمیص کو قبول کیا؟
    حضرت طلحہ نے بیوی کو بتایا کہ: اللہ کی قسم میں نے قمیص کو صرف اس لیے قبول کیا تها کہ یہ میرا کفن بنے، اور پهر جب قبر میں فرشتے مجھ سے سوال کریں "وہ آدمی کون تها جو تم میں رسول بنا کر بهیجا گیا تها؟" تو میں انہیں یہ جواب دے سکوں کہ وہ یہی قمیص والے ہیں جس میں میں کفنایا گیا ہوں۔۔۔
    ( سنہرے واقعات، ص : 289
    بنت حوا اور محمدداؤدالرحمن علی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    سبحان اللہ

    جزاک اللہ خیرا
    محمدداؤدالرحمن علی اور بنت حوا .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,242
    موصول پسندیدگیاں:
    1,699
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
    بنت حوا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد ارمغان

    محمد ارمغان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    1,661
    موصول پسندیدگیاں:
    105
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اللہ اکبر! صحابۂ کرام رضی اللہ تعالیٰ عنہم اجمعین کا مقامِ عشق۔۔۔
    محمد نبیل خان، محمدداؤدالرحمن علی اور بنت حوا نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,572
    موصول پسندیدگیاں:
    452
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    سبحان اللہ ۔ جزاک اللہ
    محمد نبیل خان اور محمدداؤدالرحمن علی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. نورمحمد

    نورمحمد وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    2,119
    موصول پسندیدگیاں:
    354
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    اللہ ۔ ۔ اللہ ۔ ۔ ۔
    میرے ماں باپ ۔ حضور علیہ السلام کے صحابہ پر قربان ۔ ۔
    بنت حوا نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں