سورہ اخلاص کے فضائل

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏دسمبر 8, 2018۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,599
    موصول پسندیدگیاں:
    780
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    سورہ اخلاص کے فضائل
    امام ترمذی ابو یعلی محمد بن نصر ابن عدی اور بیہقی نے الشعب رحمھم اللہ کےالفاظ ہیں۔ حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے حدیث روایت کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے ہر روز دو مرتبہ قل ہواللہ پڑھے اللہ تعالی اس کے لیے پندرہ سو نیکیاں لکھتا ہے اور اس سے پچاس سال کے گناہ مٹا دیتا ہے بجز اس کے اس پر کوئی دین اور قرض ہو۔

    ترمذی ابن عدی اور بیہقی نےالشعب میں حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے حدیث بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو آدمی رات کے وقت اپنے بستر پر سونے کا ارادہ کرے تو وہ اپنے دائیں پہلو پر سوئے اور سو مرتبہ قل ہواللہ احد پڑھے اور جب قیامت کے دن قیامت کا دن ہو گا تو رب کریم سے فرمائے گا اے میرے بندے تو اپنے دائیں پہلو پر جنت میں داخل ہو جا۔

    امام ابن سعد ،ابن ضریس، ابو یعلی اور بیہقی رحمہ اللہ نے دلائل میں حضرت انس رضی اللہ تعالی عنہ سے یہ قول بیان کیا ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم شام میں تھے کہ آپ پر حضرت جبرائیل امین علیہ السلام نازل ہو ئے اور کہااے محمد صلی اللہ علیہ وسلم حضرت معاویہ بن معاویہ مزنی فوت ہو گئے ہیں کیا آپ پسند فرماتے ہیں کہ ان پر نماز جنازہ پڑھ لیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایاہاں۔ چنانچہ انہوں نے زمین پر اپنا پر مارا تو آپ کے لئے ہر شئےگر گئی( زمین کے ساتھ چپک گئی) یعنی تمام زمین ہموار ہوگی اور پھر ان کی چارپائی آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے لیے اٹھائی گئی اور اپنے ان پر نماز جنازہ پڑھی ۔تو حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے پوچھا کون سی شےکے سبب حضرت معاویہ رضی اللہ عنہکو یہ فضیلت عطا ہوئی ہے؟ ان پر ملائکہ کی دو صفوں نے نماز پڑھی ہے اور ہر صف میں چھ لاکھ فرشتے تھے تو انہوں نے جواب دیاقل ھو اللہ احد پڑھنے کے سبب( انہیں فضیلت اور اعزاز حاصل ہوا )وہ اٹھتے بیٹھتے آتے جاتے اور سوتے وقت یہ پڑھتے رہتے تھے۔

    طبرانی نے حضرت ابو امامہ رضی اللہ عنہ سے روایت بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے ہر فرض نماز کے بعد آیت الکرسی اور قل ہواللہ احد پڑھے اسے موت کے سوا کوئی شخص جنت میں داخل ہونے سے نہیں روک سکتی.

    امام ابن السنی رحمۃ اللہ علیہ نے عمل الیوم واللیلہ میں حضرت ام المومنین عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہما سے الہیٰ سے یہ روایت بیان کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جس نے جمعہ کی نماز کے بعد قل ھو اللہ احدقل اعوذبر ب الفلق قل اعوذ برب الناس 7 مرتبہ پڑھیں تو اللہ تعالیٰ دوسرے جمعہ تک ہر برائی اور مصیبت سے پناہ عطا فرمائے گا۔

    سمرقندی رحمۃ اللہ علیہ نے حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ سے حدیث نقل کی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جو آدمی اپنے گھر داخل ہوا اور اس نے سورہ فاتحہ اور قل ہواللہ احد پڑھی تو اللہ تعالی اس سے فقرو افلاس کو دور فرما دے گا اور اس کے گھر کی خیر وبرکت میں اضافہ فرمائے گا یہاں تک کہ اس کا فیضان اس کے پڑوسیوں کو بھی پہنچے گا ۔(تفسیر درمنثور)
    Last edited: ‏دسمبر 9, 2018
    محمدداؤدالرحمن علی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,207
    موصول پسندیدگیاں:
    1,678
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    سبحان اللہ۔ماشاء اللہ۔جزاک اللہ
    اللہ پاک عمل کی توفیق عطا فرمائے۔آمین ثم آمین

اس صفحے کو مشتہر کریں