سکھ مذہب

'دیگر ادیان، مذاہب و مسالک' میں موضوعات آغاز کردہ از احمدقاسمی, ‏ستمبر 18, 2014۔

  1. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,655
    موصول پسندیدگیاں:
    792
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    سکھ مذہب​
    سکھ مذہب کی ابتدا آج سے ساڑھے چار سو سال پہلے ہوئی :سکھ کے معنیٰ شاگرد کے ہیں ۔ سکھ وہ ہیں جو اپنے کو دس گروؤں کے شاگرد مانتے ہیں اور ان کے ملفوظات اور تعلیمات پر ایمان رکھتے ہیں ۔
    سکھوں کے عقائد واعمال :
    سکھوں کا بنیاد عقیدہ یہ ہے کہ خدا غیر مرئی شکل میں ایک ہے اور مرئی شکل میں اپنی لاتعداد صفات کے ساتھ مو جود ہے ۔اس طرح وحدۃ الوجود کے عقیدہ کو ان کے یہاں بنیادی اہمیت حاصل ہے ۔ سکھوں کا دوسرا عقیدہ یہ ہے کہ خدا کی تخلیقی صفت "مایا"نے انسان کے اندر پانچ گناہوں کو جنم دیا ہے ۔ نفس ، غصہ ، حرص ، عشق ، غرور ۔ان برائیوں کو دعا ٗ مراقبہ اور خدمت خلق کے ذریعہ ختم کیا جا سکتا ہے ، سکھوں کے یہاں " گرو"کو مر کزی حیثیت حاصل ہے : گرو : دو لفظوں سے مر کب ہے" گو"اور "رو""گو"کے معنیٰ اندھیروں کو دور کرنے والا اور " رو"کے معنیٰ روشنی پھیلانے والا ۔ سکھوں کے دس گرو ہیں ۔ سب سے پہلے گرو نانک تھے جنہوں نے سکھ مذہب کی بنیاد ڈالی ۔ سکھ لوگ پیغمبر وں ، نبیوں اور اوتاروں کو نہیں مانتے بلکہ اس عقیدے کی مخالفت کرتے ہیں ۔
    سکھ لوگ اپنی زندگی کے اندر پا نچ علامتوں کو اختیار کرنا اپنے لا زمی سمجھتے ہیں جنہوں وہ" ککار "کہتے ہیں (۱) لمبے بال رکھنا ( ۲) کنگھا کرنا (۳) کڑا پہننا (۴) کرپان ( تلوار ) ساتھ میں رکھنا (۵) پگڑی اور کچہ باندھنا.
    سکھوں کی مذہبی کتا بیں :
    سکھوں کی مقدس ترین مذہبی کتا ب : گرو گرنتھ صاحب : ہے جس کی تالیف سکھوں کے پانچوے گرو جن دیو نے ۱۶۰۴ء میں کی ۔ پھر بعد میں گرو گرو بند سنگھ نے اس میں گرو تیغ بہادر کا کلام شامل کر کے اسے قطعی شکل دیدی ۔اس کے ۳۳ ابواب ہیں ۔ پہلا باب گرو نانک کی تصنیف کردہ : جپ جی: سے شروع ہو تا ہے جسے سکھ لوگ روز آنہ پڑھتے ہیں ۔۔
    سکھوں کی آبادی:
    سکھوں کی آبادی سب سے زیادہ ہندوستان کے صوبہ پنجاب میں ہے جہاں ان کی اکثریت ہے ۔ پوری دنیا میں سکھوں کی کل آبادی دو کروڑ پچاس لاکھ ہے
    Last edited: ‏ستمبر 18, 2014
    محمدداؤدالرحمن علی اور محمد نبیل خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    سکھوں کے بارے میں مختصر اور جامع معلومات شئیر فرمانے پہ ہم آپ کے مشکور ہیں
    محمدداؤدالرحمن علی اور احمدقاسمی .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محمدداؤدالرحمن علی

    محمدداؤدالرحمن علی منتظم۔ أیده الله Staff Member منتظم رکن افکارِ قاسمی

    پیغامات:
    6,301
    موصول پسندیدگیاں:
    1,708
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    قاسمی صاحب کا معلومات شئیر کرنے پر اور نبیل بھائی کا تبصرہ کرنے پر میں دونوں کا مشکور ہوں
    محمد نبیل خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,688
    موصول پسندیدگیاں:
    772
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    اور ہم تبصرہ پہ مشکور ہونے پر آ پکے مشکور ہیں

اس صفحے کو مشتہر کریں