شب تاریک کوسحرکیجئے!

'غور کریں' میں موضوعات آغاز کردہ از مفتی ناصرمظاہری, ‏نومبر 14, 2017 at 11:15 PM۔

  1. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کردارکی بلندی مذہب کی تبلیغ کاذریعہ ہے منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,675
    موصول پسندیدگیاں:
    160
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    شب تاریک کوسحرکیجئے!​
    ناصرالدین مظاہری​
    روئے زمین پرآئے دن ظلم اورظلمت میں اضافہ ہورہاہے…تاریکیوں کوختم کرنے کے جتنے جتن کئے جاتے ہیں سب بے سودوبے کارثابت ہورہے ہیں…ظالموں کوظلم سے روکناظالموں کی خیرخواہی ضرورہے مگرہوکیارہا ہے…؟ظالموں کے پالے میں نیک نام ونیک فرجام افرادکی تعدادآپ کواچھی خاصی نظرآئے گی…سب کی اپنی اپنی مصلحتیں ہوتی ہیں… مگراللہ کے لئے محبت اوراللہ کے لئے عداوت توایک خواب وخیال ہوگیاہے …روئے زمین ایسے لوگوں سے خالی ہوچکی ہے جن کاپیمانہ ٔ دوستی ودشمنی صرف اورصرف رضاء الٰہی وخوشنودیٔ رب ہوتاتھا…اب تواللہ سے خوف اورڈربھی رفتہ رفتہ ختم ہوتاجارہاہے …ہمیں اگرمعلوم ہوجائے کہ ہماراکوئی دشمن ہماری تاک اورگھات میں ہے… توہم گھروں سے نکلناچھوڑدیتے ہیں …صرف کثیرسے اپنے گھروں کومضبوط کراتے ہیں…دیواروں،روشن دانوں اوردریچوں وخوخہ جات تک میں اپناتحفظ پیش نظرہوتاہے …سیکوریٹی گارڈکی خدمات حاصل کی جاتی ہیں…لائسنس بنوااکراسلحہ حاصل کیاجاتاہے حالانکہ سب کومعلوم ہے :اینماتکونوایدرککم الموت ولوکنتم فی برج مشیدۃ۔
    لیل ونہارکی کردشوں نے یہ ثابت کردیاکہ قیامت واقعی قریب ہے …علماء اوراہل اللہ ٹوٹے پتوں کے ماننداپنی جگہیں بدل رہے ہیں…موت کافرشتہ جس نے نبیوں کونہیں چھوڑا…اولیاء اوراتقیاء اس سے نہیں بچ سکے…طاقتوراورظالم بھی اس کے پنجہ میں آئے…شدادوقارون کوفرشتۂ موت نے قصۂ پارینہ بنادیا…کوئی بھی نہیں بچااوربچے گابھی نہیں کیونکہ کل نفس ذائقۃ الموت ایک فیصلۂ ربانی اورحکم حقانی ہے…جس کے آگے شاہوں کی شاہی اورگداؤں کی گدائی سرتسلیم خم کردیتی ہے… اور…بالآخراعلان ہوتاہے لمن الملک الیوم؟پھرخودہی اس اعلان کاجواب دیتاہے :للہ الواحدالقہار۔
    موت کیاہے ؟جسم کوجان سے نکالنے …دوست کودوست سے ملانے…کردنی کابدلہ پانے…امیدکویقین سے بدلنے اورخواب کوحقیقت سے عبارت کرنے کانام ہی توموت ہے …عجیب بات ہے کہ حضرت انسان اورجنات یہی دومخلوق ہیں جن کے لئے زبوراتاری گئی…جن کو تورات دی گئی…جن کو انجیل سوپنی گئی…جن کو صحف ابراہیم وموسیٰ تھمائے گئے…جن کے لئے بساط کونین سجائی گئی…جن کے لئے ’’کُنْ ‘‘کاخطاب ہوا…اوراخیرمیں تمام کتابوں کی جامع…تمام احکامات کی مؤید…تمام انبیاء کی صدق وصداقت پرمہرتصدیق ثبت کرنے والی کتاب ہدایت’’ قرآن مجید‘‘ اتاراگیا…جس کاایک ایک حرف صدق وصداقت کاآئینہ دارہے…جس نے وہ وہ بیان کیاجس سے سابقہ کتابیں خالی تھیں… وہ بھی بتایاجوسینہ بسینہ چلی آرہی تھیں …ایک ایساآئینہ دکھایاجس میں قومیں اورملتیں اپناعکس اورسراپادیکھ سکتی ہیں… مگرہواکیا…؟کیادنیاسے کفرختم ہوا…؟شرک نے اپنابسترلپیٹ لیا…؟شیطنت کافورہوئی…؟عیاری ومکاری عنقاہوگئی…؟نہیں ایساکچھ بھی تونہیں ہوا…سچ تویہ ہے کہ آج بھی صحیفۂ آسمانی پرعمل کے بجائے آسمان تک پہنچنے کی کوششیں ہورہی ہیں…ملائکہ پرایمان لانے کی بجائے ملائکہ کودیکھ پانے کی سرگرمیاں اورمشینیں بنانے کی کوششیں جاری ہیں…عمالقہ وجرہم کے عبرتناک حشرپرڈرنے اورخوف کھانے کے بجائے ان کی ہڈیوں اورباقیات کوتحقیق کی کسوٹی پرپرکھنے اوران کی قدامت اورجسامت پراپنی تحقیقات پیش کرنے کو’’ترقی ‘‘سمجھ لیاگیا۔
    یورپ میں بہت ، روشنی علم و ہنر ہے
    حق یہ ہے کہ بے چشمہ حیواں ہے یہ ظلمات​
    تف ہے ایسی نسلوں پر…لعنت ہے ایسے دماغوں پر…وائے ہے ایسے مزاجوں پر…اور…ہائے ہے ایسی تحقیق پر…جس نے خداسے قریب کرنے کے بجائے مزیددورکردیا…جس نے اللہ کی الوہیت پرایمان لانے کے بجائے مشینوں کی قوت پرایمان پختہ کردیا…جس نے آسمان وزمین کے خالق اورکونین کے مالک پرآمناوصدقناکہنے کے بجائے سائنس دانوں کے آگے سرتسلیم خم کردیا۔
    ڈھونڈنے والا ستاروں کی گزرگاہوں کا
    اپنے افکار کی دنیا میں سفر کر نہ سکا
    اپنی حکمت کے خم و پیچ میں الجھا ایسا
    آج تک فیصلہ نفع و ضرر کر نہ سکا
    جس نے سورج کی شعاعوں کو گرفتار کیا
    زندگی کی شب تاریک سحر کر نہ سکا
    شراب رنگیں میں مست وبدمست لوگ اپنی تباہیوں کودعوت دیتے ہیں،ایکشن کے ذریعہ ری ایکشن کے منتظرہیں،خواب اورسراب کے پیچھے مجنوں ہوئے جارہے ہیں مگرافسوس!
    نظر کو خیرہ کرتی ہے چمک تہذیب مغرب کی
    یہ صناعی مگر جھوٹے نگوں کی ریزہ کاری ہے​
    Last edited by a moderator: ‏نومبر 15, 2017 at 12:12 PM
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,556
    موصول پسندیدگیاں:
    739
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    زندگی کیا ہے فقط طائر قفس روح
    موت کیا ہے اسے زنداں سے گریزاں ہونا
    حضرت مولانا مفتی ناصر صاحب کو اللہ نے جادوائی قلم عطا فرمایا ہے،لکھتے ہیں تو بے تحاشا لکھتے ہیں۔عبرت،نصیحت ،موعظت سارے پہلو اجا گر کرجاتے ہیں
    مضمون کب ختم ہوتا ہے پتہ نہیں چلتا ۔دل آواز لگا تا ہے ابھی بس ہونٹ تر ہوئے سیرابی باقی ہے بقول شاعر:بدہ ساقیا آبَ آتش لباس :کہ مستی کند اہل دل التماس
    ہماری دعا ہے اللہ تعالیٰ قلم میں اور زور پیدا فرمائے۔آمین
  3. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کردارکی بلندی مذہب کی تبلیغ کاذریعہ ہے منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,675
    موصول پسندیدگیاں:
    160
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    بدہ ساقیا آبَ آتش لباس :کہ مستی کند اہل دل التماس
    زبردست شعرہے مگر کتاب کی سب سے مشکل ترین نظم ہے پہلی بارجب کتاب پڑھائی تھی تودن میں تارے نظرآنے لگے تھے۔
    احمدقاسمی نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں