شراب اورشرابی

'اصلاح معاشرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از مفتی ناصرمظاہری, ‏نومبر 26, 2012۔

  1. مفتی ناصرمظاہری

    مفتی ناصرمظاہری کامیابی توکام سے ہوگی نہ کہ حسن کلام سے ہوگی منتظم اعلی

    پیغامات:
    1,731
    موصول پسندیدگیاں:
    208
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    بشکریہ:
    http://www.urduvb.com/forum/showthread.php?t=25400

    س قصہ کے راوی ممتاز سعودی عالم دین اور داعی
    شیخ محمد بن عبد الرحمن العریفی ہیں
    وہ کہتے ہیں کہ'' اردن میں میں نے ایک درس دیا اور نماز کے حوالے سے کچھ باتیں کیں
    درس کے بعد ایک نوجوان نے کہا کہ میرا قصہ میری نماز کے ساتھ ہے آپ کو
    سنانا چاہتا ہوں
    وہ اردنی کہنے لگا
    '' میں شرابی تھا اپنے دوستوں کے ساتھ شراب پی کر ایک دن میں نے نماز پڑھنے کا ارادہ کیا
    جب نماز شروع کرنےلگا میری نظر مسجد کی دیوار پر لکھی اس حدیث پر پڑی
    ،، جو نماز تمہیں برائی سے نہ روکے ایسی نماز قبول نہیں ہوتی ،،
    (شیخ نے صراحت کی کہ یہ حدیث ضعیف ہے )
    وہ کہتا ہے کہ میں نے سوچا ایسی نماز کیوں پڑھوں جو قبول ہی نہیں ہو گی
    کہتا ہے کہ میں نے دس سال نماز نہیں پڑھی
    ایک دن ایک پارٹی میں میں ایک جدہ کے نوجواں کے ساتھ پیٹھا شراپ پی رہا تھا
    اس جدہ کے نوجوان نے مجھ سے پوچھا تمہاری گرل فرینڈ کہاں ہے
    میں نے جواب دیا میری کوئی گرل فرینڈ نہیں
    وہ کہنے لگا تم زنا نہیں کرتے میں کہنے لگا نہیں
    اُس نے کہا تم زنا نہیں کرتے پھر تم نماز کیوں نہیں پڑھتے
    (سبحان اللہ)
    وہ جدہ کا نوجون کہنے لگا دیکھو اللہ اور بندے کے مابین کچھ رسیاں ہیں
    ماں باپ سے حسن سلوک رسی ہے روزہ رکھنا رسی ہے صدقہ کرنا رسی ہے
    نماز رسی ہے
    جب تم ماں باپ سے حسن سلوک نہیں کرتے تم ایک رسی کاٹ دیتے ہو
    روزہ نہ رکھ کر دوسری رسی کاٹ دیتے ہو
    صدقہ نہ دیکر تیسری رسی کاٹ دیتے ہو
    کہنے لگا کم از کم ایک رسی نماز والی رسی تو نہ کاٹو کبھی تمہارے کام آئے گی
    اُس (اردنی) نے کہا میں وہاں سے اٹھا اپنے گھر آیا غسل کیا اورمغرب اورعشاء
    کی نماز پڑھی اور اُس دن سے لیکر آج تک میری کوئی نماز نہیں چھوٹی،،
  2. احمدقاسمی

    احمدقاسمی منتظم اعلی۔ أیدہ اللہ منتظم اعلی

    پیغامات:
    3,955
    موصول پسندیدگیاں:
    990
    صنف:
    Male
    جگہ:
    India
    کیا عارفانہ بات ہے سبحان اللہ
    “کہنے لگا کم از کم ایک رسی نماز والی رسی تو نہ کاٹو کبھی تمہارے کام آئے گی“
  3. مولانانورالحسن انور

    مولانانورالحسن انور رکن مجلس العلماء رکن مجلس العلماء

    پیغامات:
    1,613
    موصول پسندیدگیاں:
    227
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    بہت اچھی مثال دے کر سمھجایا
  4. بنت حوا

    بنت حوا فعال رکن وی آئی پی ممبر

    پیغامات:
    4,470
    موصول پسندیدگیاں:
    409
    صنف:
    Female
    جگہ:
    Pakistan
    سبحان اللہ
  5. محمد نبیل خان

    محمد نبیل خان وفقہ اللہ رکن

    پیغامات:
    8,521
    موصول پسندیدگیاں:
    704
    صنف:
    Male
    جگہ:
    Pakistan
    دل سے نکلی بات اثر رکھتی ہے ۔ جزاک اللہ خیرا

اس صفحے کو مشتہر کریں